Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موٹاپا بھگانے کا جادو بھرا ٹوٹکہ -- کوثر بی بی، کراچی

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

موٹاپا کوئی بیماری نہیں ہے یہ وراثتی یا نظام ہضم کی پیچیدگیوں کے باعث جسم کے ڈیل ڈول کو بدلتا ہے۔ ایک سچائی تو یہ بھی ہے کہ بیماری نہ ہونے کے باوجود دنیا میں بننے اور فروخت ہونے والی تیس فیصد سے زائد ادویات صرف اور صرف موٹاپے کے نام پر بیچی اور خریدی کی جارہی ہیں۔ جدید تکنیکی سہولتوں سے آراستہ موجودہ دور میں نہ صرف ادویات بلکہ ورزش کروانے والے منظم اداروں اور سلمنگ سینٹروں کا کاروبار چمک اُٹھا ہے۔ اب ہم وزن بڑھنے کے خوف سے ایسے اداروں سے رجوع کرتے ہیں جو نباتاتی طریقوں سے بھوک کی خواہش مٹانے اور اہم غذائی اجزاء پر مشتمل خوراک مہیا کرتے ہیں او ر ہم یہ فضول خرچی ضرورت سمجھ کر کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے ڈاکٹر جسمانی بیماریوں کو موٹاپے سے کیوں جوڑتےہیںیعنی بدن کے بھاری ہوتے ہی گھٹنوں اور ٹانگوں کا درد شروع ہو جاتاہے آرتھو پیڈک سرجن کے پاس جائیں تو وہ کہتے ہیں ’’اپنا وزن کم کیجئے آپ کے گھٹنے اتنا وزن نہیں سہار سکتے‘‘۔
گائے کے پائے تو لذیذ ہیں مگر
طبی تحقیق کہتی ہے کہ سرخ گوشت کا استعمال نہ کیا جائے یا کم کیا جائے مگر ہمیں تو گائے کے پائے لذیذ لگتے ہیں۔ گائے کے گوشت کے شامی کباب اور بہاری یا چپلی کبابوں میں لطف آتا ہے ایسی صورت میں اگرجسم میں یورک ایسڈ اور کولیسٹرول زیادہ بڑھ جائے تو کیلشیم کی کمی اور ہڈیوں کی کمزوری جیسی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
اب ایک نئی تحقیق سامنے آئی ے جس کے مطابق دبلے پتلے لوگ بھی گھٹنوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں اس کے معنی یہ نکلے کہ موٹاپے اس درد کا ہرگز سبب نہیں ہے۔ ہمارے جسم کی پہلی ضرورت جسے ہم نظر انداز کرتے ہیں وہ متوازن خوراک کا استعمال ہے۔ اب آپ لاکھ غیر ملکی صحت و تندرستی اور سنگھار کے جریدوں میں شائع ہونے والے مضامین اور غذائی چارٹوں کو کھانے کی میز کے اطراف یا باورچی خانے کی دیواروں پر چسپاں کردیں اور انہی میں درج ہدایتوں کے مطابق اپنا مینیو تیار کرلیں۔ زیادہ خوش نہ ہوں یہ مضامین مقامی قارئین کی ضرورتوں کے مطابق شائع کئے جاتے ہیں اور ضروری نہیں کہ اس مینیو کا تعلق آپ کی موجودہ غذائی ضروریات سے بھی ہو۔ آپ کا جسم، کمزوریاں یا توانائی، ثقافت، موسم اورغذا کی دستیابی ہر چیز مغربی ماحول سے جدا ہے۔ آپ کا طرز زندگی بھی مختلف ہوسکتا ہے۔ آپ ذہانت کامظاہرہ کریں اورمقامی ماہرین غذائیت سے اپنے مختلف ٹیسٹ کروا کے ایسا غذائی پلان تیار کروائیں جوآپ کے لیے کارآمد ہو۔ متوازن خوراک کا مطلب ہے کہ جو غذا ہم اپنے ماحول، ضرورت اور پابندی کے ساتھ سہولت سے استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 150 reviews.