Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طاقت‘ قوت اور فٹنس کے دو شاہی خزانے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

روحانیت‘ طب و حکمت کا راج اور رواج
میری بڑی ہمشیرہ صاحبہ ساٹھ سال سے نکل رہی ہیں‘ ابھی گزشتہ اسی سال 2020ء کے وبائی اثر نے ان پر بھی حملہ کیا‘ بخار ہوا‘ ہفتہ ڈیڑھ میںختم ہوگیا لیکن بہت زیادہ نڈھال ہوگئیں‘ ان کے پاس اپنے ٹوٹکے ہیں‘ اپنے نسخہ جات ہیں‘ کیونکہ وہ اماں اور ابا رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی خدمت میں رہی ہیں اور گھر میں روحانیت اور طب و حکمت کا راج اور رواج تھا‘ ان کے پاس کچھ ٹوٹکے ہیں۔
چھوٹے سے ٹوٹکہ کا کمال!آنکھوں کے سامنے
یقین جانیے! یہ ٹوٹکہ میں نے بس ایسے تھوڑاسا سن رکھا تھا لیکن اس کی قیمت اور کمال مجھے اپنی ہمشیرہ صاحبہ کے استعمال کے بعد محسوس ہوا اور پھر میں نے بے شمار لوگوں کو بتانا شروع کردیا جسے بھی بتایا چند ہی دنوں میں ایسے ایسے نتائج اور کمالات میری آنکھوں کے سامنے‘ جنہیں خود میں حیرت کی نظر سے دیکھتا تھا اور مجھے حیرت بھی ہوتی تھی کہ واقعی اس کے یہ کمالات فوائد اتنے ہیں اور اس کی اتنی زیادہ تاثیر ہے۔ بہن فرمانے لگیں: بخار کے دوران اور بعداتنی کمزوری ہوگئی کہ میں سجدے پر سر رکھتی تھی تو اٹھا نہیں سکتی تھی‘ ایک قدم آگے ہوتا تھا تو دوسرا قدم پیچھے ہی رہ جاتا تھا‘ ایک کروٹ بدلتی تھی تو دوسری کروٹ بدلنے کے لیے لاکھ جتن کرنا پڑتے تھے‘ بھوک لگتی تھی‘ کھانا سامنے ہوتا تھا مگر میں کھا نہیں سکتی تھی‘ہاتھ سن‘ پاؤں سن‘ سرمیں چکر‘ دماغ الجھا‘ جسم ٹوٹا‘ خون کی کمی تو آخری حد تک ہوگئی‘ بس جسم تھااور اس میں روح تھی ‘ باقی کچھ نہیں تھا‘ نہ گوشت‘ نہ پوست‘ نہ ہڈیاں‘ نہ جگر‘ نہ دماغ بس میں ایک چلتا پھرتا ڈھانچا تھی‘ ایک چلتی پھرتی زندگی تھی۔
طاقت کا ایک ٹانک اور کمال
اچانک والدہ رحمۃ اللہ علیہ کا ایک ٹوٹکہ یاد آیا بس میں نے وہ بنا کر صبح و شام استعمال کیا‘ پہلے ہی دن مجھے احساس ہوا کہ جسم کو طاقت کا ایک ٹانک اور کمال ملا ہےکہ جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھا اور جسم بھرپور انداز سے صحت مندی کی طرف آگے بڑھا ہے۔ بس میں نے اس کو صبح و شام استعمال کیا اور واقعی اس کا استعمال میرے جسم کیلئے تندرستی اور صحت کا ایسا ساتھی بنا کہ جیسے کسی بچھڑے ہوئے کو کوئی مخلص انگلی لگائے ساتھ لیے لیے پھرے اور اسے علم ہے کہ مجھے منزل ابھی ملنے والی ہے یا کسی ڈوبتے کو کوئی تیراک عین سمندر کے درمیان سے نکال کر کنارے پر لے آئے اور ڈوبتا پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس محسن تیراک کو دیکھ رہا ہو۔
اب مایوس ہونے کی ضرورت نہیں
قارئین! وہ ٹوٹکہ آخر کیا ہے؟ وہ نسخہ آخر کیا ہے؟ اور اس میں کیا طاقت اور تاثیر ہے اور اس میں آخر کیا ایسی انوکھی صحت مندی کی دلیل ہے۔ آپ یقین جانیے! روزے کی کمزوری کو ختم کرنا چاہتے ہیں یا بیماری کی کمزوری یا ویسے ہی آپ کمزور ہیں یا اپنی نسلوں کو طاقت ور‘ صحت مند ان کی عینک‘ ان کی دماغی صحت اور جسم کوتوانا کرنا چاہتے ہیں تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں‘ آپ تسلی سے یہ ٹوٹکہ آزمائیے ۔
