Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موبائل کی دیوانی‘ انٹرنیٹ کی نشئی!میری بھی زندگی بدل گئی!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

 

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 22 سال ہے غیر شاد ی شدہ ہوں میں آپ کا رسالہ عبقری ایک سال سے پڑھ رہی ہوں جب پڑھنا شروع کیا تو مسائل اور گناہوں کی دلدل میں پھنسی ہوئی تھی پھر اللہ کی طرف رجوع کیا اور پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھنے لگی اور آہستہ آہستہ اللہ رب العزت نے گناہوں سے بچنے کی توفیق دے دی۔ الحمدللہ! اب پنج وقتہ نماز باقاعدگی سے اور ہر نماز کے بعد کی رکعات ‘ وظائف و اوراد جو ہمارے نبی کریمﷺ پڑھا کرتے تھے ضرور پڑھتی ہوں۔ نمازوں کی کیفیات اچھی ہوگئی ہیں۔سارا دن گھر میں ٹی وی دیکھتی‘ نماز‘ روزہ ‘ اعمال کچھ ہوش نہ تھی۔ ٹی وی نہ دیکھنے کی نیت کی تھی تو رب کریم نے گھر سے ٹی وی یوں نکلوایا کہ دوبارہ نہ آسکا۔ موبائل کی دیوانی تھی‘انٹرنیٹ کے بغیر پل بھر نہ گزرتا‘اب الحمدللہ‘  موبائل انٹرنیٹ سے بھی دور ہوں۔کبھی باہر نکل کر بھی سر پر دوپٹہ نہ لیا تھا‘ بلکہ کبھی کسی کے کہنے پر دوپٹہ کندھے پر بھی رکھتی تو الجھن ہوتی تھی‘ اب الحمدللہ گھر میں بھی سر سے دوپٹہ کبھی نہیں سرکتا اور باہر تو مکمل پردے کا اہتمام کرتی ہوں۔ اب گھر سے فضول نہیں نکلتی تعلیم کو خیر باد کہے پانچ سال ہوگئے ۔ محترم میں آپ سے بیعت ہونا چاہتی ہوں اور کچھ ماہ پہلے میں نے اپنے دل کی مراد کے لیے عبقری سے دیکھ کر محمدرسول اللہ کا وظیفہ پڑھنا شروع کیا تھا اب تک 33نصاب پڑھ چکی ہوں۔ آگے جاری ہے اور گھریلو کام کے وقت جب کائونٹر ہاتھ میں نہیں لے سکتی تو درود پاک پڑھتی ہوں۔ اس کے علاوہ درود تنجینا دن میں دو بار اور ایک ایک بار اور بھی درود اور سورئہ مزمل اور بعد نماز عشاء ایک تسبیح سورئہ قریش پڑھتی ہوں۔ جیب خرچ سے صدقہ بھی کرتی ہوں اور روزانہ پیارے حبیبﷺ، صحابہ کرامؓ، اہل بیتؓ، حضرت علیؓ، حضرت حسنؓ، حضرت حسینؓ اور سیدہ فاطمۃ الزہرہؓ کو نوافل‘ درود اور مختلف سورتیں پڑھ کر ہدیہ کرتی ہوں اور آپ جو اپنےد رس میں نوافل اور دعائیں بتاتے ہیں وہ بھی پڑھتی ہوں‘ وہ بھی روز پڑھتی ہوں۔ وظیفہ کے ساتھ خواب میں خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوئی۔ دعائوں میں رونا آگیا ہے۔ گزشتہ گناہوں کا سوچ کر ندامت ہوتی ہے اور کبھی کبھی لگتا ہے اللہ کریم بالکل قریب ہیں اور میری فریاد سن رہے ہیں۔ ایک بار تنہائی میں رو رو کر رب کریم سے فریاد کی تھی‘ بہت تڑپ تھی تو اچانک دل سے آواز آئی۔ میرے بندے تیری دعا قبول ہے اور اب دل کی حالت یہ ہے کہ تڑپ ہوتی ہے کہ اللہ کریم مجھ سے راضی ہو جائے، مجھے اللہ مل جائے، سب سے پہلے، سب سے بڑھ کر سب سے خاص اللہ ہے۔ اللہ رب العزت کے کرم سے سب لوگ مجھے پسند کرتے ہیں۔ بس اب اللہ کریم بھی مجھے پسند فرمالیں۔ مجھے اپنی رحمت کا ایک قطرہ بخش دیں۔(آمین)
آپ اللہ کریم سے میرے لیے فریاد کردیں کہ اللہ مجھے اپنا بنالے مجھے خود سے دور نہ کریں مجھ سے نیک اعمال کی توفیق کبھی نہ چھینیں مجھے بخش دیں اور مجھ سے راضی ہو جائیں اور میری مشکل جو اب تک حل نہیں ہوئی ہے آسان فرمادیں۔
میں بہت مطمئن ہوں میں وہی ہوں جس نے کبھی نماز نہ پـڑھی تھی‘پردہ نہیں کیا تھا‘ حتیٰ کہ تنگ لباس پہنتی‘ ہر فیشن ہر ادا میری اپنی تھی‘ کزنز اور جاننے والیاں مجھے دیکھ کر فیشن اپناتیں‘ مگر اب کبھی پردہ کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلی‘ گھر میں بھی مکمل بڑی چادر کے ساتھ رہتی ہوں‘ عبقری رسالہ اور درس نے میری زندگی بدل دی‘ دلی سکون دیا‘ رات کوپرسکون سوتی ہوں‘ صبح نماز پڑھتی ہوں تو روح کوایسا سکون ملتا ہے کہ بیان سے باہر۔اللہ مجھے قبول کیے رکھے۔ آمین۔(ط۔ا، میرپور خاص)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 390 reviews.