Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تعویذ پہنیں اور قدبڑھنا شروع! -- رومی احمد پوری

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

قارئین السلام علیکم! جنوری 2021ء میں ’’عبقری کرشمات تعویز نمبر‘‘ کا اعلان پڑھا تو سوچا آپ کے لیے ایک آزمودہ اور خاص تعویز لے آئوں جو کہ شاید بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہوگا۔ میرے والد محترم نے یہ تعویذ ضرورت مند کو دیا۔ اس کا قد نہیں بڑھتا تھا کئی سال سے قد رکا ہوا تھا۔ اس نے تعویذ ملتے ساتھ ہی قدر کی‘ بغیر وقت ضائع کیے کام شروع کردیا۔ اس شخص تعویذ کو ہر نماز کے بعد کھانا شروع کیا اور جو تعویذ کے الفاظ تھے۔ ان کو مستقل پڑھنا شروع کردیا کئی دن کے بعد ایک خدا کے بندے نے کہا لگتا ہے کہ رات و رات آپ کا قد بڑھا ہے۔ خیر ہے کیا کُشتہ کھایا ہے۔ اسی طرح چند اور لوگوں نے بھی محسوس کیا کے قد میں اضافہ ہورہا ہے۔ قد بڑھانے کے علاوہ اس طاقتور تعویذ کے اور بھی بے بہافوائد ہیں جو آپ کے سامنے لے کر حاضر ہوا ہوں۔
اساتذہ، جج حضرات، طالب علم، آئی ٹی کی فیلڈ والے لوگ اس تعویذ کو ضرور استعمال کریں۔ جو کہتا ہو کہ میرا دماغ کام کرتے کرتے تھک جاتا ہے وہ لوگ اس تعویذ کو صبح شام یا ہر نماز کے بعد استعمال کریں اور ہر نماز کے بعد اس تعویذ کے الفاظ کو گیارہ دفعہ پڑھیں پھر دیکھیں تو سہی‘اللہ کے نام کی برکت۔ آپ کو تو محسوس بھی نہیں ہوگا کہ آپ نے آٹھ گھنٹے نوکری کا وقت پورا کیا ہے۔ دماغ کے کام کے ساتھ ساتھ یہ حافظے کے لیے انمول تحفہ ہے جو استعمال کرے تو پھر وہ نہیں کہہ سکتا کہ قرآن حفظ نہیں ہوتا، سکول کے سلیبس کا کام یاد نہیں ہوتا وغیرہ وغیرہ۔ طالب علموں کے لیے تو یہ ایک نادر تحفہ ہے جو کہ میں نے اپنے والد محترم کی برکت سے یہاں درج کردیا۔ والدین اپنے بچوں کی طبیعت سے عمل کریں۔ بچے ان شاء اللہ لائق بن جائیں گے اور ان کا آئی کیو لیول والدین کی سوچ سے بالاتر بڑھ جائے گا۔ مزید یادداشت کے لیے سردرد، سر کے بال سفید ہونا، چڑچڑاپن اور جو چاہتا ہوکہ اس کا غصہ ختم ہو جائے اس کے لیے بے حد مفید ہے۔ وہ استاد جس کا کام امتحانات چیک کرنا ہو،صبح سے شام تک دماغی کام ہی کام ہو اس کو استعمال کرکے صحت پائیں۔ چند دنوں میں آپ اس کا اثر ضرور محسوس کریں گے۔ سارا دن کھلا پڑھیں اور اللہ سے مانگیں کے یہ جو میرا قد بڑھے گا ، یہ میرا دماغ درست ہوگا، میری یادداشت زیادہ ہوگی یہ سارا میں تیری یاد میں اور لوگوں کو تیرے قریب کرنے میں لگائوں گا۔ تو یہ تعویذ زعفران والے رنگ سے بالکل پتلے کاغذ پر لکھیں۔
الٓرoتِلْکَ آیت الکتاب المبین۔
الرحیم الرحیم الرحیم یا اللہ یامرید
گھلنے والی سیاہی سے لکھیں چاہے وہ کالی ہو یا زعفران کے رنگ کی ہو۔ ا۔ ل۔ ر (الر حروف مقطعات میں سے ہیں اور ان کا علم صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔ ان الفاظ کی بہت ہی زیادہ طاقت اور یہ وہ حروف مقطعات ہیں جن کے اوپر نقطہ نہیں ہے۔ یا اللہ، اللہ تعالیٰ کا نام سارے ناموں سے زیادہ افضل اور اس تعویذ پر یامرید بھی لکھا ہوا ہے جو کہ عبرانی زبان میں رب کا نام ہے جس کے اندر چار ہزار نام ہے اور چار ہزار ناموں کی تاثیر اس کے اندر ہے۔ یہ اپنی زندگی کا معمول بنالیں اور اسے کسی بھی صورت میں ناچھوڑیں جس تعویذ کے اندر اللہ کو الرحیم کو تین دفعہ پکارا جائے۔ اللہ تو ہر دفعہ کہنے پر آجاتے ہیں تو اس میں تین دفعہ پکارا گیا ہے۔ آپ اپنے مسئلے کا تصور کرکے پڑھ کے دیکھیں تو سہی اللہ آپ کو اپنی شان کے مطابق عطا فرمائے گا ۔(انشاء اللہ) وسلام آپکا خادم۔ رومی احمد پوری۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 999 reviews.