Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیغمبر اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے

حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ سے حاضرین میں سے ایک نے ذکر کیا کہ بعض بدمذہب اور آپ کا برا چاہنے والے مخالفین جناب والا کو ہرجگہ برا بھلا کہتے ہیں جو ہم سے سنا نہیں جاتا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ’’میں نے سب کو معاف کیا‘ تم بھی معاف کردو اور ایسے آدمی سے جھگڑا نہ کرو‘‘۔دل جوئی و دل داری: صوفیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے نزدیک دل جوئی‘ دل داری اور دوسروں کو راحت و سکون پہنچانے سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔ حضرت جنیدبغدادی رحمۃ اللہ علیہ ایک شخص کے پاس کچھ درہم لے کر گئے کہ آپ یہ درہم لے لیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ان کی ضرورت نہیں۔ آپ نے فرمایا: آپ کو ان کی ضرورت نہیں تو میں ایک مسلمان ہوں۔ آپ کے لے لینے سے مجھے خوشی ہوگی لہٰذا آپ مجھے خوش کرنے کی خاطر لے لیں۔ (کتاب اللمع‘ ص263)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 475 reviews.