Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عمر چاہے85 سال ہو! مگر دماغ کبھی بوڑھا نہ ہوگا!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

کیا آپ کو معلوم ہےدماغ کبھی بوڑھا نہیں ہوتا!
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دماغ کو جتنا زیادہ استعمال کریں گے اتنا ہی اس کی افزائش ہوگی۔ آپ کے جسم میں آپ کا دماغ ہی وہ واحد مرکب شکل ہے جو آپ کے بدن کے دیگر اعضاء کی طرح بوڑھا نہیں ہوتا یا جس پر عمر رواں کے گزرتے پل منفی اثر نہیں ڈالتے بشرطیکہ آپ مسلسل اس سے کام لیتے رہیں غذائی ماہرین تو دماغ کے درست حالت میں کام کرتے رہنے کے لیے کچھ ادویات بھی تجویز کرتے ہیں جس سے وہ ہمہ وقت متحرک اور بہتر حالت میں رہ سکتا ہے۔ اسی طرح دماغی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کچھ ورزشیں بھی تجویز کی جاتی ہیں مشاہدے میں آیا ہے کہ اگر کوئی انسان اپنے دماغ سے زیادہ کام نہیں لیتا تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی دماغی صلاحیتیں زنگ آلود ہونا شروع ہو جاتی ہیں پھر رفتہ رفتہ اس کی یاداشت کمزور ہونے لگتی ہے یا دھندلاہٹ کا شکار ہو جاتی ہے اور پھر آخر کار وہ نسیان کے مرض کا مستقل مریض بن جاتا ہے جبکہ ایک متحرک دماغ آپ کو ہمہ وقت خوش و خرم اور اچھے احساسات سے سرشار رکھتا ہے۔
15 طریقے اپنائیے! دماغی طاقت بڑھائیے!
ماہرین کے مطابق درج ذیل پندرہ طریقوں پر عمل کرکے آپ اپنی دماغ کی حالت درست اور کارکردگی بہتر بناسکتے ہیں۔
(۱)کھیلوں میں حصہ لیں: جن سے آپ کا دماغ سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائے مثلاً تصویری معمے، تدبیر لڑانا، الفاظ کی شکلیں تبدیل کرنا (سکریبل وغیرہ) ، تصوراتی معمے اور بصری التباس وغیرہ۔
(۲)مطالعہ کی عادت اپنائیں: یہ آپ کے خیالات کو جلا بخشتا ہے۔ مطالعہ سے آپ کی یادداشت قوت پکڑتی اور مضبوط ہوتی ہے خاص طور پر تجسس آمیز یعنی پراسرار کہانیاں پڑھتے ہوئے آپ کی قوت متخیلہ بہت طاقتور ہو جاتی ہے۔ آپ کو سوچ بچار اور مسائل کا حل ڈھونڈنے کے قابل بناتی ہے۔
(۳)ورزشیں: ورزش دوران خون تیز کرکے دماغ کو زیادہ مقدار میں آکسیجن فراہم کرتی ہیں جس سے نہ صرف یہ کہ دماغی صلاحیت جلا پاتی ہے بلکہ نئے عصبی خلیے بھی پیدا ہوتے ہیں جس سے دماغ صحت مند اور تندرست رہتا ہے اور آپ کو خود کو ہمیشہ چاک و چوبند پاتے ہیں۔
(۴)آئی کیو لیول میں بہتری:حالت استغراق میں رہ کر دماغ سوزی کرنا بھی آپ کے دماغ کے لیے فائدہ مند ہے۔ سوچ کے ارتکاز سے آپ کے آئی کیو میں خاطر خواہ بہتری آتی ہے۔ ذہنی دبائو کم ہوتا ہے اور دماغی صلاحیت دوچند ہو جاتی ہے۔ عمل ارتکاز سے دماغ کے سامنے کا وہ حصہ بہت تحریک پکڑتا ہے جو فوری سوچنے اور کچھ کر گزرنے کی صلاحیت کا ذمہ ہے۔
(۵)دماغ کو آکسیجن پہنچائیے:گہرے اور لمبے سانس لینے سے بھی دماغ کو آکسیجن کی زیادہ مقدار میسر آتی ہے۔ آکسیجن آپ کو چاک و چوبند رکھنے کے کام آتی ہے۔ دس سے پندرہ منٹ تک روزانہ لمبے لمبے گہرے سانس کھینچنے سے آپ کا دماغ آپ کو سارا دن مستعد رکھتا ہے۔
