Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوش کلامی والے کامیاب ہیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

دنیا میں وہی لوگ سرگرم عمل رہتے ہیں جن کا کلام اچھا ہوتا ہے‘ خود غرض اور وہ لوگ جنہیں اپنی ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہوتی‘ ہمیشہ ناکام ہی ثابت ہوتے ہیں‘ خود ستائی‘ شک اور خود غرضی زندگی کے لیے بے حد تباہ کن ہیں۔ نوجوانوں کے لیے تو یہ چیزیں زہر قاتل ہیں‘ خود پرست انسان کی وہی حالت ہوتی ہے جو ایک متعصب آدمی کی ہوتی ہے۔ جو لوگ ہروقت اپنی ہی فکر میں لگے رہتے ہیں‘ دوسروں کا خیال کرنا ان کے لیے ناممکن ہے‘ ہر بات میں دہ اپنا ہی حوالہ دیتے ہیں‘ سوچتے ہیں تو اپنے ہی بارے میں مطالعہ کرتے ہیں تو خود اپنی تسکین قلب کے لیے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی اپنی ہستی خود انہی کے واسطے ایک دیوتا بن جاتی ہے اور وہ دوسروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاسکتے۔ سب سے بدتر لوگ ہوتے ہیں شکایت کرنے والے اور بڑبڑانے والے۔ ان کے لیے ہر بات ہی غلط ہوتی ہے اور پھر یہ بھی لطف کی بات ہے کہ خود کسی چیز کو درست کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ یہ شاکی لوگ زندگی میں کسی کے کام نہیں آتے جس طرح کسی کارخانے میں جو بدترین کام کرنے والے ہوتےہیں وہی سب سے پہلے ہڑتال پر جانے کو تیار رہتے ہیں۔ شکایت کی عادت کی جب پرورش ہوتی رہتی ہے تو پھرآدمی کا احساس بھی افسردہ ہوجاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ یرقان کے مریض کو ہر چیز زرد نظر آتی ہے جن کی حالت خود بگڑی ہوتی ہے انہیں ہر بات خراب ہی نظر آتی ہے۔ ساری دنیا ایک سرے سے دوسرے سرے تک الٹی معلوم ہوتی ہے۔کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی صحت کی خرابی کو ایک اچھائی سمجھتے ہیں۔ بیماری ان کے لیے ایک قسم کی جائیداد ہوتی ہے۔ ہر موقع پر اس کا ذکر لے کر بیٹھ جاتے ہیں اور وہی میرے سر کا درد‘ یا میرا دمہ پر گفتگو کرتے ہیں ان لوگوں کی سب سے محبوب ترین شے ان کی اپنی بیماری ہوتی ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ بیماری کی بدولت ہی انہیں دوسروں کی ہمدردی حاصل ہوتی رہتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کی بیماری نہ ہوتی تو شاید ان کی اہمیت بھی فرق آجاتا۔

 


