Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ بہترین صحت بخش اور آسان ناشتے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

آئیے ایک مزیدار ناشتہ سے لطف اندوز ہوں!
(۱) انڈے :یہ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں صحت مند چکنائی اور دوسرے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اچھی ہری سبزیوں یا پھلوں کا جوڑ بنائیں اور ایک مزیدار ناشتے سے لطف اندوز ہوں۔
ناشتے میں طاقتور پیالے کی ضرورت
(۲)سیچوریٹڈ چکنائی دل کے امراض کے لیے فائدہ مند ہے اور یہ آپ کو صحت و تندرستی عطا کرتی ہے۔ اس لیے دہی استعمال کریں اور دہی استعمال کرنے کے لیے آپ کو لوفیٹ دہی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ آرام سے پوری چکنائی والا دہی استعمال کریں۔ جس میں بھاری مقدار میں پروٹین ہوتا ہے جو کہ ایک اچھے اور تگڑے ناشتے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ایک جلدی تیار ہونے والے ناشتے کے لیے ایک طاقتور پیالے کی ضرورت ہے جس میں کچھ پھلوں کے ٹکڑے، چند چمچ دہی، تھوڑا سا کوکو پائوڈر، چوپ کیے ہوئے نٹس اور تھوڑا سا آلمنڈ بٹر شامل کرکے ایک بہترین ناشتے کا پیالہ تیار ہوسکتا ہے۔
جو کا دلیہ
جو کا دلیہ ناشتے کے لیے بہترین غذا ہے۔ اس میں غذائیت بھی ہے، بھرپور بھی ہے اور پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔ اس کو بنانا بھی بہت آسان ہے۔ اس میں شکر، شہد یا کوئی بھی دوسرے جوسز مکس کرنے سے گریز کریں۔ اس میں بہتر ہے کہ تازہ پھل بھی شامل کریں۔ اس سے یہ مزید غذائیت بخش ہو جائے گا۔
طاقت سے بھرپور اسموتھی
ایک اچھا سادہ بلینڈر بھی آپ کو صحت بخش ناشتہ بنانے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اس کے لیے اچھا ہے کہ آپ کچھ نٹس، کچھ میوئوں کو رات بھر بھگو دیں۔ ایک مٹھی نٹس اور ایک مٹھی فروزن بیریز، آدھا کیلا اور تھوڑا سا پانی تاکہ اس کا ایک اچھا کریمی ٹیکسچر آجائے۔ اس میں آپ اور بھی مختلف غذائیت سے بھرپور چیزیں شامل کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ پروٹین پائوڈر، کوکو پائوڈر وغیرہ بھی شامل کرسکتے ہیں۔
مچھلی بہترین ناشتہ ہے
بہت سے لوگوں کے لیے یہ بہت مشکل ہوگا کہ ناشتے میں مچھلی کھائیں لیکن یقین جانئے کہ ایک دفعہ آپ مچھلی کو اپنے ناشتے کا حصہ بنالیں گے تو آپ کو اس کے ذائقے کی عادت ہو جائے گی۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے دن کا آغاز پروٹین سے کریں، خاص کر جن لوگوں کو صبح کے وقت شوگر لو ہو جانے کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ان کے لیے ایووکاڈو بہت اچھا ہے۔ ایووکاڈو سے انسولین کا لیول بیلنس ہوتا ہے۔ اگر آپ فروزن مچھلی استعمال کررہے ہیں تو کوشش کریں کہ ایسے برانڈ کی ہو جس میں پریزروٹیو نہ ڈالے گئے ہوں۔اس کے علاوہ کھجور اور دودھ ناشتہ میں ضرور استعمال کیجئے‘ تین کھجوریں اور ایک دودھ کا گلاس اپنے اندر تمام غذائی اجزائے سموئے ہوئے ہے‘ ضروراستعمال کریں سارا دن فریش رہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 200 reviews.