Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے برباد کرنے والے اب کدھر ہیں؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے پوری طرح سے ہوش بھی نہیں سنبھالا تھاجب سے یہ مسائل میرے ساتھ ہیں‘ کم و بیش دس سال کی عمر سے مجھے شدید ڈر و خوف ہے مغرب کے بعد سے فجر تک میں اس قدر خوف میں مبتلا رہتی ہوں، دل ڈوبتا رہتا ، جسم ٹھنڈا و بھاری ہو جاتا ‘ ایسا لگتا جیسے ابھی کوئی خطرناک شکل سامنے آجائے گی۔ سارا گھر میرے ساتھ جاگتا اور پڑھائی کرتا تو ٹھیک ورنہ میں سوتی نہیں، سکول جاتی تو کلاس میں ڈر، جسم پر دبائو پڑتا ، ساکت ہو جاتی۔ اس کے بعد خوف کچھ کم ہوتا تو خود سے نفرت و ناپاکی کااحساس رہتا جب تک غسل نہ کرلوں سکون نہ ملتا تھا۔ ہر کام اُدھورا کبھی پورا نہیںہوتا، چھوٹی سی عمر میں تمام جنسی بیماریاں لاحق ہوگئیں۔ ڈاکٹر، حکیم، روحانی علاج سب فیل ہوگئے، عاجز ہوگئے، بیزار ہوگئے مگر مجھے وہ چین و راحت، روحانی و جسمانی سکون نہیں ملا میںتنہا ہوتی چلی گئی۔ سب سے جدا و علیحدہ رہنا شروع ہوگئی میری معاشرتی زندگی تباہ ہوگئی، عورتوں کی اندرونی بیماریوں نے آج ناکارہ بنا دیا مگر کسی علاج سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میں یتیم ہوں، کسی چیز کی کمی نہ تھی مگر آج ہم برباد ہیں سب کچھ چھین گیا لوگ رشتہ دار صرف ہمارے دشمن بنے‘ دماغ ہر وقت مائوف رہتا ہے، یادداشت ختم ہوتی جارہی ہے، ہڈیوں کی عمر ختم ہوچکی ‘ ڈاکٹرز نے ہاتھ اٹھالیا۔ ہڈیوں میں کیلشیم کی بہت کمی ہے صرف 30 سال کی عمر ہے مجھے کمر کے مہروں کا بھی مسئلہ شدت سے سر اٹھارہا تھا۔ میری کمر ناکارہ ہوگئی ‘ نماز تک پڑھنا مشکل ہوگیا۔ پھر شادی ہوگئی جو کہ ایک معجزہ تھا۔ شادی ہوئے سات سال ہوگئے مگر زندگی نہیں ہے۔ شوہر اچھا خاصہ کماتے کماتے قرض دار ہوگئے اس پاکستان میں ان کی روزی کے در بند ہوگئے، عمان گئے تو وہاں بھی یہ ہی صورتحال ہے۔ بے روزگار جاب کی بات بن کر بگڑ جاتی ۔ تین سال
سے وہ شدید ترین پریشانی میں مبتلا ہیں۔ میری بیماریوں اور مسائل سے تنگ ہوچکے ہیں۔میرے شوہر کو میرے ساتھ رہتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ میں ان کا ساتھ مانگتی ہوں تاکہ میرا ڈر چند لمحوں کے لیے ہی کم ہو جائے مگر وہ ڈرتے ہیں اور دور بھاگتے ہیں۔ خیر وہ اب عمان میں ہیں۔میری ایک ہی بچی ہے پانچ سال کی بیماریوں کی وجہ سے آگے بچے نہیں ہوئے۔ میں نے ہر قدم پر ناکامیوں کے سوا کچھ نہ دیکھا، کوئی وظیفہ پڑھوں تو شدید بیماری شروع ہوجاتی، کوئی بھی بیماری لگ جاتی ہے سب مجھ سے بیزار ہیںمگر جب سے میں نے عبقری پڑھنا شروع کیا اور اس میں موجود علامہ لاہوتی کا بتایا وظیفہ یاقہار صبح و شام گیارہ تسبیح اور باقی سارا دن کھلا پڑھنا شروع کیا ہے۔میری زندگی میں سکون آگیا ہے‘ میری روحانی بیماریاں ختم ہوگئی ہیں‘ رات کو ڈرنا ختم ہوگیا ہے‘ بڑے عرصہ کے بعد سکون کی نیند سونا شروع ہوئی ہوں‘ جسم کے اوپر ایک بوجھ تھا جو اب اترتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اب صرف جسمانی بیماریاں رہے گئی ہیں جس کے لیے میں عبقری کی ادویات کا استعمال کررہی ہوں ان شاء اللہ امید ہے جلد ہی جسمانی بیماریوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائوں گی۔(ط۔ف، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 472 reviews.