Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

 

بچے کو دین و دنیا میں کامیاب بنانے کا گُر

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے میرا بیٹا ڈسٹرب ہوگیا ہے آٹھویں کلاس میں ہے جو بھی یاد کرتا ہے اس کے ذہن سے نکل جاتا ہے ایک ساتھ امتحان میں لکھنا ہوتو بھول جاتا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اس کا ذہن تیز ہو ‘مجھے ایسی دعا یا وظیفہ بتائیں کہ وہ دین اور دنیا میں کامیاب ہو اور جو بھی امتحان کیلئے یاد کرے اسے یاد رہے جب بھی اس کا پیپر ہو کوئی ورد بتادیں جو میں اس کیلئے کرتی رہوں ۔ (ر،ن۔ کراچی)
جواب:تمام گھر والے یہ وظیفہ یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیں ان شاء اللہ ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔ صبح نماز فجر کے بعداول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے بعد 313 مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ رات عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ 313باریَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ پڑھیں۔
چونکہ میں نے وظیفہ نمبر دو کو میٹرک میں آزمایا

 

من پسند جگہ شادی کرنا چاہتا ہوں! کچھ بتائیے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آج کل بہت مشکل میں ہوں دن رات پریشان رہتا ہوں وظائف بھی کرتا ہوں لیکن سکون نہیں مل رہا۔ میں جہاں شادی کرنا چاہتا ہوں وہاں ہو نہیں رہی ‘چار سال ہوگئے ہیں مجھے کوشش کرتے ہوئے ۔میں جائز طریقے سےشریعت کے مطابق نکاح کرنا چاہتا ہوں‘میری مدد کیجئے۔(کامران، مظفر آباد)
جواب:اگر سچے دل اور سچی لگن سے یہ عمل کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو نماز عشاء کے بعد گیارہ تسبیح روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں ‘ورنہ عمل باطل ہوجائیگا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ ان شاء اللہ نکاح کا پیغام من پسند جگہ سے آئیگا۔
کے علاوہ شادی کے پیغام کے علاوہ اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائے گا۔

 

بابا کی لاڈلی تھی! اب مجھے دیکھنا گوارا نہیںکرتے

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!میری کہانی طویل ہے‘ مختصر لکھ رہی ہوں‘ بچپن سے اپنے بابا کی لاڈلی تھی‘ مجھ سے بے انتہا محبت تھی‘اچانک بابا بیمار ہوئے‘ جب تندرست ہوئے توچڑچڑے ہوگئے‘مجھ پر چلانا شروع ہوگئے‘آہستہ آہستہ مجھ سے دور ہتے چلے گئے‘ چچا کے بچوں کو پیار کرتے ہیں‘ ان کے ناز نخرے اٹھاتے ہیں‘ میں دورکھڑی دیکھ رہی ہوتی ہوں‘ آنکھ میں آنسو ہوتے ہیں‘ بابا کی محبت کو ترس رہی ہوتی ہوں مگر وہ سب دیکھ کر پرواہی سے باہرچلے جاتے ہیں۔ بابا قریب ہوتے مجھے نہیں بلاتے‘ چچا کے بچوں سے پانی منگواتے ہیں‘ میں لاؤں تو صحیح طریقے سے بات نہیں کرتے۔ یہ کیوں ہے؟ میں نے کبھی بدتمیزی نہیں کی‘ اونچی آواز میں بات نہیں کی‘ کبھی ان کے بارے بُرا نہیں سوچا۔ (پوشیدہ)
جواب: آپ صبح وشام دو تسبیح سورۂ اخلاص اول و آخر 7مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے والد کے دل کو ہدیہ کیجئے‘ پھر کمال دیکھئے۔ اس عمل کی تمام قارئین کو اجازت ہے۔

 

شادی ہوئی شوہر کا کاروبار ٹھپ! سونا غائب

میری شادی جب سے ہوئی میرے شوہر کی کتابوں کی دکان تھی وہ بند ہوگئی میرے سونے کے زیور اکثر غائب ہوتے رہے گھر میں ہر وقت ٹینشن اور لڑائی کا ماحول بنا رہنا اور سب کا اکثر بیمار رہنا یہ معمول تھا۔ میں چار سال سے اب علیحدہ ہوئی ہوں پہلے اکٹھی فیملی تھی لیکن اب میں علیحدہ ہوں گھر کے اندر ہی سیکنڈ فلور پر ہوں کچھ مسائل پہلے سے کم ہوئے ہیں مگر سونا غائب ہونا ابھی پچھلے سال ہوا پھر گھر میں اچانک جھگڑا شروع ہوجاتا ہے‘ سسرال کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہورہا‘ حالانکہ میں اب بالکل چپ ہوگئی ہوں مگرپھر بھی نجانے کہاں سے بات نکل آتی ہے۔
جواب:گھریلو مسائل کے حل اور کاروبار کیلئے فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 21 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ ظہر کی نماز کے بعداول وآخر22 مرتبہ درود شریف اور درمیان چاروں قل پڑھیں‘ عصر کی نماز کے بعد اول وآخر23 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل پڑھیں‘ مغرب کی اول و آخر نماز کے بعد 24 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چاروں قل‘ عشاء کی نماز کے بعداول و آخر درودشریف اور درمیان میں چاروں قل ایک مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل اکتالیس دن کرنا ہے۔بارہا کا آزمودہ عمل۔ اس کے علاوہ چوری روکنے کیلئے جہاں بھی ایسی چیزیں سونا‘ رقم وغیرہ رکھتی ہیں وہاں کالے موٹے مارکر سے یاحفیظ بحوالہ کہف قطمیر لکھ دیں ۔ ان شاء اللہ ہمیشہ حفاظت رہے گی۔

 

بے اولادی ختم!یہ نقش گھول کر پی لیں!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اولاد نہیں ہورہی‘ میرے ٹیسٹ صحیح ہیں شوہر کے درست نہیں‘ ان کو جادو کا مسئلہ ہے۔ خاندانی نفرتوں کی وجہ سے ہمارے رشتے میں کافی رکاوٹیں تھی جس کی وجہ سے جادو کیا گیا کہ یہ شادی نہ ہو میرے شوہر شادی سے پہلے اچانک بیمار اور بالکل بستر پر پڑگئے تھے پھر ڈاکٹرز نے کہا پیٹ میں خون جم گیا ہے یہ تو آپریشن ہوگا ان کا آپریشن کیا گیا لیکن بعد میں پتلا چلا یہ جادو تھا بلا وجہ آپریشن کیا گیا ہے۔ شادی کے بعد اولاد کی بندش کروائی گئی‘ جو ہمیں کئی لوگوں نے بتائی۔ خدارا ہمارا روحانی علاج کیجئے۔ (ص، خضدار)
جواب:بے اولاد جوڑوں کیلئے آزمودہ عمل :سفید کاغذ پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رب لاتذرنی فرداً وانت خیرالوارثین (سورۂ الانبیاء)‘60 بار لکھ کر پرچیاں بنالیں‘ فجر کی نماز کی ادائیگی سے پہلے دو تین گھونٹ پانی میں گھول کر رکھ لیں‘ سلام پھیرتے ہی پانی پی لیں۔ عمل ماہواری سے پاک ہوکر شروع کریں اور اگلی ماہواری آجائے تو فجر کے وقت اسی طرح خالی پیٹ روزانہ ایک پرچی گھول کر پینا ہے ‘ ماہواری سے پاک ہوکر نماز کے بعد! اسی دوران حمل ٹھہر جائے گا مگر 60 آیات پوری پینی ہیں۔ بفضل خدا حمل ٹھہرے گا‘ بیٹا ہوگا اور ہوگا بھی نارمل کیس۔ گھلنے والی کالی سیاہی سے لکھا جائے تاکہ آرام سے پانی میں گھل جائے۔ بے شمار نے آزمایا‘ آج بیٹوں کی مائیں ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 032 reviews.