Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طب محمد صلی اللہ علیہ و الہ سلم و آل محمد سلام اللہ و رضوانہٗ علیہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

انتڑیاں‘ معدہ اور گردے میں ہونیوالابھیانک درد ختم!

امام جعفر صادق سلام اللہ رضوانہٗ علیہ نے فرمایا:’’ قولنج (انٹریوں، معدے اور گردے میں ہونے والا درد) و بواسیر کے مرض کے لیے گاجر بہت مفید ہے۔ یہ قوت باہ کو بڑھاتی اور گردوں کو گرم کرتی ہے۔‘‘
جدید سائنسی ریسرچ
جدید طبی ماہرین کا کہنا ہے گاجر میں وٹامن اے، بی اور سی سمیت کئی ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم اور فائدہ مند ہیں۔ کینسر سے حفاظت: تحقیق کے مطابق گاجر میں اینٹی آکسیڈینٹ مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلیات کی نشوونما کو روکتے ہیں۔امریکہ کی ایک ریسرچ کے مطابق جو خواتین گاجر کا باقاعدہ استعمال کرتی ہیں ان میں چھاتی کے کینسر کا امکان کم ہو جاتا ہے۔کو لسڑو ل کنٹرول: کچھ دن گاجر کے استعمال سے کولسٹرول میں واضح کمی محسوس ہوتی ہے۔ موٹاپا کم: گاجر میں موجود کم کیلوریز اور زیادہ فائبر اسے ایک ایسی خوراک بناتا ہے جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ آنکھوں کے امراض میں کمی: سائنسی تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاجر نہ صرف آپ کی بینائی تو تیز کرتی ہے بلکہ اندھراتے کی بیماری کو بھی رفع کرتی ہے۔ دل کے امراض کا علاج: گاجر کھانے سے دل کی بیماریوں کے امکانات خاصے کم ہو جاتے ہیں۔ بلڈ پریشر نارمل: گاجر پوٹاشیم سے بھر پور ہوتی ہے اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ: گاجر میں وٹامن ڈی اور وٹامن اے زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کی قوت مدافت کو بڑھانے میں بہت معاون ہیں. گاجر ہمارے خون میں سفید خلیوں کی مقدار بڑھاتی ہے اور یہ خلیے جسم میں موجود جراثیموں کو پہچان پہچان پر حملہ کرتے ہیں اور انہیں ختم کر دیتے ہیں۔ قبض اور معدے کے امراض کا علاج: گاجر میں ریشہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
ریشہ دراصل معدے کے تمام افعال کو بہتر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دانتوں کے امراض میں کمی: گاجر کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے جملہ مسائل میں کمی آتی ہے۔ فالج زدہ کا علاج :گاجر کھانے سے فالج کے مریضوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتاہے۔ شوگر نارمل :گاجر خون میں شوگر کی مقدار کو نارمل رکھنے کے لئے مفید ہے۔یہ انسولین کی پیداوار پر مثبت اثر ڈالتی ہے جس سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔ مزاج خوشگوار :جو لوگ گاجر کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان کا مزاج ہمیشہ خوشگوار اور یہ ذہنی وجسمانی طورپر صحت مند رہتے ہیں۔*سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میںگاجر اکا استعمال بہت زیادہ مفید ہے۔

 

برص میں چقندراور گوشت کا کمال

امام علی نقی سلام اللہ رضوانہٗ علیہ’’مبروص(برص) افراد کے لیے چقندرملے گوشت کا سالن بہت زیادہ مفید ہے۔‘‘
میڈیکل سائنس کی ریسرچ
یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگدار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔برص کی یہ بیماری جسم میں میلینن سیل کی کمی اور زیادتی کے باعث ہوتی ہے۔ چقندر کا روزانہ استعمال ان خلیوں کو بہتر بنانا شروع کر دیتا ہے۔ چقندر نائٹریٹ سے بھرپور سبزی ہے، جو ہضم ہونے کے دوران نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہوجاتی ہے جو خون کی شریانوں کو پھیلنے سمیں مدد دیتی ہے۔اس سبزی میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچانے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور جان لیوا امراض سے تحفظ ملتا ہے۔یہ صحت بخش سبزی کئی امراض سے چھٹکارا دلانے میں مدد دیتی ہے۔ گوشت حیوانی پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور انسانی جسم کی نشوونما کیلئے پروٹین کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔یہ انسانی جسم میں خلیوں کی توڑ پھوڑ یعنی میٹا بولزم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کمزوری دور کرکے اینٹی باڈیز پیدا کرتی ہے جس کی بدولت جسم مختلف اقسام کے انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔گوشت کی بدولت ہی خون میں سرخ خلیے یعنی ریڈبلڈسیلز بنتے ہیں۔
جبکہ آئرن زنک‘ سیلینیئم اور مختلف اقسام کے وٹامنز بھی اسی سے حاصل کئے جاتے ہیں۔آئرن سے جسم میں ہیموگلوبن پیدا ہوتا ہے اور خون کی ترسیل بہتر ہوتی ہے زنک سے نئے ٹشوز بنتے ہیں اور سیلینیئم جسم سے غیر ضروری چکنائیوں اور دیگر کیمیکلز ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 041 reviews.