Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بس اب مرجاؤں گا

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

ایم ایس سی کی ہے عمر 25سال ہے۔ تین ماہ پہلے ٹائیفائیڈ ہوا اس کے علاج کے سلسلے میں ادویات استعمال کررہا تھا کہ ایک رات اچانک میرا بلڈپریشر بڑھ گیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہورہا تھا۔ دل اتنی تیزی سے دھڑک رہا تھا کہ لگتا تھا ابھی کچھ ہو جائے گا۔ بڑی مشکل سے ہسپتال پہنچا۔ ادویات وغیرہ کھائیں پھر ٹھیک ہوگیا۔ایک دن چھوڑ کر پھر یہی حال ہوا۔ اب بہت ڈر گیا ہوں۔ ہر وقت یہی سوچتا ہوں کہ کچھ ہو جائے گا۔ سارے ٹیسٹ بھی ٹھیک ہیں۔ یہ خیال بھی آتا ہے کہ بس اب مرجائوںگا۔ کسی کی تدفین میں بھی جاتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے۔ (محمد افضل‘ لاہور)
مشورہ:سارے ٹیسٹ ٹھیک آنے کا مطلب ہے کہ اب آپ کو کوئی جسمانی مرض نہیں جس رات بلڈ پریشر بڑھا دل کی دھڑکن تیز ہوئی، اس کے ساتھ شدید گھبراہٹ کی شکایت بھی ہوئی یہ کیفیت ان ادویات کے سائیڈ ایفیکٹ کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے ۔ لہٰذا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ اگرابھی کوئی دوا لے رہے ہیں تو وہ اس کو تبدیل کریں۔ گھبراہٹ کی دوسری وجہ شدید بخار اور بیماری کا زیادہ وقت تک رہنا بھی ہے۔ اس کیفیت کے بعد معمولات پہلے جیسے نہیں رہتے۔ انسان بہت حساس ہو جاتا ہے۔ بہتری کے لیے طرزِ زندگی اور طرزِ فکر میں مثبت تبدیلیاں لائیں۔ موت کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ بھی یقین کریں کہ اس کا وقت مقرر ہے۔
شدید گھبراہٹ سے گزر کر انسان نارمل کیفیت میں آہی جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 414 reviews.