Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے چھوٹے بھائی کی طبیعت خراب ہوئی‘ ٹیسٹ وغیرہ کروائے تو معلوم ہوا کہ اسے ہیپاٹائٹس سی ہے‘ جگر کی حالت دن بدن خراب ہورہی ہے‘ ہم سب بہت پریشان ہوئے کہ اچھا بھلا تھا‘ اچانک چند دنوں کے اندر اندر اتنی بڑی بیماری اور وہ بھی اتنی بھیانک صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ بہت بھاگ دوڑ کی‘ ٹیسٹ پر ٹیسٹ‘ مختلف علاج شروع ہوئے‘ مگر بھائی کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی‘ ایک دن دفتر میں پریشان بیٹھا تھا کہ دوست جس کو ساری صورتحال کا علم تھا اس نے مجھے اچانک عبقری کا بتایا اور کہا کہ آج جمعرات ہے چلو میرے ساتھ تسبیح خانہ چلو‘ درس بھی سنتے ہیں اور بعد میں اسم اعظم کے ذکر بعد جو دعا ہوگی اس میں شامل بھی ہوجائیں گے اللہ بہتر کرے گا۔ میں مایوس تھا‘ اس کے ساتھ چل پڑا‘ درس سنا‘ بہت سکون ملا‘ خوب رو رو کر دعا مانگی‘ واپسی پر ایک بندہ ایک چھوٹا کتابچہ بانٹ رہا تھا‘ میں نے اس سے پوچھ لیا کہ آپ کیوں بانٹ رہے ہیں؟ اس نے بتایا کہ اس کے بانٹنے سے میرے مسائل مشکلات حل ہوتی ہیں‘ لوگ اس میں سے وظائف پڑھتے ہیں‘ ان کے مسائل حل ہوتے ہیں تو اللہ کریم میرے مسائل بھی حل فرمادیتا ہے‘ یہ بات میرے دل کو لگی‘ میں اگلے دن پھر عبقری دفتر آیا‘ وہاں سے پانچ ہزار روپے’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچے لیے اور لاہور میں مختلف جگہوں پر تقسیم کروادئیے‘ پھر یہ روٹین ہر ماہ بنالی‘ پہلے مہینے ہی میرے بھائی کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگئی‘ وہی ڈاکٹر جو مایوس تھے پرامید ہوگئے۔ آج میرا بھائی بالکل تندرست اوربھرپور زندگی جی رہا ہے‘ اور میں کتابچہ آج بھی تقسیم کررہا ہوں۔ الحمدللہ (محسن شہباز‘ لاہور)
زندگی بدل گئی!: میں نے جب سے نوجوانی میں قدم رکھا‘ میرا اٹھنا بیٹھنا غلط لوگوں میں ہوگیا‘ بس پھر برائی میں آگے سے آگے نکلتا چلا گیا‘ بے شمار بٹھا کر سمجھاتے(باقی صفحہ نمبر44 پر )
(بقیہ:آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل)
میں غور سے ان کی باتیں سنتا بعد میں کپڑے جھاڑتا اور اپنے کام میں لگ جاتا‘ ایک مرتبہ گلی میں کھڑا تھا‘ لڑکوں کے ساتھ گپ شپ لگا رہا تھا‘ ایک بچہ آیا اور مجھے ایک کتابچہ دے گیا‘ میں نے جیب میں ڈالا اور پھر مصروف ہوگیا۔ رات کو کپڑے بدلنے لگا‘ جیب میں ہاتھ ڈالا تو یہ کتابچہ ہاتھ میں آگیا‘ ایسے پڑھا تو اس میں ایک اسم یاقہار پر نظر پڑی‘ نجانے کیا ہوا میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا‘ بس وہ رات میں بے اختیار روتا رہا اوریاقہار پڑھتا رہا‘ صبح اٹھا تو سب کچھ بدل چکا تھا‘ اندر بدل چکا تھا‘ اب نماز پڑھنا شروع ہوگیا ہوں‘ بُری صحبت چھوڑ دی ہے‘ سارا دن ذکر کرتا ہوں‘ عبقری رسالہ کا اسی کتابچہ سے معلوم ہوا‘ وہ پڑھتا ہوں‘ شیخ الوظائف کے درس سنتاہوں‘ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ (پوشیدہ‘ گوجرانوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 462 reviews.