Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

باپ سے لڑ کر پسند کی شادی! انجام صرف بربادی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے (آمین)۔میں آج عبقری کی قارئین ماؤں کے لیے اپنی زندگی کا تجربہ لیکر حاضر ہوئی ہوں‘ میں دل پر پتھر رکھ کر یہ تحریر لکھ رہی ہوں کہ شاید میری تحریر سے کسی بچی کا مستقل محفوظ ہوجائے‘ شاید کسی کوئی بچی یا ماں یہ تحریر پڑھے اور وہ غلطی نہ کرے جو میری بچی اور ہم سے ہوئی۔ میں روزانہ جیتی ہوں او روزانہ مرتی ہوں‘ سسک سسک کر زندگی گزار رہی ہوں جس بچی کو نازو نعم سے پالا تھا آج وہ نشے کی عادی اور روٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کو ترس رہی ہے ‘ جو بچی اعلیٰ سے اعلیٰ برانڈ کے کپڑے پہنتی تھی آج وہ اتوار بازاروں میں پڑی سستی ترین لان پہنتی ہے۔
قارئین! میری بیٹی سے کیا گناہ سرزرد ہوا کہ اسے اس کی اتنی بڑی سزا مل رہی ہے تو جان لیجئے اس نے پسند کی شادی کی ہے۔ ہم سے لڑ کر‘ جھگڑ کر‘ باپ نہ مانا تو اس کے سامنے کھڑی ہوگئی‘ میں اور میرے شوہر نے یہ سوچ کر کہیں ہماری عزت کو تار تار نہ کردے‘ اس سے پہلے کہ ہم معاشرے میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں ‘ ہم نے اس کے آگے ہار مان لی‘ اس ساری رات میں نہ سوئی جبکہ میری بیٹی نےا س رات جشن منایا جب ہم نے شادی کیلئے ہاں کی تھی۔ بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے نہ نجانے میرے دل دعائیں کیوں نہ نکل رہی تھیں‘ہمیں نظر آرہاتھا کہ ہم اپنی بیٹی کو ایک ایسے اوباش خاندان میں اپنے ہاتھوں سے بھیج رہے ہیں کہ جن کے نہ طور اچھے نظر آرہے تھے نہ طریقے‘ وہ کسی بھی طرح سے کسی سلجھے خاندان کی طرح ہم سے پیش نہ آرہے تھے‘ ہم نے ان کی ڈیمانڈ کے مطابق جہیز دیا بلکہ میری بیٹی کے شوہر نے میری بیٹی کے ساتھ مل کر جہیز کا سامان پسند کیا۔ نجانے وہ کون سی پٹی تھی جو میری بیٹی کی آنکھوں پر بندھی تھی۔ بہرحال میری بیٹی نے اپنی بات منوائی اور شادی کرلی۔پسند کی شادی اور اس کے بعد کے حالات وہ جانیے اور آپ میرے غم میں برابر کے شریک بنیے مگر اس سے پہلے میری ایک عرض سن لیجئے کہ خدارا کبھی بھی اپنی اولاد کو اتنی آزادی نہ دیجئے کہ وہ بڑی ہوکر اپنے باپ کے سامنے کھڑی ہوجائے‘ خود کو ماں باپ سے بڑا سمجھنےلگے‘ میری نوجوان بچیوں سے بھی درخواست ہے کہ آپ کو کوئی پسند ہے تو ذرا یہ سوچ لیجئے کہ آپ کے والدین بھی آپ کو پسند کرتے ہیں‘ آپ کیلئے دن رات دعائیں کرتے ہیں‘ آپ اپنی ماں سے اظہار ٗضرور کیجئے مگرتحقیق کے بعد اگر وہ کہیں وہ تمہارے لیے بہتر نہیں توان کا حکم مانیے‘ احترام کیجئے ان کے ساتھ جنگ نہ شروع کردیجئے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 309 reviews.