ھوالشافی:آملہ مربہ تین عدد۔ یعنی تین آملہ مربہ کے دانے اور اکیس گریاں بادام کی‘ ان سب کوایک گلاس پانی میں رات کو بھگو دیں‘ صبح اٹھ کر اسی ایک گلاس پانی میں اس سب کو شیک کریں‘خوب شیک کریں‘ آپ چاہیں اس میں شہد کا میٹھا ڈالیں‘ ورنہ آملہ میں میٹھا ہوتا ہے‘ اس کو گھونٹ گھونٹ پئیں‘ نہایت لذیذ‘ نہایت ہی لاجواب مشروب ہے۔ طاقت بھی‘ قوت بھی اور جسمانی توانائی بھی۔ آپ دن میں ایک دفعہ پی لی‘ صبح نہار منہ پہلیمرتبہ‘ پھر اسی طرح بھگو کر رکھ لیں اور دوسری مرتبہ شام کو مغرب سے پہلے پی لیں۔ آپ چاہیں ایک بار پئیں یا دو بار لیکن ہے کمال چیز‘ اس کے چند دنوں میں آپ انوکھے راز اور تقویت کے انوکھے کمالات دیکھیں گے۔
یہ چیز مجھے پہلے کیوں نہ ملی؟
قارئین!جب میں نے اس کو لوگوں کو دینا شروع کیا میری تو حیرت اور حد بڑھی کہ یہ کیا انوکھی چیز ہے کہ اس میںاتنی طاقت‘ اتنی قوت‘ اتنی توانائی اور اتنی بھرپور صحت مجھے تو حیرت بھی ہوئی ‘حسرت بھی کہ یہ چیز پہلے مجھے کیوں نہ ملی‘ جس جس کو میں نے بتایا ‘ان سب نے استعمال کیا اب جس جس نے بھی استعمال کیا ان سب کو اس کا بہت رزلٹ ملا۔
ایک صاحب عرصہ دراز سے کمزوری اور ذہنی اعصابی کھچاؤ میں مبتلا تھے اور ساتھ معدہ کی جلن اور تیزابیت بھی جب میں نے انہیں استعمال کروایا جو دو قدم نہیں چل سکتے تھے اور ان کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی تھی اور سانس پھولنا شروع ہوجاتا تھا اب وہ میلوں چلتے ہیں۔ جسم میں طاقت وتوانائی صحت و تندرستی بے شمار ہے۔
دل‘ شوگر اور ہائی بلڈپریشر کے مریض متوجہ ہوں!
یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ ان لوگوں کو بھی استعمال کے لیے کہوں گا جو دل کے مریض‘ ہائی بلڈپریشر اور شوگر کے مریض ہیں اور شوگر نے ان کے جسم کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے‘ شوگر کی وجہ سے ان کا انگ انگ ٹوٹا رہتا ہے‘ طبیعت میں الجھاؤ رہتا ہے‘ اعصاب میں کھچاؤ رہتا ہے اور جسم بے شمار تکالیف اور بیماریوں میں جھکڑا رہتا ہے‘ میں نے تو انہیں بھی اعتماد سے استعمال کرنے کو دیا اور واقعتاً اس کی تاثیر اور قوت میں نے ایسی پائی کہ خود میری عقل دنگ اور حیران ہے۔
بادشاہوں کے دسترخوان کی زینت
آپ ایک چیز کا احساس کریں کہ آملہ مربہ بادشاہوں کے دسترخوان کی زینت ہے ‘میری نانی اماں رحمۃ اللہ علیہا سو سال کے قریب فوت ہوئیں‘ وہ فرماتی تھیں کہ بادام پہلے صرف محلات میں بادشاہوں اور ملکہ کی غذا تھی‘ رعایا اور عام ملنے والی یہ چیز نہیں تھی اور یہ صرف انہی کے استعمال میں ہوتے تھے۔ آپ دونوں شاہی غذائیں استعمال کررہے ہیں‘ اس کی تاثیر اس کا کمال آپ گمان نہیں کرسکتے۔ آئیں! آج کے بعد یہ ٹوٹکہ اپنی زندگی اور خاص طور پر اپنی نسلوں کا ساتھی بنائیں۔

 

بارہا کے آزمودہ
ہرجگہ دستیاب

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 776 reviews.