Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سولہ سال پرانا زنزلہ زکام اور الرجی کا خاتمہ ممکن ہوا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سرکاری ملازم ہوں۔ تقریباً عرصہ 16 سال سے میں نزلہ زکام کے ساتھ ساتھ الرجی کی بیماری میں مبتلا تھا۔ جب مرض شروع ہوا تو میں نے اس کو موسمی نزلہ زکام سمجھ اور میںنےکوئی مستقل دوائی استعمال نہ کی مرض بڑھتا رہا۔ میں سول ہسپتال جھنگ گیا جب وہاں سے شفاء نہ ملی تو پھر جس ڈاکٹر کا سننا چلا جانا دوائی لیتا مگر وقتی فائدہ جس دن دوائی نہ لیتا اس دن قیامت ہوتی۔ تنگ آکر جھنگ چھوڑ کر فیصل آباد کا رخ کیا وہاں بھی ڈاکٹرز کو دیکھایا مگر فائدہ نہ ہوا پھر لاہور کے تین مختلف ہسپتالوں میں علاج کروایا پر ویسے کا ویسا رہا۔ آخر کار اسلام آباد الرجی سنٹر جاپہنچا۔ جہاں بہت کوشش کے بعد چیک اپ ہوا۔ ادھر میری حالت بہت زیادہ خراب ہو چکی تھی۔ نزلہ، زکام کے ساتھ ساتھ الرجی بہت ہوگئی تھی۔ گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا تھا۔ الرجی سنٹروالوں نےجو میڈیسن دیں اس کا باقاعدگی سے استعمال کرتا رہاجب خاص افاقہ نہ ہوا تو انہوں نے مجھے ٹیکے لگانا شروع کردیئے لیکن مرض جوں کا توں رہا میں نے تھک ہار کر علاج بند کردیا اب جب بھی گھر سے نکلتا تو میرے ہاتھ میں ہر وقت رومال ہوتا۔ میرے ہمسائے میں ایک صاحب نے مجھ سے کہا کہ کیا آپ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے میں نے کہا کہ پورے ملک کے بڑے بڑے استعمال پھر آیا ہوں پر افاقہ نہیں ہوا انہوں نےمیرے ہاتھ میں عبقری رسالہ تھما دیا اور کہا اس رسالے کا مطالعہ کریں انشاء اللہ اس میں ضرور آپ کی بیماری کا حل موجود ہوں گا ۔ ایک رات میں ہی میں نے سارا رسالہ پڑھ لیا ۔ بہت ہی اچھا رسالہ اس میں دیئے گئے ٹوٹکے اور سچے واقعات دل کو لگے صفحات پلٹتے پلٹتے ایک دم میری نظر ایک دوائی ’’الرجی نزلہ کورس ‘‘ پر پڑی اور میں اگلے روز جھنگ میں موجود عبقری ایجنسی پہنچ گیا اور وہاں جاکر ’’الرجی نزلہ کورس‘‘  خرید جو بہت ہی سستی قیمت میں تھا پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ اس سستے سے کورس سے کیا فائدہ ہوگا؟ پھر سوچا کہ چلو کرتا ہوں استعمال جہاںاتنے بڑے بڑے ہسپتالوں میں لاکھوں روپے لگایا ہے اس سستی سی دوائی کو بھی استعمال کرکے دیکھتا ہوں۔ میں نے پندرہ دن مستقل مزاجی سے کورس استعمال کیا تو میں حیران ہوگیا کہ تقریب 30فیصد بیماری میں فرق محسوس ہوا ۔میں دو کورس اور لے آیا ان کے مکمل استعمال کے بعد میری بیماری میں 70 فیصد کمی آئی اور اب بھی کورس جاری ہے انشاء اللہ امید ہے یہ آخری کورس ہوگا اور اس بیماری سے میرا ہمیشہ کے لیے پیچھا چھوٹ جائے گا۔(چوہدری خالد ، جھنگ)

 

