Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بستر مرگ سے اٹھا‘ حج پر گیا اورواپسی پرمرگیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

گلی کے ایک گھر میں شادی جیسی گہما گہمی تھی بچے بچیاں اچھے اچھے کپڑے پہنے گھوم رہے تھے خواتین کی بھی آمدورفت تھی جیسے کوئی تقریب ہو لیکن ہمارے آج کل کے دور کے مطابق نہ کوئی ہلہ گلہ نہ ہی ڈیک اور ریکارڈ کی آواز نہ لڑکیوں بچیوں کے گانے بجانے نہ ہی ڈانس اور تالیوں کی آوازیں یہ کیسی مہندی ہورہی ہے میں نے حیران اور خوش ہوکر اپنی خالہ جان سے پوچھا وہ بولیں بیٹا اس گلی میں کریم بخش صاحب کی بیٹی فوزیہ کی رسم مہندی ہے تم حیران ہورہے کہ اتنی خاموشی سے کیوں ہورہی ہے؟ بات یہ ہے کہ کریم بخش کے بڑے بھائی نادر خان انتہائی علیل ہیں بلکہ یوں ہے بستر مرگ پر پڑے سب کہہ رہے ہیں ٹانگوں سے جان نکل چکی ہے۔ فوزیہ کی شادی کی ڈیٹ مقرر ہوچکی تھی سوچا ہے کہ تایا کے مرنے کے بعد تو ان کی رسم چہلم تک شادی ٹل جائے گی سب کی رائے ہے کہ مقررہ تاریخ کو سادگی سے شادی کردی جائے۔ اچھا یہ بات ہے کیا نادر صاحب کے گھر والے آئے ہیں۔ نہیں انہوں نے کیسے آنا ہے میں دیکھنے گئی تھی بچیاں باپ کے سرہانے بیٹھی سورئہ یٰسین پڑھ رہی تھی، بیوی رو رہی ، بچے پریشان تھے تین دن ہوگئے ہیں اسی حالت میں ہیں، ایسے لگتا ہے آدھی جان نکل چکی ہے دیکھو کب اللہ تعالیٰ اس کی مشکل آسان کرتا ہے ہفتہ پہلے ڈاکٹر نے جواب دے دیا ہے اسی لیے خاموشی اور سادگی سے بھتیجی کی شادی ہورہی ہے دوسری صبح خاموشی سے برأت آئی اور دلہن کو رخصت کردیا گیا۔
عزیز رشتہ دار نادر خان کی عیادت کو آتے رہے۔ نادر خان مسلسل حالت بے ہوشی میں تھے۔ کافی دن گزر گئے میں نے نادر خان کے کسی رشتہ دار سے پوچھا نادر خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ توقع یہی تھی کہ جواب آئے گا وہ تو رحلت کرگئے لیکن جواب ملا وہ روبہ صحت ہورہے ہیں میں حیران کہ جن کے متعلق یہ کہا جارہا تھا کہ ٹانگوں سے جان نکلی چکی ہے کوئی دم کے مہمان ہیں اب یہ کیا سن رہے ہیں وہ بتدریج ٹھیک ہورہے ہیں تھوڑی بہت خوراک بھی لے رہے ہیں پھر سنا خود اپنے پائوں پر چل کر باتھ روم تک چلے جاتے ہیں آہستہ آہستہ مکمل صحت یاب ہوگئے لوگوں نے دیکھا کہ صبح صبح تھوڑی سی چہل قدمی کے لیے گھر سے نکلنے لگے ہیں پھر واقعی ہشاش بشاش ہوگئے جونہی ان کی صحت بحال ہوئی انہوں نے حج کا ارادہ کرلیا ان ہی دنوں میں حج کی درخواستیں جمع کروائی جارہی تھیں پاسپورٹ ویزے کے لیے دفتروں کے چکر لگائے کہتے کہ اللہ نے مجھے نئی زندگی دی ہے میں حج بیت اللہ کرنا چاہتا ہوں شاید اللہ نے مجھے اسی نیک کام کے لیے مہلت دی ہے اپنے بیٹے کے ساتھ مبارک سفر پر روانہ ہوگئے لوگ متعجب تھے دیکھو سب ان کی موت کے منتظر تھے اب چھ ماہ بعد وہ خیر خیریت سے فریضہ حج ادا کرنے جارہے ہیں۔ وہاں انہوں نے تمام فرائض حج خوش اسلوبی سے ادا کیے مدینہ منورہ کا مبارک سفر کیا۔ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی درود سلام ذوق شوق سے پڑھے واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔ جدہ سے کراچی تک بخیر و عافیت آئے پھر کراچی سے ملتان کی فلائٹ لی جہاز میں طبیعت خراب ہوگئی ائیرپورٹ پر سٹریچر کے ذریعے اتارا گیا۔ عزیز رشتہ دار استقبال کے لیے گئے ہوئے تھے ان کو سیدھا نشتر ہسپتال لے جایا گیا وہاں انہوں نے جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ (محمد فاران ارشد بھٹی، خان گڑھ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 264 reviews.