Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موت کے انوکھے قصے!چندر رام نے کلمہ پڑھا اور دم توڑ گیا

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں جان، مال اور اولاد میں برکات عطا فرمائے (آمین) آپ کا حکم تھا کہ ہر بندہ عبقری کو تحریریں بھیجیں آپ کے حکم کے مطابق واقعات لکھ رہا ہوں۔ضلع شکارپور میں ایکمولانا صاحب سے یہ واقعہ سنا ایک ہندو شکار پور میں ایک اللہ والےجنہیں سارا علاقہ شاہ صاحب کے نام سے جانتا ہے ان کے ہاتھ پر اپنی برادری سے چوری چھپے ایمان لایا اس بات کا کسی کو بھی علم نہ تھا۔ ایک دفعہ وہ بندہ بیمار ہوا اور حضرت صاحبؒ شہر آئے ہوئے تھے وہ حضرت شاہ صاحب سے ملنے آیا اور حضرتؒ سے کہا کہ حضرت آج کل طبیعت ٹھیک نہیں رہتی اور بیمار رہتا ہوں تو حضرت شاہ صاحبؒ نے فرمایا جو ذکر و اعمال تجھے دیئے ہیں وہ کرتے رہنا ۔ انہوں نے کہا حضرت وہ سب اعمال جاری ہیں ۔ شاہ صاحبؒ چلے گئے۔ کچھ دنوں کے بعد وہ فقیر فوت ہوگئے‘ مسلمانوں کو پتہ چلا مسلمان گئے‘ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمان ہوا ہے اور حضرت شاہ صاحبؒ کا فقیر تھا‘ اس کو مسلمانوں کے حوالے کیا جائے تاکہ مسلمان اس کے کفن دفن کا بندوست کریں۔ ہندو برادری نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ یہ ہمارا ہے اس کو ہم جلائیں گے‘ مسلمانوں نے کافی اسرار کیا مگر ہندو برادری نے نہ مانی۔ مسلمان بے بس ہوگئے اور ہندو برادری نے اس کو جلانے کا انتظام کیا اور جب آگ لگائی تو آگ نہ لگی پھر دوسری دفعہ آگ لگائی آگ نہ لگی جب تیسری دفعہ آگ لگائی تو اس آگ سے ایک نور چمکتا ہوا آسمان کی طرف گیا اور فقیر کی میت غائب ہوگئی۔
چندر رام نے کلمہ پڑھا اور دم توڑ گیا
یہ واقعہ میرے دوست ہدایت اللہ نے مجھے سنایا تھا کہ ایک دفعہ میرے والد صاحب نے کہا کہ ہمارے گائوں کے باہر روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوا اور دھماکے کی آواز سن کر ہم وہاں بھاگتے ہوئے گئے دیکھا تو وہ ہمارا کلاس فیلو ایک ہندو تھا اس کو کافی گہری چوٹ لگی تھی اور اس کی سانسیں ٹوٹ رہیں تھیں ہم نے اس کو کہا کہ چندر رام کلمہ پڑھ اور ہم نے کلمہ پڑھنا شروع کیا تو اس نے ٹوٹتے سانسوں میں کلمہ پڑھا اس کے بعد وہ فوت ہوگیا اور تب تک اس کے وارث آکر اسے لے گئے اور اس کو جلانے کا بندوبست کیا اور اس کو آگ لگائی مگر آگ نہ لگی پھر وہ ہندو برادری کے لوگ را ت کے وقت اس میت کو دریائے سندھ میں ڈال کر آئے یہ واقعہ تقریباً تیس سال پرانا ہے۔
منہ میں گالی‘ آخری ہچکی اور وہ مرگیا
ہماری برادری کا ایک بندہ تھا اس کو کوئی بیماری تھی تو کبھی کبھی اس بیماری کے دورے پڑتے تو وہ بندہ بیہوش ہو جاتا۔ ایک دفعہ اس کو دورہ پڑا اور وہ بیہوش ہوگیا جب ہوش میں آیا تو اس کے کچھ دوست وہاں کھڑے تھے تو انہوں نے اس سے حال پوچھا کہ کیا ہوا تو اس نے گالیاں دینا شروع کردی اور ایسے گالیاں دیتے ہوئے اس کی سانس نکلی اور وہ مرگیا۔ یہ واقعہ تقریباً چار سال پہلے کا ہے اور مجھے ان کے بھائی نے بتایا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 450 reviews.