چھوٹی سی ڈبی میں چھپا راز میرے چہرے پر ایاں تھا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک ماہ کے اندر اندر میرے چہرے پر داغ دھبے اور نشانات پڑ گئے میں بہت پریشان ہوگیا۔ جلد کے سپیشلسٹ سے مشورہ کیا اس نے ایک کریم لکھ دی جس کو میں مسلسل استعمال کرتا رہا لیکن آرام نہیں آیا۔ تقریباً دس بوتل خون صاف کرنے والے سیرپ بھی پیئے پر چہرے کے دانوں اور نشانات سے چھٹکارا نہ پا سکا۔ ایک روز میرے امی چھوٹی سی کریم کی ڈبی لے کر آئیں کہ بیٹا تمہارے چہرے کے لیے لائی ہوں میں نے ڈبی پکڑی اس کے ساتھ بروشر بھی تھا تمام بروشر کا مطالعہ کیا اور ڈبی کو دیکھا کہ اتنی چھوٹی ڈبی کے اتنے فائدے یہ کریم ’’عبقری دواخانے ‘‘ کی تیار کردہ تھی جس کا نام ’’دیسی کریم‘‘ رکھا گیا تھا۔ میں سے مسلسل استعمال کی پہلی ڈبی کے استعمال سے میرے دانوں پر ہونے والے ہر وقت کی خارش دور ہوگئی مجھے لگا کہ اگر میں اور ڈبی استعمال کروں گا تو لازمی میرے دانے داغ بھی دور ہوجائیں گے امی سے پوچھا کہا سے ملتی ہے انہوں نے عبقری ایجنسی کا پتہ دیا میں اگلے روز ایجنسی پر پہنچا اور دو ڈبی اور لیں اور اس کا استعمال جاری رکھا تین ڈبی کے استعمال سے میرے چہرے سے داغ دھبے ایسے دور ہوئے جیسے کبھی تھے ہی نہیں اب میرا چہرہ ترو تازہ رہتا ہے اکثر دوست پوچھتے ہیں کیا لگایا تھا ان کو بتایا کہ ’’دیسی کریم‘‘ کا استعمال کرتا رہا ہوں۔ (فرخ شہباز، راولپنڈی)

 

والدہ کے دماغ کو سکون، میرے گلے کو آرام مل گیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ صاحبہ کو دماغ کا مسئلہ تھا۔ ٹینشن کی وجہ سے نیند بھی نہیں آتی تھی۔ ساری ساری رات جھاگ کر گزارتی تھیں کبھی چھت پر اور کبھی صحن میں چلتی پھرتی رہتی تھیں۔ یہ دیکھ کر میں بہت پریشان ہوتا تھا۔ مجھے عبقری رسالے کا مطالعہ کرتے پانچ سے چھ سال ہوگئے ہیں۔ آپ سے ٹائم لینے کی بہت کوشش کی لیکن مسلسل کال ملنے کے باوجود بھی نمبر نہیں ملتا تھا ۔ پھر میں نے عبقری دواخانے کال کی اور اسسٹنٹ صاحب سے اپنی والدہ بارے مشورہ کیا انہوں نے روشن دماغ اور سکون افزاء استعمال کروانے کا کہا۔اور میں نے اپنے گلہ کی خارش بارے بتایا تو انہوں نے اس کے لیے ستر شفائیں تجویز کی۔میں مری میں موجود عبقری ایجنسی سے روشن دماغ اورسکون افزاء لے آیا اور باقاعدگی سے والدہ کو استعمال کروانے لگا۔ ایک ڈبی روشن دماغ اور ایک بوتل سکون افزاء ختم ہونے پر میں نے نوٹ کیا کہ اب والدہ باہر صحن اور چھت پر پھرنے کی بجائے اپنی چار پائی پر سکون سے لیٹی رہتی ہیں یہ ان ادویات کے استعمال کا واضح ثبوت تھا کہ فرق پڑ رہا ہے۔ میں اور دوائی لے آیا تقریباً دو ماہ مسلسل دوائی کے استعمال سے والدہ بالکل ٹھیک ہوگئیں اور اب رات کو سکون سے سوتی ہیں۔ اور جہاں تک میرے گلے کی خراش کا تعلق تھا ستر شفائیں کے استعمال سے خراش جاتی رہی اور میرے گلے کو سکون ملا۔میں عبقری والوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس جدید کیمیکل والے دور میں بھی قدرتی جڑی بوٹیوں سے ادویات تیار کرکے ان کی افادیت کو زندہ رکھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ عبقری دواخانہ خالص ادویات تیار کرکے مخلوق خدا کی خدمت کررہا ہے۔
(محمد سہیل، گائو ں نمب تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 934 reviews.