Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کے پکوان ذائقے اور مہک کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہوں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں) بکرے کی ران اشیاء: بکرے کی ران ایک عدد، گھی ایک پاﺅ، ادرک آدھا پاﺅ، سرخ مرچ چار تولے، دہی ایک پاﺅ، سرکہ ایک چھٹانک، انجیر یا پاپیتا ایک چھٹانک، کلونجی چار تولے، سونف ایک ماشہ، سونٹھ دو ماشے، گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چھٹانک ترکیب: ران کو خوب دھو کر کانٹے سے گود لیں اور سرکہ چھڑک دیں اور نمک بھی لگا دیں۔ دہی کا پانی ململ کے کپڑے میں ڈال کر نکال دیں اور تمام مصالحہ ،چار ماشے گھی میں ملا کر ران کو اس مصالحے میں خوب لتھیڑیں۔ دو گھنٹے تک ران کو رکھ چھوڑیں۔ دو گھنٹے بعد ران کسی کڑاہی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوشت پاپیتے یا انجیر کی وجہ سے گل جاتا ہے۔ پھر بھی ضرورت ہو تو گرم پانی کا چھینٹا دیں، جب ران تیار ہو جائے تو ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا دھنیا، ٹماٹر، لیموں اور پیاز کے ٹکڑوں سے سجادیں۔ لذ یذ چا نپ اشیاء: چانپ کا گوشت ایک کلو، ہرا دھنیہ ، پودینہ، ہری مرچ بہت کم، انڈے دو عدد، گھی ایک پاﺅ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چمچ کے برابر، سوکھا دھنیہ ،سفید زیرہ ایک چمچ کے برابر ترکیب: ہرا دھنیہ، پودینہ، ہری مرچ، نمک اور سرخ مرچ سب ملا کر چٹنی بنائیں اس کو چانپ کے ساتھ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گلنے تک خشک ہو جائے۔ انڈے توڑ کر پھینٹ لیں اس میں پسا ہوا مصالحہ، سوکھا دھنیہ اور سفید زیرہ ملا دیں اس تیار شدہ مصالحے میں چانپوں کو ڈال کر تلتے جائیں ایک ایک چانپ سرخ ہونے پر نکالتے جائیں اور ڈش میں سلاد کے ساتھ پیش کریں۔ کڑاہی پسندے اشیاء: گوشت ایک کلو، دہی ڈیڑھ پاﺅ، پیاز ایک پاﺅ، بھنا دھنیہ ایک چھٹانک، ادرک ایک چھوٹی گرہ، مرچ سیاہ پندرہ عدد، لونگ دس عدد، بڑی الائچی تین عدد، مرچ سرخ حسب ذائقہ۔ ترکیب: سب سے پہلے گوشت کے پسندے کاٹ کر پسا ہوا پاپیتا اور نمک ملا کر کم از کم دو گھنٹہ کیلئے رکھ دیں اب تمام مصالحہ پیس کر دہی میں ملا دیں جب گوشت گل جائے تو اس میں تمام مصالحہ ملا دیں اور کڑاہی میں ذرا ساگھی ڈال کر پسندوں کو دونوں طرف سے بھون لیں یہ لذیذ پسندے آپ کے دستر خوان کی زینت بڑھا دیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 116 reviews.