(۶)یادداشت بہتر:مچھلی کے تیل سے تیار مرکبات کھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے مچھلی کے تیل میں شامل دو بنیادی اجزاء ڈی ایچ اے اور ای پی اے دماغ کے اس حصے کو تقویت پہنچاتے ہیں جو مرکز سوچ و بچار، منبع جذبات ہوتا ہے۔
(۷)تلاوت سننے کا فائدہ:تحقیق سے یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ تلاوت قرآن کریم سننے سے دماغ میں داہنی طرف موجود بیضوی خطوط مضبوط ہوتے ہیں۔ تلاوت قرآن کی آوازکی لہریں دماغ کے ڈھانچے تک کو تبدیل کردیتی ہیں۔ تلاوت سننے والےجذباتی رو میں بھی ذہانت اور عقل کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ جو دوسرے لوگوں میں نہیں ہوتی۔
(۸)تحریر کا شغل: یاد داشت بہتر بنانے اور خیالات کی تجسسم و اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ بلاگرز یار سالوں کے لیے مضامین لکھنے لکھانے کا سلسلہ خیالات کی روکو تیز کرتا دماغ کو متحرک رکھتا ہے جس سے دماغ کی کارکردگی میں بے تحاشا اضافہ ہوتا ہے۔
(۹)نیند پوری کیجئے:نیند منتشر خیالات اور مخمصے کی کیفیات کو ختم کرتی ہے۔ جب آپ رات کو حسب ضرورت سوتے نہیں ہیں تو آپ کی یادداشت اور دماغ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
(۱۰)قدرتی حسن کی تصویر کشی:مصوری آپ کی تخلیقی سوچ کو مہیمز عطا کرتی ہے۔ اس سے آپ کا تخلیقی جوہر نشوونما پاتا ہے۔ بے شک آپ نے پہلے کبھی مصوری نہ کی ہو تب بھی ایک بار کوشش کر دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔ آپ یقیناً خود میں ایک زبردست مثبت تبدیلی محسوس کریں گے جس سے آپ کو طمانیت قلب کا احساس ہوگا۔
(۱۱)پرلطف ناشتہ:اچھے اور پرلطف ناشتے سے دن کا آغاز دماغ اور جسم کو مطلوب بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے جو دن بھر کے لیے اسے درکار ہوتی ہے۔ ناشتہ نہ کرنا آپ کے جسم اور دماغ دونوں کے لیے مضر صحت ہے۔ اس لیے صبح کا ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں۔ اس کے بجائے دوپہر کا کھانا ترک کریں اور بھوک کی صورت میں پھل، کچی سبزیوں کا سلاد یا سٹہ کھائیں۔ رات کا کھانا جلدی کھائیں اور سونے سے پہلے نیم گرم دودھ کے ساتھ بادام روغن پئیں۔
(۱۲)سیر نہ کرنے کا نقصان:سیر کرنے سے نہ صرف جسمانی صحت کو فائدہ حاصل ہوتا ہے بلکہ اس سے آپ کا دماغ بھی پراگندہ خیالات اور ذہنی الجھنوں سےمحفوظ رہتا ہے۔ سیر آپ کے دماغ کو ہر قسم کی آلائشوں سے پاک ہونے اور اذیت ناک سوچوں سے بچا لیتی ہے۔
(۱۳)تازہ پھلوں کا جوس:تازہ پھلوں کا جوس نہ صرف طبیعت کو فرحت بخشتا ہے بلکہ اس میں موجود غذائی اجزاء دل و دماغ کے لیے تقویت کا باعث بنتے ہیں۔
(۱۴)چائے‘ کافی سے پرہیز:چائے، کافی یا اسی قسم کی کوئی چیز پینے سے دماغ جلد تحریک پکڑتا اور زیادہ چوکس ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود کیفین اس کی کارکردگی تیز کردیتی ہے۔ مگر اس کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
(۱۵)لائنیں کھنچیں:تجریدی آرٹ قسم کے خاکے بنانا بھی ایک دلچسپ مشغلہ ہے، کچی پنسل لے کر کاغذ پر آڑی ترچھی لکیریں کھینچتے رہیے اور پھرانہیں ایک مربوط سوچ کی حامل شکل میں تبدیل کرکے دماغ سوزی کریں۔ اس سے دماغ تیز ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 373 reviews.