Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

11سال پرانا جادو‘ جس نے برباد کردیاتھا‘ الحمدللہ ٹوٹ چکا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

سبزی کا کاروبار تھا‘ شادی شدہ چار بچوں کا باپ ہوںاچانک گھریلو ناچاقیاں شروع‘ کاروبار زوال پذیر اور بالآخر ختم ہوگیا۔ بیوی نے خلع لے لی‘ بچے لیکر اپنے گھر چلی گئی۔جس عامل کے پاس جاتا‘ چند دن بعد جواب دے دیتا کہ بس میں نہیں‘ نیم پاگل ہوگیا‘ سڑکوں پر رُلتا رہا‘ گیارہ سال گزرگئے‘ فٹ پاتھ پر بیٹھا اخبار  پڑھ رہا تھا‘ کسی نے آکر عبقری تھمایا اور کہا اس کو پڑھ تیری حالت بدل جائیگی ‘واقعی سچ ہوا‘ گیارہ ماہ ایک وظیفہ یاقہار پڑھا‘ بالکل ٹھیک ‘ نارمل زندگی گزار رہا ہوں۔(نعیم‘ راولپنڈی)

 

انجان اللہ والی نے عبقری دیا‘میرا کاروبار چمک اٹھا

 کورونا آیا توکاروبار زوال پذیر ہونا شروع ہوگیا‘ گھر میں روزانہ بیوی کے ساتھ جھگڑے‘ بات مار کٹائی تک آگئی۔ایک دن دکان پر پریشان بیٹھا تھا‘ ایک باپردہ خاتون آئیں‘ عبقری کاؤنٹر پر رکھا اور اگلی دکان کی طرف بڑھ گئیں‘ رسالہ اٹھایا اور پڑھنا شروع کردیا‘ سورۂ قریش کا ایک عمل پڑھا‘ کوئی غیبی طاقت تھی جس نے کہا یہی تیرے مسائل کا حل ہے‘ عمل شروع کیا‘ تین دن بعد مجھے بڑا آرڈر ملا اور پھر آرڈروں کی لائن لگ گئی‘ حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ کاروبار پہلے سے زیادہ چمک اٹھا‘ ہر چیز درست ہوگئی۔ اللہ اس اللہ والی کو جزائے خیر دے۔ (کاشف‘ راولپنڈی)

 

اسے کرامت ہی کہوں گی! میری بچی کی بھی شادی ہوگئی
بیٹی کی عمر 32 سال ہوگئی تھی‘ بارہ سال سے رشتے دیکھ رہی تھی‘ مگر شادی نہ ہوتی تھی‘ ہر کوئی بندش بتاتا‘ مگر کہیں توڑ نہ ہوئی‘رشتہ والی نے عبقری رسالہ کا بتایا‘ عبقری لیا پڑھنا شروع کیا‘ کمال کا رسالہ ہے‘عبقری میں رسالہ تقسیم کرنے کے کرشمات پڑھے‘ ہر ماہ 500رسالہ تقسیم کرنا شروع کردیا۔تین ماہ ہی یہ عمل کیا‘ بیٹی کی ایک ماہ کے اندر شادی ہوگئی۔ آج وہ خوش اور مطمئن ازدواجی زندگی گزاررہی ہے۔ حیران کن بات اس کا شوہر بھی عبقری کا دیوانہ ہے۔ (کائنات‘ لاہور)
بیٹی کی عمر 28سال ہوچکی تھی‘ رشتے دیکھ دیکھ کر اور بچی کو سجا کر لوگوں کے سامنے بٹھا بٹھا کر تھک چکا تھا‘ بیٹی ذہنی مریض بن چکی تھی‘ بظاہر کوئی وجہ نظر نہ آتی مگر ہر بار رشتہ طے ہوتے ہوتے رہ جاتا‘ میری اہلیہ اسی غم میں بیمار پڑگئی‘ رمضان میں کسی نے عبقری رسالہ تقسیم کیا‘ اس میں 12رمضان کا ایک خاص عمل چھپا‘ ہم نے کیا‘ میری بچی کی شادی چار ماہ کے اندرہوگئی اور حسب منشاء جگہ ہوئی۔میری اہلیہ تہجد میں رسالہ تقسیم کرنیوالے کیلئے دعائیں مانگتی ہے۔(سجاد علی‘ گجرات)

 

شادی کے بعد حقیقت میں زندگی جہنم بن گئی! مگر اب نہیں
نازونعم سے پلی تھی‘ اکلوتی تھی‘ ہر خواہش پوری ہوئی‘ شادی اپنوں میں ہوئی‘ماں نے ایک ہی بات سمجھائی تھی کہ وہاں جاکر نوکرانی بن جاؤ‘ رانی وہ تجھے خود بنادیں گے‘ جاتے ہی سارے کام سنبھال لیے‘ مگر یہاں سب الٹ تھا‘ سارا دن طعنے‘ جھڑکیاں‘ الزامات‘ چپ کرجاتی‘ کمرے میں آکر سسکتی‘روتی‘ شوہر کو بتایا تو الٹا مجھے ہی کٹہرے میں کھڑا کردیا‘والدہ تک بات پہنچی‘ وہ الگ پریشان‘ انہیں کسی نے عبقری رسالہ ہدیہ کیا تھا‘ ایک عمل پڑھا‘ ہم دونوں نے کیا‘ مزید تفصیلات میں نہیں جاتی‘ اتنا کہوں گی آج واقعی میں اپنے گھر میں رانی ہوں۔ (پوشیدہ‘ گجرات)