ابندر ناتھ ٹیگور بنگالی دانشور‘ شاعر اور مصنف تھے‘ یہ نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بھی تھے‘ ٹیگور کو 1913میں ادب کا نوبل انعام ملا‘ برطانوی شاہ نے نوبل انعام کے دو سال بعد انھیں سر کا خطاب بھی دے دیا‘ یہ خطاب برطانوی راج میں انتہائی معزز شخصیات کو دیا جاتا تھا۔
اعزاز پانے والے لوگ اس کے بعد انتہائی باعزت سمجھے جاتے تھے یوں ٹیگور دونوں اعزازات کے ساتھ خوش تھے لیکن پھر 13 اپریل 1919کو پنجاب میں ایک خوف ناک واقعہ پیش آیا‘ امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں بریگیڈیئر جنرل ڈائر نے نہتے اور معصوم پنجابیوں پر فائر کھول دیا‘ 379 لوگ مارے گئے اور 1200 زخمی ہو گئے‘ یہ خبر جب بنگال پہنچی تو بنگالی رابندر ناتھ ٹیگور نے پنجابی لاشوں پر بطور احتجاج اپنا سر کا خطاب واپس کر دیا اور باقی زندگی اپنے نام کے ساتھ سر نہیں لکھا‘ یہ آج بھی صرف رابندر ناتھ ٹیگور ہیں۔
سر رابندر ناتھ نہیں جب کہ دوسری طرف علامہ اقبال کشمیری اور پنجابی تھے‘ یہ عالم اسلام کے سب سے بڑے مفکر اور دانشور تھے‘ یہ آج 82 سال بعد بھی ایران‘ افغانستان اور ترکی میں پڑھائے جاتے ہیں‘ علامہ اقبال کو سانحہ جلیانوالہ باغ سے تین سال بعد 1922میں برطانوی بادشاہ کی طرف سے سر کے خطاب کی پیش کش ہوئی اور علامہ صاحب نے نہ صرف یہ آفر قبول کر لی بلکہ اپنے استاد سید میر حسن کو بھی یہ خطاب دینے کی درخواست کر دی۔
رابندر ناتھ ٹیگور اور سر علامہ محمد اقبال دونوں کا طرز عمل ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھا‘ ان دونوں میں سے کوئی ایک غلط ہونا چاہیے لیکن یہ دونوں بیک وقت درست ہیں اور ہم ٹیگور کے اقدام پر تالیاں بجا سکتے ہیں اور نہ علامہ صاحب کے فعل کو برا کہہ سکتے ہیں‘ کیوں؟ کیوں کہ دونوں سر جیسے معمولی خطاب سے کہیں بڑے لوگ تھے‘ یہ خطاب ان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اور آپ یہ بھی ذہن میں رکھیں، ٹیگور نے سر کا خطاب واپس کرتے ہوئے کسی الگ ملک کا مطالبہ نہیں کیا تھا جب کہ علامہ اقبال سر کے خطاب کے باوجود مصور پاکستان ہیں۔
فلسطین کے ایشو پر بھی اسلامی ملکوں کے دو طرز عمل تھے‘ ایک گروپ نے اسرائیل اور اسرائیلی قبضے کو مسترد کر دیا جب کہ دوسرے گروپ نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا مگر دونوں اسرائیلی ظلم پر احتجاج بھی کرتے رہے‘ ان میں سے کون صحیح اور کون غلط ہے؟ یہ فیصلہ ٹیگور اور علامہ اقبال کی طرح آسان نہیں کیوں کہ دونوں نے اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کیا تھا لیکن یہاں پر ایک سوال بھی پیدا ہوتا ہے‘ عالم اسلام کے انکار یا اقرار کا فلسطینیوں کو کیا فائدہ ہوا؟
