Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر

پیاراگمشدہ طوطا! کیسے ملا؟ حیران کن قصہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ نے تہجد نماز کے بارے میں فرمایا ہے کہ مجھ سے تہجد کے وقت مانگو جو کچھ مانگتے ہو مانگو میں آپ کی دعائیں قبول کروں گا۔ میرا ایک طوطا جو کہ میں نےبہت چھوٹا سا پالا تھا‘ بچوں سے وہ طوطا بہت محبت کرتا تھا‘ گزشتہ دنوں گھر میں مہمانوں کی آمد پر وہ طوطا نکل کر چلا گیا۔ تمام گھروں میں محلے میں تلاش کیا پر نہ ملا۔ بہت پریشان تھا میں گھر میں ماتم کا سماں تھا‘ رات بھر نیند نہیں آتی‘ ٹھیک دو بجے رات اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا کی اور چار رکعت تہجد کی نماز پڑھی۔ صبح نماز کے بعد محلے کے ایک خالی گھر سے میرے طوطے کی آواز آنا شروع ہوئی پڑوس میں ایک بچے نے بتایا کہ فلاں جگہ سے طوطے کی آواز آرہی ہے‘ میں نےفوراً جاکر خالی گھر کی چابی لی‘ اندر گیا تو دیکھا کہ طوطا درخت پر بیٹھا جیسے کسی کا انتظار کررہا ہو۔ میں نے اپنے طوطے کو مخصوص زبان میں آواز دی وہ فوراً میری طرف چلا آیا۔ تہجد کی نماز کی برکت سے میرا طوطا مجھے مل گیا۔ (اورنگزیب، مردان)
ایک نمبر سے داخلہ رہ گیا! وظیفہ پڑھا اور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میرا اپنا ذاتی مشاہدہ ہے میرا بھائی جو کہ ایف ایس سی میں 908 نمبرز سے پاس ہوا ۔ بی ایس کیمسٹری میں ایڈمیشن ہوا‘ بی فارمیسی کرنا چاہتا تھا میں نے کہا کاغذ بھیج دو‘ تیسری میرٹ لسٹ 912 پر لگی ، چوتھی 910 پر لگی اور پانچویں اور آخری لسٹ909 پر لگی میرے بھائی کا داخلہ ایک نمبر سے رہ گیا ۔ابو کے ایک شاگرد یونیورسٹی میں پروفیسر تھے ۔ ابو نے انہیں داخلہ دلوانے کا کہا انہوں نے پتہ کرکے بتایا کہ میرے بھائی کا نام آٹھویں نمبر پر ہے‘داخلہ ناممکن ہے اور فیس کا بھی مسئلہ تھا ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔ میں نے رات کی تاریخی میں رو کر عرض کیا۔ الٰہی تو مسبب الاسباب ہے دنیا کا نظام ختم ہوچکا ہے تو غیب سے وسیلہ کر اور صبح نماز فجر کے بعد 313 مرتبہ ایاک نعبدو ایاک نستعین اور عشاء کی نماز کے بعد 313 مرتبہ یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْخَیْرَپڑھنا شروع کردیا۔کچھ ہی دن گزرے‘ میرا بھائی گھر آیا ہوا تھا کہ اسے فون آیا کہ آپ کا داخلہ ہوچکا ہے آپ دو دن کے اندر اندر فیس جمع کروا دیں۔میرے ابو نے فوراً تنخواہ بینک سے نکلوائی اور چالیس ہزار روپے بھائی کی فیس ادا کی اور باقی سات ہزار روپے میں گھر کا نظام چلالیا۔چند دن تنگی کے گزرے مگر بھائی کا خواب سچ ہونے جارہا ہے۔الحمدللہ! اس آسان عمل نے فوراً کام کیا اور جو کام بظاہر ناممکن نظر آرہا تھا اس وظیفہ کی برکت سے ممکن ہوگیا۔ (عبداللہ، میانوالی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 325 reviews.