 

یقین کیجئے عبقری میں مخلوق خدا کی ہر مشکل کاحل ہے!
میرا لاہور کی ایک بڑی مارکیٹ میں وسیع بزنس ہے‘ چائنہ سے مال منگواتاہوں اور یہاںموجود ڈیلرز کو دیتا ہوں‘ تسبیح خانہ سے نسبت ہے‘گزشتہ چار سال سے عبقری رسالہ لاہور کی مختلف مارکیٹس میں حسب توفیق تقسیم کرتا ہوں‘ یقین کیجئے ان چار سالوں میں مجھے نہ کاروباری کوئی مسئلہ درپیش آیا نہ ہی گھریلو‘ ہر چیز پرسکون چل رہی ہے‘ وجہ صرف یہی ہے کہ عبقری میںمخلوق خدا کی ہر مشکل کا حل ہے ‘ لوگ عبقری پڑھتےہیں‘ انہیں ان کے مسائل کا حل ملتا ہے اور رب کریم مجھےمسائل سے بچائے رکھتا ہے۔ (ک،لاہور)

 

عبقری میں چھپے نقش نے لاعلاج مرض سے چھٹکارا دلادیا
شوہر گزشتہ چار سال سے بستر پر تھے‘ ہر جگہ سے روحانی و جسمانی علاج کروایا۔ایک دن ٹیکسی میں شوہر کو بٹھا رہی تھی کہ ایک شخص نے مجھے عبقری رسالہ پکڑایا‘میں نے دوران سفر پڑھا تو اس میں ایک نقش چھپا تھا‘ گھر جاکر باوضو لکھ کر شوہر کو پہنایا اور ایک تعویذ پانی میں گھول کر شوہر کا پلانا شروع کردیا‘ یقین کیجئے دس دن بعد شوہر نے خود پوچھا تم مجھے کیا پلارہی ہو؟ طبیعت دن بدن بہتر ہورہی ہے‘آج تین ماہ بعدشوہر خود چل کر واش روم جاتے ہیں۔(پوشیدہ‘ کراچی)

 

بیرون ملک سے واپسی اور اپنے شہر میں کاروبار سیٹ
تین سال پہلے میں جدہ میں تھا‘ مجھ پر مقدمہ تھا‘ چھپتا پھررہا تھا‘ گھر فون کرکے روتا تھا‘ میری والدہ عبقری پڑھتی ہیں انہوں نے وظائف بھی پڑھے‘ مجھے بھی بتائے مگر ہر ماہ 100رسالہ لیکر تقسیم کرنا نہ بھولتیں‘ ایسی ہوا چلی کہ مجھے انہوں نے خود پاسپورٹ ‘ ویزہ واپس کیا‘ میرے ساتھ والے اس وقت بھی جدہ میں پریشان ہیں‘ میں واپس آیا‘ شادی کی‘ اپنے شہر میں موبائل کی بڑی مارکیٹ میں کاروبار شروع کیا‘ آج مطمئن ہوں مگر عبقری رسالہ تقسیم کرنا نہیں بھولتا۔ (ع۔ ر)

 

میری بیوی تندرست ہوگئی! عبقری دینے والے تیرا شکریہ!
بیوی کو مہروں کا مسئلہ تھا‘ بہت علاج کروایا‘ افاقہ نہ ہوا‘ ڈاکٹر آخری حل صرف آپریشن بتارہے تھے‘اتنا سرمایہ نہ تھا‘دعا کے بعد مسجد سے باہر نکلا‘ بچہ رسالہ تقسیم کررہا تھا‘ بڑھ کر لے لیا‘ گھر جاکر پڑھا تو اس میں لاجواب وظائف اور بے مثال ٹوٹکے و نسخہ جات تھے‘ ایک نسخہ پڑھا‘ دل کو لگا‘ مارکیٹ گیا‘ لایا‘ بنا کر اہلیہ کو استعمال کروا نا شروع کردیا‘ تین ہفتے لگاتار استعمال کروایا ‘ اہلیہ نے خود کہا کہ میرا درد کم ہورہا ہے‘ دو ماہ کے استعمال کے بعد اہلیہ بالکل ٹھیک ہیں‘ آج بھی دعاؤں میں رسالہ تقسیم کرنیوالے کو دعائیں دیتا ہوں‘ خود بھی تقسیم کرتا ہوں۔ (کامران‘ فیصل آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 066 reviews.