Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا اللہ نے اولاد کی نعمت سے نواز دیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اسم اعظم کا روحانی دم کروانے اکتوبر 2017ء سے آرہی ہوں‘ میں دم کرواتے وقت یہی دل میں دعا کرتی تھی کہ اللہ کریم مجھے بھی اولاد کی نعمت سے نواز دے اور الحمدللہ جنوری کے دم کے بعد اللہ نے مجھ پر کرم کردیا اور مجھے ماں بننے کی خوشخبری سےنواز دیا۔ اللہ کے کرم اور آپ کے ہر جمعرات کے درس میں کی جانے والی پرسوز دعا میں شامل ہونے کی برکت سے اللہ نے مجھے اولاد جیسی نعمت سے نواز دیا‘ بس اب یہی دعا ہے کہ اللہ اسے ایمان والی لمبی زندگی دے اور اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کی بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق بخشے۔ آمین!(رابعہ‘ لاہور)
اللہ تعالیٰ نے مجھے نوکری پر بحال کردیا
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! الحمدللہ! ثم الحمدللہ اللہ پاک کا شکر ہے اللہ کے کرم سے اور تسبیح خانہ میں روحانی دم میں شرکت کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے نوکری پر بحال کیا‘ ایک دفعہ تو ایسے ہی بے بنیاد الزامات کی بدولت مجھے ادارے سےنکال دیا گیا لیکن ادھر آنے اور دم کروانے کی وجہ سے اللہ پاک نے مجھے دوبارہ وہیں اسی سیٹ پر بحال کردیا ہے‘ میرا تو بہت کامل یقین ہے کہ یہاں پر آنے ‘ روحانی دم میں شرکت کی بدولت پر دکھ‘ غم‘ مصیبت اور سب سے بڑھ کر دل میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت پروان چڑھتی ہے اور عمل کی توفیق ملتی ہے۔ (نذیرفاطمہ‘ فیصل آباد)

 

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 703 reviews.