Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نالائق سے لائق بننے والاانوکھا طالب

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

میرا یہ مسئلہ 1998ء سے تھا کہ میرے جسم کے مختلف حصوں پر فیروزی رنگ گرتا تھا۔ اس کے چھینٹے دھبے ہوتے پھر پسینہ آتا عقل سمجھ ختم ہونے لگ جاتی کبھی یہ سلسلہ زیادہ ہو جاتا کبھی کم۔ ڈی پی ایس میں ملازمت ملنا اللہ کابہت بڑا احسان ‘ یہاں پر پردے میں رہتے ہوئے جاب کی جاسکتی ہے۔ کمشنر کی طرف سے آبزرویشن کے لیے لوگوں نے آنا تھا اس دن گھر سے سکول جاتے ہوئے فیروزی رنگ مجھ پر بارش کی طرح برسا اور میرے لیے سیدھا چلنا بھی ناممکن ہوگیا مجھے اپنی نوکری جاتی دکھائی دے رہی تھی۔ مجھے ایک بزرگ نے تیسرا کلمہ پڑھ کر یہ رنگ دھونے کے لیے فرمایا تھا لیکن اس سے بھی افاقہ نہ ہوا پھر اللہ نے میرے دل میں ڈالا میں نے حسب معمول بچوں سے دعا کروائی اور اپنی حالت کے لیے خاص طور پر دعا کروائی حیرت انگیز طور پر بالکل ٹھیک ہوگئی۔
نالائق کالو کیسے کلاس کالائق سٹوڈنٹ بنا
مجھے 2013 میں سکول سے ملازمت چھوڑنی پڑی پھر مجھے 2015 میں اپنے گائوں میں ملازمت ملی وہاں سکول ابھی نیا نیا بنا ہے وہ لوگ دیہاتی بچوں کو آکسفورڈ سلیبس پڑھاتے ہیں اور ابتدائی کلاسز سے بچوں پر بہت زیادہ بچوں پر بوجھ ہے یہاں KGکلاس میں تقریباً سارے بچے ایسے ہیں جو دوسروں سکولوں میں ناکام ہوچکے ہیں۔میری کلاس میں ایک ایسا بچہ تھا جس کی ماں کو طلاق ہوچکی ہے ۔ ننھیال میں پل رہا ہے شکل و صورت افریقی اصل نام عبدالرحمن سب کالو کہتے ہیں‘ ذہانت نہ ہونے کے برابر آئی کیو لیول بہت ہی کم جب میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں تھا‘ میں نے اس کے گھر والوں کو اعمال بتانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ پھر میں نے گیارہ بادام صبح کے وقت کھانے کے لیے کہنے کی کوشش کی میری ہیڈمسٹریس نے کہا کہ ان لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہوتی بادام کہاں سے کھائیں گے۔ پھر اللہ نے میرے دل میں ڈالا میں نے اسے اوّل آخر درود پاک کے ساتھ درمیان میں کھلا ’’ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ‘‘ یعنی علم میں اضافہ کی دعا پڑھنے کو کہا جب وہ کوئی شرارت کرتا میں اسے کھڑا کرکے کھلا یہی دعا پڑھوانا شروع کردیتی تھی‘ آہستہ آہستہ میں نے محسوس کیا کہ وہ پڑھنے لکھنے کے قابل ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ بڑی بات یہ تھی کہ وہ وجد میں پڑھتا تھا۔ سب لوگ حیران تھے کہ یہ بچہ کیسے پڑھنے لگ گیا اس کی پہلی ٹیچر حیران تھی کہ یہ تو صرف کاغذ پر دائرے بنایا کرتا تھا پڑھنے میں بہت نالائق تھا اب بہت بہتر ہے‘ میرے لیے یہ بالکل نیا تجربہ تھا۔ (راحیلہ فاطمہ، گوجرانوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 956 reviews.