Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درویش کے آزمودہ دم اور تعویذات لے لیجئے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

( سبحان اللہ ، مر دان )

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 1991ء سے عملیات کا شوق ہے۔ عملیات کے بارے میں جب بھی کوئی کتاب ملی تو پڑھ لی لیکن کسی میں کوئی خاص کامیابی نہیں ہوئی۔ 2006ء میں ملیر کینٹ میں ایک اللہ والےسے ملاقات ہوئی‘ انہوں نے اللہ کے نام کے مراقبے بتائے جو کہ ابھی بھی کررہا ہوں اور ان سے راہ سلوک کے اسباب سیکھ رہا ہوں۔ پیروں فقیروں سے مجھے بے حد محبت ہے ہر وقت درویشوں اور اللہ لوک قسم کے لوگوں سے ملنے اور ان سے کچھ سیکھنے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں تاکہ کہیں سے بھی کچھ سیکھ کر صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے لوگوں کی خدمت کروں۔ (۱)جگر کی تمام بیماریوں کیلئے پانی پر21 مرتبہتَبٰرَکَ اسْمُ رَبِّکَ ذِی الْـجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ پڑھ کر دیتا ہوں۔جگر کی بیماریوں الحمدللہ ختم ہوجاتی ہیں۔

گوہانجنی کا آزمودہ دم
(۲)گوہانجی چشم کیلئے بیری کے سات عدد پتوں پر ’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ پڑھ کر دم کرتا ہوں۔ پھر ان پتوں کو ایک ایک کرکے گوہانجنی پر پھیرتا ہوں‘ چند دنوں میں گوہانجنی ختم۔ انتہائی کامیاب روحانی عمل ہے۔
بخار کیلئے7دھاگوںکا عمل
(3) بخار والے کو 7 عدددھا گے پر 4 قل پڑھ کر اور یہ پڑھ کر 14گرہیں لگا کر دیتا ہو ں قُفُلْ کَرْ دَمْ وَ بَسْتَمْ بِنَامِ فَلَاںْ (یہاں مریض کانام لکھیں)بِحَقِّ لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ
(4) کسی پر جادو ہے یا جن ہے، معلوم کرنے کے لیے اسکے قد کے برابر دھا گہ نا پ کر اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف اور 7 مر تبہ سورہ مزمل پڑھ کر دم کر دیتا ہوں۔
نظر بد ختم کرنے کیلئے تین مرتبہ پڑھیں
(5) نظر اتارنے کے لیے 3 مرتبہ ” وَاِنْ یَّکَا دُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْ لِقُوْنَکَ بِاَبْصَارِھِمْ لَمَّا سَمِعُوْا الذِّکْرَ(سورة القلم آیت نمبر 51 ) دم کر تا ہوں۔
ناف کیلئے بازو پر یہ تعویذ باندھیں
(6)ناف کیلئے تعویذ لکھ کر بازو پر بندھواتا ہوں۔

جب بھی جو مانگنا ہو! اس طرح مانگیں ملے گا
(7) جب بھی کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہو ں تو اول وآخر درود شریف ، سورة الفا تحہ ایک مرتبہ، سورة اخلا ص 3 مرتبہ ۔ کبھی بھی نا کامی نہیں ہو ئی۔
کوئی بیماری ہو یہ پڑھیے
(8) کسی کو کوئی بھی بیماری ہو تو 7 مر تبہ سورة الفاتحہ اول وآخردرود شریف پڑھ کر دم کر تا ہوں ۔ سر درد کیلئے سورة اخلاص 3 مر تبہ یا7 مرتبہ یا 11 مر تبہ پڑھ کر دم کر تا ہوں۔
دانت درد کا تعویذ
(9 ) دانت درد کے لیےلِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْتَقَرٌّ وَّ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ(سورة انعام 67)کا تعویذ لکھ کر دیتا ہوں۔کاغذ پر لکھ کر گلے میں پہن لیں۔پینے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
آیات شفاء چینی کی پلیٹ پر
(10)ہر بیماری کیلئے آیات ِ شفاء چینی کی پلیٹ یا کاغذ پر لکھ کر پینے کے لیے دیتا ہوں۔ (11) کبھی کبھی بغیر کچھ پڑھے بھی دل میں نہایت عاجزی اور خلوص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یاد کرکے کسی کودعا دے دیتا ہو ں اور کام ہو جاتاہے۔
جگر کی بیماریوں کیلئے تعویذ
(12)جگر کی بیماریوں کے لیے تعویذ:لَوْکَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّکَلِمَا تِ رَبِّی(کہف آیت 19)لکھ کر ، دائیں بازوپر باندھنا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 959 reviews.