خاک بھی نہیں‘ یہ بے چارے عرب 1948سے دربدر ہیں‘ آپ اگر اردن یا مصر جائیں تو آپ کو وہاں کراچی کے مہاجروں کی طرح عرب 48‘ عرب 67 اور عرب 73 کی اصطلاح ملے گی‘ آپ پوچھیں گے تو آپ کو بتایا جائے گا عرب 48 وہ ہیں جو 1948 میں اسرائیل سے نکال دیے گئے اور عرب67 اور 73 کو1967 اور 1973 میں وطن بدر کر دیا گیا تھا گویا عربوں نے بھی عرب فلسطینیوں کو 72 سال بعد عرب نہیں مانا‘ یہ آج بھی مہاجر ہیں اور مقامی لوگ انھیں پسند نہیں کرتے‘ فلسطینیوں کی چھ نسلیں جلاوطنیوں اور کیمپوں میں پیدا ہوئی ہیں۔
یہ بے چارے گولیوں کی آواز میں آنکھیں کھولتے ہیں اور لاشوں کے انبار میں آنکھیں بند کرتے ہیں اور 58 اسلامی ملکوں میں سے کسی ملک نے آج تک کھل کر ان کا ساتھ نہیں دیا‘ کوئی کندھے سے کندھا ملا کر ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا‘ سوائے ایران کے‘ ایران 42سال سے فلسطینیوں‘ لبنانی اور شامیوں کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ باقی تمام ملکوں کی حمایت زبانی کلامی‘ مذمتی اور قربانی کے گوشت تک محدود ہے‘ عالم اسلام کو اگر واقعی فلسطینیوں کا احساس ہے تو پھر اس نے آج تک ان کے لیے کیا کیا؟
ہم پاکستانی بھی ایک طرف فلسطینیوں کی محبت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہے اور دوسری طرف ہم نے اردن کے شاہ حسین کے حکم پر1970 میں فلسطینیوں پر ٹینک بھی چڑھا دیے تھے ‘ یہ خدمات جنرل ضیاء الحق نے بریگیڈیئر کی حیثیت سے سرانجام دی تھیں ‘ یہ واقعہ آج بھی فلسطینیوں کی تاریخ میں ’’بلیک ستمبر‘‘ کہلاتا ہے اور اس کی وجہ سے جنرل ضیاء الحق کے دور میں یاسر عرفات کے پاکستان سے تعلقات انتہائی کشیدہ رہے‘ پی ایل او کی قیادت اس دور میں ہمارے سفیروں تک سے ملاقات نہیں کرتی تھی۔
دوسرا اسرائیل کے گرد22اسلامی ملک ہیں‘ ان کی آبادی اسرائیل کی کل آبادی سے تیس گنا زیادہ ہے‘ یہ عسکری قوت میں بھی کئی گنا بڑے ہیں لیکن آج تک ان 22 ملکوں نے اپنے بھائیوں کے لیے کیا کیا؟ فلسطینی 72 سال سے مر رہے ہیں اوربرادر اسلامی ملک ان کی لاشوں کے عوض امریکا اور یورپ سے مراعات لے رہے ہیں اوریہ برادر اسلامی ملک اپنی سفارتی اور سیاسی بارگیننگ کے لیے فلسطین کا ایشو سیٹل نہیں ہونے دے رہے‘ یہ فلسطینیوں کو کیمپوں سے بھی باہر نہیں نکلنے دے رہے۔
ہم پاکستانی اگر واقعی فلسطین سے مخلص ہیں تو چلیے پھر ہم فلسطین کے لیے جہاد کرتے ہیں‘ نکلیں 20کروڑ پاکستانی اپنے گھروں سے اور چل پڑیں اسرائیل کی طرف لیکن مجھے یقین ہے ہم اگر نکلے بھی تو ہمیں سب سے پہلے وہ مصر‘ اردن‘ شام اور لبنان روکے گا جن کی زمینیں چھڑانے کے لیے ہم اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھیں گے اور پھر ہمیں سعودی عرب اور یو اے ای کی طرف سے واپسی کا حکم آ جائے گا‘ مجھے آج تک اس محبت کی سمجھ بھی نہیں آئی جس میں ہم یہودیوں کی فیس بک‘ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر اسرائیل مردہ باد کی پوسٹ شیئر کرتے ہیں‘ اپنی سڑکیں بلاک کرتے ہیں اور اپنی گاڑیاں اور اپنی لائیٹس توڑتے ہیں اور نعرے لگا کر واپس آ جاتے ہیں اور پھر خواب دیکھتے ہیں۔

