Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئے ہیں توکچھ لے کرہی جائیے!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

قارئین السلام علیکم! جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں نے گزشتہ قسط میں عرض کیا تھا کہ میں سفر پر کیسے گیا؟ کیسے ترتیب بنی؟ کیا ہوا؟ کس عمل نے مجھے فائدہ دیا۔ مجھے اللہ والوں کی قبور پر جانے کا بہت شوق ہے اور اللہ والوں نے امت کو سیدھے راستے پر چلانے کی کیا کیا کوششیں کیں، کیا مشقتیں اُٹھائیں، کیا قربانیاں دیں ان مضامین کو بھی تفصیل سے پڑھنے کا اور اس جگہ پر جانے کا جہاں اللہ والے ہوا کرتے تھے۔ بہت سالوں سے یہ اشتیاق اور خواہش تھی کہ میانوالی میں موجود اللہ والے خواجہ خواجگان حضرت خواجہ خان محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خانقاہ اور مزار پر حاضری دیں۔ سفر کی کوئی ترتیب نہیں بن رہی تھی‘ دھند نے سارے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا جس نے سفر کو ناممکن بنایا ہوا تھا اور حادثات روز کے حساب سے بڑھ رہے تھے۔ بس اندر ایک لگن تھی ایک تڑپ تھی ایک جذبہ تھا جو کہ بار بار خیالات اور جذبات کو خانقاہ کندیاں شریف کی طرف کھینچے جارہا تھا۔ اب تو بس جس دن سفر کی روانگی تھی اور رات تک یہ فیصلہ نہیں ہو پارہا تھا کہ جانا ہے کہ نہیں؟ میرا دل تھا اب موقع ہے پتہ نہیں وقت ملتا ہے یا نہیں۔شیخ الوظائف چند سال پہلے روحانی منزل تشریف لے گئے تھے‘ وہاں اطلاع نہیں کی لیکن بس تھوڑے سے افراد جمع ہوگئے۔ شیخ الوظائف نے فرمایا ’’آئے ہوتو کچھ لے کر ہی جائو سورئہ قریش چالیس مرتبہ یقین کے ساتھ پڑھ لیا کرو۔ کوئی مشکل آئے، کوئی پریشانی آئے، دکھ ہو، درد ہو جس کام کے لیے پڑھو گے ان شاء اللہ اللہ کے نام کی برکت سے وہ کام ہو جائے گا‘‘۔اس محفل میں بندہ بھی شامل تھا۔ بس آج وہ وقت اور اجازت یاد آئی اور تسبیح ہاتھ میں لی اور اوّل آخر درود شریف کے سورۃ القریش چالیس مرتبہ یقین کے ساتھ پڑھ لی اور دل ہی دل میں اللہ سے مانگنا شروع کردیا۔ اے میرے مولا! تیرے خزانوں میں کمی نہیں ہے ہم سب گنہگار ہیں، تو اس خیر کے سفر کو کروا دے تو اپنی راہ کے راستے کھول دے۔ خیر میں یہ عمل کرکے سو گیا۔ صبح اٹھا نماز پڑھی نماز پڑھ کر شیخ الوظائف کے حجرے میں گیا۔ وہاں شیخ الوظائف نے فرمایا کیا کندیاں شریف جانا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں بالکل۔ جو فیصلہ ہفتوں طے نہیں ہو پا رہا تھا وہ پلک جھپکتے ہی طے ہوگیا۔ یہ کیا ہے؟ یہ اللہ کی نام کی قوت ہے اور ان اللہ والوں کی اجازت کا اثر ہے اور اچانک سفر پر جانے کی تیاری ہوئی ۔ آگے میزبان کو اطلاع کی جن کو گزشتہ رات موسم کی خرابی کی وجہ سے روک چکے تھے وہ بھی بہت خوش ہوئے اور ہم تقریباً 9 گھنٹے کا سفر کرتےہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچے۔ یہ میرا کمال نہیں! یہ تو اللہ کے کلام کی طاقت ہے۔ حاجی عبدالوہاب ؒ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے ’’کسی سے نہیں ہوتا اللہ سے ہوتا ہے یعنی اللہ سے ہونے کا یقین اور اللہ کے غیر سے نہ ہونے کا یقین ہمارے اندر آجائے‘‘۔
شیخ الوظائف نے بھی ہمیں سبق دیا کہ ’’اعمال سے بننے، اعمال سے پلنے اور اعمال سے بچنے کا یقین ہمارے اندر کیسے آجائے‘‘۔ اس لیے ہمارے بڑے کہتے ہیں جب بھی کوئی مشکل آئے پریشانی آئے تو رجوع الی اللہ کرو نہ کہ رجوع مخلوق کرو۔ تسبیح خانہ نے ہمیں یہ طریقہ(باقی صفحہ نمبر47 پر)
(بقیہ:آئے ہیں توکچھ لے کرہی جائیے!)
دے دیا جو کہ اوپر بتایا گیا ہے اور ایک اور مختصر سا واقعہ ہے کہ کسی اللہ والے کو تسبیح خانہ بلانا تھا تاکہ اس کی زندگی بدلے، اس کے مسائل کا حل ہو، ترقی کامیابی ملے لیکن وہ بندہ مان نہیں رہا تھا اور رشتے دار کی شادی کا بہانہ کررہا تھا۔ میں نے اس کی نیت سے چالیس مرتبہ سورۃ القریش پڑھنا شروع کردی۔ تین دن میں پڑھی لیکن دن میں چند بار اور اللہ کے کرم سے وہ جمعرات والے دن تسبیح خانہ میں موجود تھا۔ اللہ ہم سب کو اعمال کا یقین اور نفع عطا فرمائے۔ (آمین)۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 295 reviews.