Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اپنی شادی شدہ زندگی کو بے رنگ ہونے سے بچائیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

اپنے تعلقات میں نیا پن لائیں!
رشتہ کوئی بھی ہو، اس میں نیا پن بہت ضروری ہے۔ ازدواجی رشتے میں بھی اگر نیاپن نہ ہوتو تو زندگی بور محسوس ہونے لگتی ہے۔ میاں بیوی کے رشتے میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ ابتدائی چند سالوں میں بہت زیادہ محبت جتائی جاتی ہے، ایک دوسرے کا بہت خیال رکھا جاتا ہے، لیکن پھر وقت کے ساتھ تعلق میں بدلائو آنے لگتا ہے۔ جیسے جیسے وہ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور مکمل طور پر جان لیتے ہیں، محبت اور خلوص وغیرہ ہوتے ہوئے بھی دکھائی نہیں دیتے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ مصروفیت ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ہماری مصروفیت بڑھ جاتی ہے، ایک دوسرے کی محبت کا جذبہ دل میں رکھنے کے باوجود ہم اس کا اظہار نہیں کرپاتے۔ اور یوں فاصلے محسوس ہونے لگتے ہیں۔ روزہ مرہ کے کاج کاج، بچوں کی پرورش، سسرال والوں کی خدمت وغیرہ بھی ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے میاں بیوی ایک دوسرے کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے۔ اس کے علاوہ مالی تنگی یا خاندان کے کسی بیمار فرد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ازدواجی زندگی میں فاصلے پیدا کردیتی ہے۔ جھگڑے ہر گھر میں ہوتے ہیں، ایک دوسرے سے شکایتیں بھی انوکھی بات نہیں، مگر ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ان معاملات پر آپس میں اکیلے بیٹھ کر بات کریں، کسی تیسرے کو اس میں مداخلت کا موقع ہرگز نہ دیں۔اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے تعلقات میں نیا پن پلائیں، ایسا نیا پن جس سے محبت کی تازگی ہمیشہ برقرار رہے۔ اس لیے آپ کو بتا رہے ہیں، کچھ ایسے خاص طریقے جو آپ کے تعلقات میں نیا رنگ بھرنے میں ہمیشہ مدد کریں گے اور آپ کے محبت بھرے رشتے مزید مضبوط کریں گے۔
ایک دوسرے کی بات کا مان رکھیں
اگر آپ نے ایک دوسرے سے کوئی وعدہ کیا ہے تو اسے ضروری نبھائیں اگر کوئی وعدہ نہیں کیا ہے، تو ضرور کریں، جی ہاں، ایک دوسرے سے چھوٹے چھوٹے وعدے کریں، ایسے وعدے جو آپ کے درمیان محبت کی توجہ اور احساس کو برقرار رکھیں۔ مثلاً آپ کے شریک حیات کی کوئی ناپسندیدہ بات نہ دہرانے کا وعدہ، وقت پر گھر آنے کا وعدہ، ہر کام ایک دوسرے کو بتائے بغیر نہ کرنے کا وعدہ پھر ایک دوسرے کو اہمیت دینے اور اس اہمیت کو برقرار رکھنے کا وعدہ کریں۔ جب بھی آپ ان وعدوں سے منسلک کوئی کام کریں گے تو ایک دوسرے کو یاد کریں گے۔ میاںبیوی میں سے کوئی ایک اگر کوئی شکایت کرے تو دوسرے کو چاہئے کہ وہ اسے انتہائی توجہ اور سنجیدگی سے سنے، اور اس شکایت کو دور کرنے کی کوشش کرے۔ یہ شکایت کوئی غلط فہمی کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے اگر ایسا ہوتو اس کی وضاحت کرکے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کریں۔
خاص ہونے کا احساس دلائیں
آپ اپنے شریک حیات کو یہ محسوس کرائیں کہ وہ آپ کے لیے انتہائی خاص ہے۔ اور اس کی خوشی ہی آپ کے لیے سب کچھ ہے۔ ایسے کام کریں جس سے اسے یہ احساس ہو کہ آپ کے دل میں اس کے لیے کتنی اہمیت ہے۔ اس کی پسندیدہ ڈش بنائیں۔ یا پھر اسے جیسا ہو ویسا گھر سجائیں۔ کبھی کوئی سرپرائز دیں۔ اس کی دن بھر کی باتوں کو توجہ سے سنیں، اگر وہ خود نہ بتائیں تو اس سے پوچھیں کہ آج کا دن کیسا گزرا، دوپہر کو کیا کھایا وغیرہ، اسی طرح شوہر کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی بیوی سے دن بھر کی مصروفیات دریافت کرے۔ ایک دوسرے کو اہمیت دینے سے محبت نہ صرف ہمیشہ برقرار رہتی ہے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔
کچھ تبدیلی اپنے اندر لائیں کچھ شریک حیات کو بدلنے کی کوشش کریں