فلسطینی ایک دن ضرور اپنے گھروں میں آباد ہوں گے‘ فلسطینی یقینا ایک دن اپنے گھروں میں واپس جائیں گے لیکن اس میں عالم اسلام کا رتی برابر عمل نہیں ہو گا‘ یہ صرف اور صرف فلسطینیوں کے خون اور پانچ نسلوں کا نتیجہ ہو گا کیوں کہ قدرت ان شاء اللہ ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

ہم پاکستانی بھی کیا دل چسپ قوم ہیں‘ ہم نے فلسطینیوں کی محبت میں اسرائیل کو بھی تسلیم نہیں کیا اور ہم نے عملی طور پر بھی آج تک فلسطینیوں کے لیے کچھ نہیں کیا‘ آپ تاریخ نکال کر دکھا دیں ہمارا کون سا صدر‘ وزیراعظم یا وزیر آج تک فلسطین گیا یا ہم نے فلسطین کے لیے کون سی قربانی دی؟

ہم گھر بیٹھ کر فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں اور جب انھیں ہماری ضرورت پڑتی ہے تو ہم ان پر ٹینک چڑھا دیتے ہیں‘ یہ ہے ہمارا کنٹری بیوشن اور دوسری طرف ہم جن عربوں کے لیے مر رہے ہیں وہ کشمیر کے نام پر وضو تک کے لیے تیار نہیں ہیں‘ ہم 2019 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں قرارداد جمع کرانے کے لیے بھی 16 برادر اسلامی ملکوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے تھے جب کہ بھارت کو جنرل اسمبلی کے غیر مستقل ممبر کے الیکشن میں 192میں سے 184ووٹ ملے اور یہ ریکارڈ ہے۔

گویا ہمارے سارے برادر اسلامی ملکوں نے ہماری درخواست کے باوجود ہمارے دشمن کو ووٹ دیے اوریہ ہے برادر اسلامی ملکوں میں ہماری اوقات مگر ہم اس کے باوجود اپنے منہ پر پڑنے والے چھتروں کو چھتر نہیں مانتے‘ ہم انھیں بھی مقدس جوتا بنا دیتے ہیں‘دوسرا ہمارے پاس جب دلیل ختم ہو جاتی ہے تو ہم سفارتی اور سیاسی ایشوز میں بھی اسلام ڈال دیتے ہیں اور اگر اسلام فٹ نہ ہو رہا ہو تو ہم اس میں علامہ اقبال اور قائداعظم ڈال کر دوسروں کو خاموش کر دیتے ہیں اور ہم یہ کارنامہ سرانجام دیتے وقت یہ تک بھول جاتے ہیں علامہ اقبال نے سانحہ جلیانوالہ باغ کے باوجود سر کا خطاب قبول کر لیا تھا اور قائداعظم 1947 میں اس ملکہ برطانیہ کے دستخطوں سے پاکستان کے گورنر جنرل بنے تھے جس نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا تھا اور جس نے بعد ازاں اپنے ہاتھ سے اسرائیل کے قیام کی اجازت دی تھی لہٰذا یاد رکھیں لوگ ہوں یا قومیں یہ حالات میں زندہ رہتی ہیں۔

جذبات اور ماضی کے قبرستانوں میں نہیں اور آپ اگر قوم ہیں تو پھر صرف پوسٹیں شیئر نہ کریں‘ فلسطین کے لیے کھل کر لڑیں‘ رابندر ناتھ ٹیگور کی طرح اسرائیل کی بنائی یا ایجاد کردہ ہر چیز کو بھی مسترد کر دیں‘ اسرائیل کے سب سے بڑے حامیوں کے وجود سے بھی انکار کر دیں اور یورپ اور امریکا کو بھی مسترد کر دیں اور یہ اعلان بھی کر دیں ہم ہر اس ملک کو بھی نہیں مانیں گے جو اسرائیل کو مان رہا ہے اور ہم 72سال سے کیمپوں میں پڑے فلسطینیوں کو بھی لا کر پاکستان میں آباد کریں تاکہ دنیا کو پتا چلے ہم نے کسی کی حمایت کی ہے۔

ہم نے کسی کے لیے مار کھائی ہے اور یہ اگر ممکن نہیں تو پھر ہم مسقط میں چھپ چھپ کر بات چیت نہ کریں‘ کھل کر اسرائیل سے مذاکرات کریں اور یہ ڈیل اگر ہمیں سوٹ کرتی ہے تو پھر مردانہ وار اس کا اعتراف کریں اور یہ اگر ہمیں وارہ نہیں کھاتی تو سینہ ٹھوک کر انکار کریں اور اگر ہم میں یہ ہمت‘ یہ جرات بھی نہیں تو پھر ہم قوم کو کم از کم اتنا تو بتا دیں ہمارا ایشو آخر ہے کیا؟ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اسرائیل کو کیوں نہیں مان رہے!

قوم کو کم از کم اپنے قومی موقف کی سمجھ تو آئے‘یقین کریں میں آج تک پاکستانی موقف نہیں سمجھ سکا‘ مجھے سمجھ نہیں آئی ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں یا مخالف اور ہم نے یہ اسٹینڈ کیوں اور کس کے لیے لے رکھا ہے؟اگر آپ جانتے ہیں تو پلیز آپ مجھے بھی بتا دیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 713 reviews.