Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چلتاکاروبار اچانک بندہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘ ہر ماہ زبردستی شوہر سے منگواتی ہوں‘ بہت لاجواب وظائف اورٹوٹکے‘تمام گھر والے آزماتے ہیں۔بہت پرسکون زندگی گزررہی تھی۔ تقریباً ایک سال پہلے میرے شوہر بہت زیادہ پریشان ہوئے‘ وجہ پوچھی تو معلوم ہوا کہ کاروبار دن بدن زوال پذیر ہورہا ہے‘ چلتا ہوا کاروبار اچانک رک جائے تو انسان کی نیندیں اڑ جاتی ہیں اور اس بات کا اندازہ مجھے بھی ہوا۔ الحمدللہ! بڑی برادری ہے‘ گھر میں مہمانوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے‘ کوئی شادی‘ غمی بھی زندگی کے ساتھ ہی ہے۔ بچوں کے اخراجات‘ سکول کی فیسیں‘ اکیڈمی کے اخراجات مگر کاروبار دن بدن ختم ہوتا جارہا تھا۔اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ میں بھی پریشان ہوئی اوراس کا حل ڈھونڈنے میں لگ گئی۔ شوہر نے جہاں دیگر حل ڈھونڈے وہیں میں نے انہیں کہا کہ آپ دکان پر سارا دن صرف اسم یَاقَہَّارُ پڑھتے رہا کریں‘ ان شاء اللہ، کریم اللہ کرم فرمائے گا۔ میرےشوہر نے میری بات مانی اور سارا دن دکان پر اسم یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا‘ چند ہفتوں کے بعد ہی گھر دیر سے آنا شروع ہوگئے اور انتہائی مطمئن اور خوش تھے۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ رات کو دس دس بجے تک بھی آرڈر مکمل نہیں ہوتے۔ پرانے گاہک تو واپس آئے ہی آئے مزید نئی کمپنیوں نے بھی رابطہ کیا ہے اور بہت اچھی بچت دے رہے ہیں۔الحمدللہ! اس ایک اسم کی برکت سے ہمارے گھر کا سکون واپس آگیا‘ اب تو میرے شوہر بھی عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔

 

خالی دکان کوبھرنے کیلئے پیسوں کا بندوبست کیسے ہوا؟

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک عمل ہے جو میں نے مختلف جگہوں پر آزمایا‘ انتہائی تیربہدف اور لاجواب رزلٹ ملا۔ عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ہوں تاکہ میرے لیے صدقہ جاریہ بنے اور لاکھوں کو فائدہ ہو۔وہ عمل حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا ہے۔یَاکَثِیْرَ الْخَیْرِ یَادَائِمَ الْمَعْرُوْفِ پڑھنے سے جو بھی مشکل ہو حل ہوجاتی ہے۔ پہلا مشاہدہ: میرا بھتیجا گم ہوگیا تھا‘ ڈھونڈنے پر بھی نہیںمل رہا تھا‘ مساجد میں اعلانات کروائے لیکن کہیں سے کوئی اطلاع نہیں آئی۔ تمام خاندان انتہائی پریشان‘ ماں کا رو رو کربُرا حال ہوگیا۔ میں اپنے گھر آیا اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی دعا کا ورد شروع کردیا‘ ٹھیک ایک گھنٹہ بعد بھائی کا فون آیا کہ بچہ مل گیا ہے۔دوسرا مشاہدہ:اس کے علاوہ میرے ایک دوست کا بھائی دس پندرہ دن سے مل نہیں رہا تھا اس دعا کی برکت سے مل گیا۔ تیسرا مشاہدہ:اس دعا کو میں نے ایک اور جگہ آزمایا میرے گاہک کے پاس میرے کچھ بقایا جات تھے لیکن وہ دینے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ میں نے یہ عمل ہر نماز کے بعد 101بار اوّل وآخر تین بار درود شریف کے ساتھ کرنا شروع کردیا تیسرے دن ہی وہ شخص میرا بقایا مجھے دے گیا۔چوتھامشاہدہ:میں اپنے ایک دوست کی دکان پر گیا تو دکان خالی تھی میں نے پوچھا دکان خالی کیوں ہے اس نے کہا پیسے کا بندوبست نہیں ہورہا میں نے اس کو یہ وظیفہ دیا تقریباًتین دن ہی اس نے یہ وظیفہ کیا کیش کا بندوست ہوگیا۔

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 712 reviews.