محترم حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ سے نسبت ہوئے چند ماہ ہی ہوئے ہیں۔مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ تسبیح خانہ میں ہر ہفتے تین روزہ روحانی چلہ کروایا جاتا ہے‘ جہاں جسمانی اور روحانی مسائل کے مارے جاتے ہیں اور ان کےمسائل حل ہوجاتے ہیں‘ میں اسی دن رخت سفر باندھا اور گھر سے روانہ ہوگیا۔ تسبیح خانہ میں جمعرات کوعصر سےپہلے پہنچ گیا اپنا نام درج کروایا اور چلہ میں شامل ہوگیا‘ میرے ساتھ چندمسائل تھے جن کے علاج کے لیے در در کی خاک چھانی‘بے شمار درگاہوں پر گیا‘ مزارات پر راتیں گزاریں‘ مگر کچھ فرق نہ پڑا۔تسبیح خانہ میں میرا مشاہدہ ہے کہ تسبیح خانہ میں بہت روحانیت ہے‘مجھ پر جادو جنات کے بہت زیادہ اثرات تھے۔میں جہاں بھی جاتا بوجھ پڑتا تھا لیکن تسبیح خانہ آکرجنات سے نجات ملی اور سکون ہوا۔ باقی ماشاء اللہ یہاں ہمدردی خیر خواہی اور آپس میں ایک دوسرے کی راہنمائی اور سیکھنا سکھانا دیکھا ۔مجھ میں خود اعتمادی بڑھ رہی ہے اللہ جل جلالہ کے قریب ہوتا جارہا ہوں۔ عبادت میں خشوع خضوع بڑھ گیا ہے تسبیح خانہ آنے سے پہلے طبیعت بوجھل بوجھل سی رہتی تھی اور کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی تھی لیکن جب سے تسبیح خانہ تین دن لگا کر گیا ہوں بگڑے کام بنتے جارہے ہیں۔ (نعمت اللہ‘پشاور)
ادارے میں پھنسے پیسے مل گئے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ادارے میں ملازم تھا جو بند ہوگیا اور ہماری تنخواہ ضبط کرلی گئی۔ میرے ساتھ ساتھ اور بھی ورکرز تھے جنہیں پیسے نہیں ملے۔ میں تین دن تسبیح خانہ میں چلہ کے لیے آیا وظائف اوراعمال کیے ،اللہ سے دعا کی تیسرے دن جب میں تسبیح خانے سے جانے لگا تو میں نے تسبیح خانہ میں کھڑے ہوکر ادارے کے مالک کو فون کیا تو اس نے کہا تم فوراً آجائو اور اپنے پیسے لے جائو میں دو روز بعد حیدر آباد پہنچتے ہی ادارے کے مالک سے ملا اس نے کہا کتنے پیسے ہیں؟ میں نے کہا 60,000 روپےاس نے فوراً سے نکال کر دے دیئے‘ باقی ورکرز کو پیسے آج تک نہیں ملے مجھے جو ملا یہ سب تسبیح خانہ کے فیض کا نتیجہ ہے۔ (اعجاز الرحمٰن، حیدر آباد)
کمر اور پسلیوں میں درد ختم ہوگیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں تسبیح خانہ میں ہونے والے روحانی چلہ کا معلوم ہوا۔میری کمر اور پسلیوں میں بہت درد رہتا تھا‘ ساری ساری رات اور دن بھر درد سے تڑپتے گزر جاتی۔ تسبیح خانہ میں تین دن چلہ میں اپنے بھائی کے ساتھ شرکت کی۔بہت سکون ملا۔ وظائف کیے اللہ تعالیٰ سے اپنے درد کی دوا طلب کی۔ اسم اعظم کا دم بھی کروایا‘ بہت سکون ملا‘ کمر اور پسلیوں میں سے درد ختم ہوگیا اور دل و دماغ بے چین رہتا تھا‘ وہ بھی سکون میں آگیا۔ جسم ہلکا پھلکا ہوگیا۔ پہلے ایسے لگتا تھا جیسے میں اپنے جسم کے ساتھ کئی من بوجھ لے کر پھرتی تھی۔(گلناز، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں