Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ سورۂ لکھ کر گلے میں باندھ لیجئے! ہرمرض سے شفاء

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ آپ ہمیشہ کی طرح خلق خدا کی خدمت میں مصروف ہوں گے میں بھی اسی رستے کا ایک مسافر ہوں اور مادی و روحانی ذرائع سے لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل رہتا ہوں۔ اسی سلسلے میں کھوج کرتے کرتے کچھ عرصہ قبل آپ کی ایک تجربات سے مزین کتاب ’’خواص کلونجی‘‘ میرے ہاتھ لگی جس کے اکثر نسخہ جات میں سے بلامعاوضہ لوگوں کو خود بناکر بھی دیئے اور بتائے بھی۔
ہر مرض سے مکمل شفاء
اللہ رب العزت نے جہاں انسان کو آزمانے کیلئے طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا ‘وہیں بعض لوگوں کو کڑی آزمائش سے گزارنے کیلئے مختلف بیماریاں بھی پیدا کیں۔ قرآن مجید فرقان حمید میں جہاں رب عظیم نے بیماریوں کی تخلیق کا ذکر کیا وہاں خود ہی اس بات کی وضاحت فرما کر دلیل قائم کردی کہ ’’ہم نے کوئی ایسا مرض پیدا ہی نہیں کیا کہ جس کے ساتھ شفاء نازل نہ کی ہو‘‘ قرآن کا ہر حرف ہر لفظ ہر نقطہ تا ابد برحق ہے۔ اب ہم انسانوں کا یہ کام ہے کہ شفاء کے ذرائع تلاش کریں۔ روحانی طور پر مختلف امراض سے شفاء کے تین طریقے بہت افضل اور زور اثر سمجھے جاتے ہیں (۱)کثرت سے استغفرللہ پڑھنا یعنی رب سے گناہوں کی مغفرت طلب کرنا کیونکہ امراض یا تو اللہ کی طرف سے بطور آزمائش نازل ہوتے ہیں یا انسان کے کسی بڑے گناہ پر سزا کے طور پر۔ (۲)کثرت سے حضورﷺکی ذات بابرکات پر درود پاک پڑھنے سے بھی اللہ تعالیٰ شفاء کے دروازے کھول دیتا ہے۔ (۳)کسی مخصوص سورئہ مبارکہ، آیت مبارکہ یا اللہ کریم کے مخصوص اسماء کا ورد بھی باعث شفاء بنتا ہے۔
سورتوں میں میری تحقیق اور تجربہ کے مطابق سورئہ فاتحہ الحمدشریف اگر کسی کاغذ پر پاک صاف ہوکر پیر کے دن سورج نکلنے کے بعد لکھ لی جائے اور اس کاغذ پر اوّل آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک کے ساتھ ستر دفعہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر دم کی جائے نیز دم کرنے کے بعد یا پانی میں گھول کر مریض کو پلائی جائے یا اسکے گلے میں دھاگہ باندھ کے ڈال دی جائے تو فوراً شفاء ہونے لگتی ہے۔ اسمائے باری تعالیٰ میں میں نے بہت تحقیق کی ۔ اسم مبارک ’’یاشافی‘‘ شفاء کا ایک مخفی خزانہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 039 reviews.