Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کاروحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

 

دونوں بہنیں شوہروں کے ہاتھوں تنگ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دو بہنیں ہیں دونوں اپنے شوہروں کے ہاتھوں تنگ ہیں کیونکہ ان کے خاوند ان پر توجہ نہیں دیتے اور دوسری عورتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ خرچہ بھی نہیں دیتے دونوں سسرال میں خوش نہیں ہیں۔اس کے علاوہ میرے گھر میں بھی سکون نہیں‘ بے اتفاقی، لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ رزق میں کمی ہے۔ کوئی ایسا وظیفہ دیدیں جس سے دولت کی ریل پیل اورگھر میں سکون ہو جائے، زندگی میں کوئی تکلیف نہ ہو۔ (ن،لاہور)
جواب:یہ عمل آپ اور آپ کی بہنیں اپنے تمام مسائل کا سخت تصور کرتے ہوئے کریں۔سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔کچھ عرصہ کریں۔

 

چار سال سے بیٹی کا رشتہ ڈھونڈ رہی ہوں!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر 24 سال ہے۔ اس کے رشتے کا مسئلہ ہے چار سال سے میں رشتہ تلاش کررہی ہوں لوگوں سے رابطہ بھی ہوتا ہے گھر آکر بچی کو دیکھتے ہیں مگر جواب نہیں دیتے۔ ایک دوجگہ سے معلوم کروایا وہ بتاتے ہیں کہ رشتے میں بندش ہے ۔ علاج بھی کروایا، وظائف بھی کیے مگر معاملہ ویسے کا ویسے ہی چل رہا ہے۔ برائے مہربانی میرا یہ مسئلہ حل کردیں آپ کو بہت دعائیں دوں گی۔ (ش،اسلام آباد)
جواب:جس لڑکے یا لڑکی کا رشتہ نہ ہورہا ہو اُس کے وزن کے برابر ’’چاول‘‘(کسی بھی قسم کے) لے کر ان میںسے ایک مٹھی چاول نکال کر ہر دانے پر اَللّٰہُ الصَّمَدُپڑھیں اوریہ چاول بقیہ چاولوں میںملادیں۔پھر ان چاولوں کودریا،سمندر،جھیل،نہریا قبرستان میں ڈال دیں۔خواتین قبرستان خود نہ جائیں.!ان شاء اللہ بہت جلد مثبت رزلٹ ملے گا۔

 

شوہر کو سرکاری نوکری نہیں ملتی! کیا کروں؟

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو تین سال ہوچکے ہیں۔ میرے شوہر نے سرکاری نوکری کے لیے کافی جگہ درخواستیں جمع کروائی لیکن کہیں سے لیٹر یا کال نہیں آئی اس کے لیے بھی کوئی وظائف بتادیں۔اس سلسلے میں ہم بہت زیادہ پریشان ہیں۔ (پوشیدہ‘ ملتان)
جواب:نوکری کیلئے فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر22 مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر23 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی اول و آخر نماز کے بعد 24 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعداول و آخر درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔بارہا کا آزمودہ عمل

غلیظ وساوس اور خوداعتمادی کی کمی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میں آپ سےاپنے ایک روحانی مسئلہ کا علاج جاننا چاہتا ہوں‘ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ کئی سالوں سے میرے دماغ میں کسی نا کسی طرح کے خیالات آتے ہیں‘ خیالا ت غلط قسم کے ہوتےہیں‘ غلیظ وساوس آتے ہیں۔ میرے دماغ میں فضول قسم کی باتیں گھوم رہی ہوتی ہیں لوگوں کے متعلق۔ میرا دل بہت نرم ہے جب کسی کے ساتھ کوئی پریشانی ہوتو میں اسے پوری کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں وہ کام کرنے کے بعد میں اس شخص سے حسد کرنے لگتا ہوں خاص طور پر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں۔ مجھ میں خود اعتمادی کی کمی ہے میں اپنی بات سامنے والے کو سمجھا نہیں سکتا سامنے والے سے بات کرتے وقت دل میں ڈر سا لگا رہتا ہے۔ مہربانی اس کا حل بتا دیں۔ (توصیف، واہ کینٹ)
جواب:آپ کو چاہیے کہ روزانہ گیارہ تسبیح اسم یَامُقْسِطُ کوپڑھیں‘ یہ عمل چالیس دن تک جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ شیطانی وساوس بالکل ختم ہوجائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ انصاف کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے شیطانی قوت پر غلبہ پیدا کردے گا۔اس کے علاوہ خود اعتماد ی کی کمی دور کرنے کیلئے روزانہ صرف 33 بار اسم یَابَاعِثُ کو پڑھنےکا معمول بنالیں۔ خود اعتمادی بڑھ جائے گی۔ 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 387 reviews.