شادی سے پہلے عموماً لڑکا اور لڑکی اس بات کو نظر انداز کردیتے ہیں کہ ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں۔ شادی کے کچھ عرصے تک تو سارے معاملات نارمل چلتے ہیں مگر پھر دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ کئی باتوں میں ان دونوں کے درمیان کتنا فرق ہے۔ مثلاً انداز گفتگو، پیسے کے استعمال کا سلیقہ، مختلف مسائل سے نمٹنے کا طریقہ، صفائی ستھرائی، میل جول، پسند ناپسند وغیرہ، جو باتیں شادی سے پہلے بہت معمولی لگتی تھیں اب وہ برداشت سے باہر ہونے لگتی ہیں۔ یہ صورتحال محبت کے عنصر میں کمی لانے کا سبب بن سکتی ہے ۔ حالات اگر اس نہج تک پہنچ جائیں تو پھر ایک دوسرے کی غلطیوں کو درست کیا جائے، اور کچھ باتوں کو نظر انداز کردیا جائے۔ کچھ تبدیلی آپ اپنے اندر لائیں کچھ اپنے شریک حیات کو بدلنے کی کوشش کریں۔ یہی ایک صورت ہے جو محبت کے رشتے کو برقرار رکھ سکتی ہے اور ازدواجی تعلق میں پھر سے ایک نیا پن لاسکتی ہے۔
اپنے جیون ساتھی کی کم از کم تین خوبیاں لکھ لیں
اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں پر توجہ دیں۔ اپنے جیون ساتھی کی کم از کم تین خوبیاں لکھ لیں۔ اور انہیں ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ آپ انہیں اپنی شادی کی تصویر کے پیچھے یا اپنے موبائل یا ٹیبلٹ کمپیوٹر پر لکھ سکتے ہیں، وقتاً فوقتاً ان خوبیوں کو دیکھیں۔ اس سے آپ کے دل میں اس سے محبت کا جذبہ پھر سے امڈ آئے گا۔ اور آپ اپنے اس رشتے میں پھر سے نئی تازگی محسوس کرنے لگیں گے۔ اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں پر توجہ دینے سے آپ بعض باتوں میں اس سے اختلاف رکھنے کے اس کے ساتھ محبت سے پیش آئیں گے۔ محبت کا جذبہ آپ کا شریک حیات بھی محسوس کرے گا، اور یوں آپ کو پہلی سی محبت کا احساس ہونے لگے گا۔
ایک ساتھ مل بیٹھنے کے بہانے ڈھونڈیں
انتہائی مصروف ترین زندگی کے باوجود ایک دوسرے کے لیے کچھ وقت ضرور نکالیں، چاہے وہ ایک گھنٹہ ہی کیوں نہ ہو۔ اس میں اگر آپ کوئی میگزین پڑھیںتو اس کے مضمون پر تبادلہ خیال کریں۔ اگر باتیں کریں تو زندگی کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کریں۔ گھریلو مسائل پر بھی بات کریں اور مل کر کوئی حل نکالیں۔ شادی کے ابتدائی دنوں میں میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارتے ہیں مگر پھر رفتہ رفتہ مصروفیت آڑے آجاتی ہے اور ایک ساتھ بیٹھنے اور باتیں کرنے کے لیے فرصت کم ہی ملتی ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کوئی ضروری بات بھی کرنی ہو تو اس کے لیے بھی موقع نہیں ملتا اور وہ بات دماغ سے نکل جاتی ہے۔ مصروفیت کے باعث وقت ملتا نہیں بلکہ نکالنا پڑتا ہے۔ ایک ساتھ مل بیٹھنے کے بہانے ڈھونڈیں۔ چھٹی کے دن سیر و تفریح کے لیے نکل جائیں تو سارا دن ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ گھومیں، پھریں، کھائیں پئیں، باتیں کریںگے تو ایک دوسرےکے قریب آجائیں گے۔ اپنے شریک حیات کو اپنے احساسات بتائیں۔ اگر اس کی کسی بات سے آپ کو تکلیف ہوئی ہے اور وہ زیادہ بڑی بات نہیں تو دونوں مل کر بیٹھیں اور یہ طے کریں کہ کسی طرح انجانے میں بھی ایک دوسرے کا دل نہ دکھائیں۔تحائف دینا محبت کو بڑھتا ہے:یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ تحفہ دینے سے محبت بڑھی ہے۔ اور اگر بات میاں بیوی کی محبت کی ہوتو تحفہ اس کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔ ضروری نہیں کہ تحفے میں کوئی قیمتی چیز ہی دی جائے، تحفہ گھر میں استعمال ہونے والی کوئی چیز بھی ہوسکتی ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ تحفے کے لیے کسی موقع کی تلاش میں وقت ضائع نہ کریں، تحفہ کبھی بھی کسی بھی دن دیا جاسکتا ہے۔ جس دن آپ تحفہ دیں کہ وہی دن ایک خاص موقع بن جائے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 669 reviews.