Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آملہ کے پانی سے سر دھولیجئے! سفید بال سیاہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(رخسانہ، رائیونڈ)

دانتوں کے سیاہ داغ
چنبیلی کے پتے اُبال کر اس کے پانی سے روزانہ صبح کے وقت کُلیاں کی جائیں تو دانتوں کے سیاہ داغ چند ہفتوں میں دور ہو جائیں گے۔
جسم کی گرمی دور کرنے کے لیے
کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں چنگاریاں نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہوں یا ہاتھ پائوں جلتے ہوں تو ایسے میں خشک دھنیا پیس کر ہم وزن مصری ملا کر کھائیں یا سبز دھنیا گھوٹ کر اس میں مصری ملا کر پئیں۔ جسم کی گرمی کا اثر زائل ہو جائے گا۔
جوڑوں کا درد ختم
پیازکا پانی 60 گرام، لہسن کا پانی 30 گرام، ادرک کا پانی 30 گرام، اب ان تینوں کوایک پاؤسرسوں کے تیل میں بالکل ہلکی آنچ پر پکا لیں جب پانی جل جائے اور صاف تیل باقی رہ جائے تو اس کو ٹھنڈا کرکے اچھی طرح محفوظ کرلیں۔ اگر پٹھے سن پڑگئے ہوں، جوڑوں میں درد ہوتو اس تیل کی مالش کرنے سے یہ درد ختم ہو جائیں گے۔
تیزابیت کے لیے
جس شخص کو تیزابیت لاحق ہو وہ تیزابیت محسوس ہونے پر تھوڑا سا کھانے کا نمک چاٹ لے۔ اس سے تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔ (ہائی بلڈپریشر کے مریض یہ ٹوٹکہ استعمال نہ کریں)۔
بالوں کی خشکی دور کرنے کے لیے
بیسن 12 گرام، گندم کے آٹے کی بھوسی، میتھی کے بیج، رائی 36,36 گرام، خطمی 24 گرام، ان تمام اجزاء کو باریک پیس کر تھوڑے سے عرق گلاب اور خالص سرکے میں ملا کر بالوں میں اچھی طرح لگائیں اور دس منٹ بعد سادہ پانی سے دھو ڈالیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو چار مرتبہ کریں اس سے خشکی دور ہونے کے علاوہ بال بھی مضبوط اور گھنے ہوں گے۔
الٹی کا فوری علاج
ایک عدد درمیانہ پیاز، تھوڑی سی ادرک، خشک پودینہ، نمک اور چینی حسب ذائقہ لے کر تھوڑے سے پانی میں چائے کی پتی ڈال کر ان کو ابال کر قہوہ بنالیں اور پی لیں۔ الٹی میں فوراً آرام آجائے گا۔
سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا طریقہ
سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے لیے تھوڑ سے خشک آملہ لے کر لوہے کے کسی برتن یعنی کڑاہی وغیرہ میں رکھ دیں اور پھر اس میں پانی ڈال کر ایک دن تک اسے اسی حالت میں بھیگا رہنے دیں۔ اگلے روز اس پانی سے سر کو دھولیں۔ یہ عمل کچھ عرصے تک کرنے سے سفید بال سیاہ ہو جائیں گے۔
عجب ٹوٹکہ آپ کے کام آئے گا
برسات کے موسم میں جب لفافے پر پتہ لکھ کر سپرد ڈاک کرنے لگیں تو ان لکھے ہوئے حروف پر ہلکا سا موم رگڑ دیں اگر بارش کی وجہ سے لفافہ گیلا بھی ہوگیا تو حروف قائم رہیں گے اور جسے خط بھیجا جارہا ہے اس تک باآسانی پہنچ جائیگا۔
خستہ کرارے چپس
چپس بناتے وقت آلوئوں کو کاٹ کر جس پانی میں رکھا جائے اس میں نمک ڈال دیں۔ اس کے بعد پانی نکال کر کسی سفید خشک کپڑے میں آلوئوںکو رکھ کر خشک کرلیں پھر تلیں بہت سفید، خستہ اور لذیذ چپس بنیں گے۔
روٹی کو ہلکا اور تازہ رکھیے
آٹا گوندھتے ہوئے اس میں لیموں کے دو یا تین قطرے ڈالنے سے روٹی بہت ہلکی اور تازہ پکتی ہے اور ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تندوری روٹیوں کو گرم کرنا
ٹھنڈی تندوری روٹیوں کو گرم کرنے کے لیے ان روٹیوں کو پانی سے تھپتھپا کر پھیلے ہوئے گرم توے پر ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے رکھ دیں اور اس توے کو ایک کپڑے سے ڈھک دیں دس منٹ بعد روٹیاں نکالیں۔ روٹیاں بالکل تازہ نکلیں گی۔

 
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 538 reviews.