Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایم اے انگلش کی طالبہ سے فرسٹ پوزیشن کا راز لیجئے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 18 سال ہے مجھے عبقری سےروحانی اور جسمانی دونوں فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ میرے اندر بہت تبدیلیاں آئی ہیں میں دو سال پہلے آپ سے بیعت ہوئی تھی آپ سے بیعت ہونے سے پہلے میں مختلف گناہوں میں مبتلا تھی جسے ہر وقت ٹی وی، گانے، ڈرامے، موویز وغیرہ دیکھنا۔ نماز بالکل نہیں پڑھتی تھی اور نہ ہی قرآن پڑھتی تھی۔ رمضان بھی سارا سو سو کر گزار دیتی تھی جب سے آپ سے بیعت ہوئی ہوں ‘روحانی ذوق ملنا شروع ہوا جس دن میں آپ سے بیعت ہوئی تھی اسی دن واپسی پر اپنے موبائل میں موجود گانوں کو ڈیلیٹ کیا اور اب دو سال ہونے کو آئے ہیں‘ میں نے ذاتی طور پر گانے نہیں سنے۔ اس کے علاوہ ٹی وی بھی گھر سے نکل گیا ہے۔ اب گانوں کی جگہ تسبیح نے لے لی اور ڈراموں کی جگہ قرآن نے لے لی۔ اس کے علاوہ جو ہدایت کے راستے پر مجھے اللہ کی طرف سے جو تحفہ ملا وہ شرعی پردہ ہے۔ دوسال ہوگئے ہیں شرعی پردہ کرتی ہوں اور اب یہ شرعی پردہ میری زندگی ہے اور میری حیا ہے۔ اللہ نے میری زندگی سنوار دی اور ذریعہ آپ کو بنایا۔اس کے علاوہ جو سب سے بڑی مجھے چیز ملی ہے وہ خوفِ خدا اور فکر آخرت ملی ہے۔ حضرت جی اب کسی کو بُرا کہنے سے پہلے اپنا خیال آتا ہے کہ میں کتنی بُری ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر سے نوازے اور آپ کو اجر عظیم عطا کرے۔
دوسرا مشاہدہ: اس کے علاوہ جو مجھے دوسرافائدہ ہوا وہ یہ کہ آپ نے ایک عمل بتایا تھا ’’یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْـخَیْرَ‘‘ 700بار روزانہ چالیس دن کرتا تھا۔ عشاء کی نماز کے بعد یہ میں نے اپنے رزلٹ کے لیے کیا تو وہ مضمون جس میں مجھے فیل ہونے کا خطرہ تھا اس میں میرے سب سے زیادہ نمبر آئے اب اس وظیفے پر مجھے بہت یقین ہے۔اس کے علاوہ میری بہن نے بھی یہ وظیفہ کیا اور میں نے بھی کیا میں ایم اے انگلش کی طالبہ ہوں۔ سیکنڈ سمسٹر میں ایک پرچہ ایسا تھا جو نصابی کتاب سے باہر تھا اور بالکل بھی چانس نہیں تھا کہ ہم اس میں پاس ہوں گے۔ میں نے یہ وظیفہ پورے یقین سے کیا میں اللہ پاک کے کرم سے کلاس میں فرسٹ آئی ہوں ۔ اب اس سمسٹر میں ساری کلاس نے مجھ سے پوچھا کہ کونسا وظیفہ میں نے کیا تو میں نے سب کو بتادیا اور اس بار میرے تو خیال میں مارکس کا مقابلہ کم اور وظیفہ کا مقابلہ اللہ کے ہاں زیادہ ہوگا۔ اس بار بھی رزلٹ کیلئے یہی وظیفہ کررہی ہوں اور یقین ہے کہ پہلے سے بھی زیادہ اچھا رزلٹ آئے گا انشاء اللہ۔حکیم صاحب مزیدروحانی فائدہ مجھے یہ ہوا ہے کہ اللہ کے ذکر میں لگی رہتی ہوں کلاس میں سب لڑکیاں بہت عزت کرتی ہیں آپ کا پوچھتی ہیں کہ درس کا بتائو ، وظائف پوچھتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ میں مصلیٰ سے اٹھ کے کالج آجاتی ہوں اور کالج سے گھر جاکر مصلے پر بیٹھ جاتی ہوں۔ بس ان کا مجھے عزت دینا اور انکے یہ خیالات میرے بارے میں سچ ثابت ہوں مجھ مٹی کی کیا اوقات ہے خدا عزت دینے والا ہے اور اللہ مجھے مصلے پر ہر وقت بیٹھنے والا بنادے اور رب کا ذکر کرنے والابنادے۔ میں صرف اللہ کا عشق اور اس کے حبیبﷺ کا عشق چاہتی ہوں اور انشاء اللہ یقین ہے کہ یوں تسبیح خانے میں آتے رہنے سے اور یہ فیض، برکت ملتے رہنے سے اللہ کا عشق بھی حاصل ہو جائے گا۔ اللہ پاک یہاں بار بار آنے کی توفیق دے اور آپ سے نسبت تاعمر رہے۔ آمین۔(ایمن ہدیٰ‘ چکوال)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 446 reviews.