Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کیلئےہیرے‘ موتی‘ جواہرات سے قیمتی عمل!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب بھی موقع ملتا ہے قرآن کے موتی چنتی ہوں ایک عمل لکھ رہی ہوں جو ہیرے جواہرات سے زیادہ قیمتی ہے۔ یہ عمل میں نے بھی سیکھا تھا۔ برسوں سے اس پر عمل کررہی ہوں سب کو بتاتی ہوں۔ مسلمان ہر کام سنت کے مطابق کرتا ہے لباس بھی پہنتے ہیں تو اذکار کے ساتھ اس عمل کے بہت فوائد ہیں اور کمالات ہیں جب نیا لباس پہنیں سب سے پہلے دوپٹہ سر پر اوڑھ لیں اوّل آخر ایک بار درود شریف تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے۔ اس عمل سے سر کی بیماریاں نہیں ہوتیں‘ چوٹ سے سر محفوظ رہتا ہے۔ بدن والا کپڑا لیں تو تین بار سورئہ الم نشرح پوری سورئہ پڑھیں اب وہ پہن لیں‘ اس عمل سے آپ کا بدن لاعلاج بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ ناف سے نیچے پہننے والا لباس لیں اوّل آخر درود شریف سورئہ فلق اور سورئہ الناس تین بار پڑھے ایک بات یاد رکھیے پہلا لباس اپنے بدن سے جدا کریں نیا لباس باری باری پہن لیجیےاور یہ عمل کرتی جائیں ہمیشہ کریں‘ چھوٹے بچوں کو جب نیا لباس پہنچائیں تو مائیں خود یہ عمل پڑھ دیا کریں آپ ان اذکار کے بعد دیکھیں گی آپ کا لباس کبھی استری سے نہیں جلے گا۔ ان کپڑوں میں مسلسل پہننے کے باوجود پرانا پن نہیں ہوتا۔ اس کی چمک ماند نہیں پڑتی خود بندی اللہ کی حفاظت میں رہتی ہے ۔ میری زندگی میں تین موقعے ایسے تھے جب موت کے اور میرے درمیان صرف بال کے برابر فرق تھا جب یہ مواقع آئے‘ رب سے دعا کی وہ مجھے نیکی کرنے کیلئے زندگی بخش دیتا۔
خارش کے مرض کیلئے
گرمیوں میں بچوں اور بڑوں کو خارش کا مرض ہو جاتا ہے کہیں پر خارش ہو تو دو نفل پڑھے اور اس کا ثواب حضرت نوح علیہ السلام کو بخش دیجئے خارش ٹھیک ہو جائے گی۔ زیادہ تکلیف ہے تو چھ نفل پڑھ لیں نفل کی تعداد لامحدود ہے جتنی تعدادمیں پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں ۔ پھل یا کھانا صدقہ کردیا کریں۔
مکھی، مچھر، کاکروچ، چھپکلی بھگانے کیلئے
گھروں میں اکثر مکھی‘ مچھر، کاکروچ، چھپکلیاں آجاتی ہیں ان کو بھگانے کے لیے صبح و شام سات مرتبہ سورئہ الماعون پڑھیں۔ ہر قسم کا کیڑا غائب ہو جائے گا گھر میں نہیں رہے گا مچھر دانی کی ضرورت نہیں پڑیگی الماعون کا عمل مجھے ایک خاتون نے دیا تھا ۔اس کے عبقری میں بھی اکثر پڑھا اور تسبیح خانہ درس میں بھی شیخ الوظائف نے بتایا۔(ذکیہ اقتدار بہاولنگر)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 984 reviews.