Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو مسائل کا انسا ئیکلو پیڈیا - جادو کے توڑ کیلئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

سات مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ یونس کی آیت 81،82‘ سات مرتبہ آیۃ الکرسی‘ سات مرتبہ سورۂ طارق‘ سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ سورۂ فلق‘ سات مرتبہ سورۂ ناس‘ ایک مرتبہ سورۂ بقرہ مکمل اور آخر میں سات مرتبہ درودشریف۔ طریقہ عمل: یہ عمل سات جمعۃ المبارک تک کرنا ہے۔ عصر سے مغرب تک ایک ہی جگہ بیٹھ کر پڑھنا ہے جب پڑھائی مکمل ہوجائے تو اس جگہ کی صفائی کریں جو مٹی آئے اسے دور پانی میں بہادیں۔ یہ عمل ہر حاجت کیلئے ہے اور خاص کرجادو کے اثرات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔
موسم سرما کی خارش ختم
آج کل کے موسم میں خارش بہت ہوتی ہے‘ چھوٹے چھوٹے دانے بن جاتے ہیں‘ بلغم بھی آتی ہے ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے بلغم معدہ میں جاتی ہے۔ ہم نے عبقری رسالے میں بتایا ہوا نسخہ سرسوں کا تیل اور کافور کی ٹکی والا بنایا بہت فائدہ ہوا۔ بہت سے لوگوں میں تقسیم کیا الحمدللہ سب نے اس نسخے کی بے حد تعریف کی۔نسخہ درج ذیل ہے:۔ ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں دس گرام کافور پاؤڈر شیشے کی سفید شیشی میں ڈال کر اچھی طرح بند کرکےدھوپ میں رکھ دیں ‘ جب کافور حل ہوجائے تو دوا تیار ہے۔ یہ کان کی ہر قسم کی تکلیف کیلئے لاجواب چیز ہے۔اس کے علاوہ جسم پر ہر قسم کے جراثیم‘ خارش‘ نزلہ‘ زکام‘ مکھی‘ مچھر کاٹنے کی خارش کیلئے بہت ہی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے دو قطرے کان میں ڈال دئیے جائیں تو کچھ ہی عرصہ استعمال سے مکمل آرام آجاتا ہے۔اس کے علاوہ خواتین کی پوشیدہ خارش میں بھی بہت اثر رکھتی ہے‘ بے شمار کی آزمودہ ہے۔(بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 873 reviews.