قیامت میں اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے تلے
( حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) جنا ب رسول اکرم انے ارشاد فرمایا :۔
( ترجمہ) سات قسم کے لو گ وہ ہیں جن کو اللہ اس دن اپنے ( عرش کے ) سائے تلے جگہ دیں گے جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا ۔ (1) عادل حکمران (2) وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے کر تے پروان چڑھا (3) وہ شخص جس کا د ل ( ہر وقت نماز اور ذکر اللہ کے لیے ) مسجد کے ساتھ لگا رہتا ہے (4) وہ دو شخص جو آپس میں اللہ کے لیے محبت کر تے ہیں اسی حالت میں آپس میں ملتے ہیںاور اسی پرعلیحدہ ہو تے ہیں (5) وہ شخص جس کو کوئی منصب و جمال والی عورت گنا ہ کی دعوت دے اور یہ جواب دے کہ میں اللہ عزوجل سے ڈرتا ہو ں (6) وہ شخص جو کسی قسم کا صدقہ کرے پھر اس کو اس طر ح سے چھپائے کہ اس کے بائیں ہا تھ کو بھی علم نہ ہو کہ دائیں ہا تھ نے کیا خر چ کیا۔ (یعنی صدقہ کر کے اس کو اچھی طر ح سے چھپائے ) (7) وہ شخص جس نے تنہا ئی میں اللہ کو یا د کیا اور اس کی آنکھیں (آنسوﺅ ں سے) بہہ پڑیں ۔ ( بخاری ، مسلم )
ایسے شخص کے لئے ایمان کی گواہی دو
( حدیث ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ) جنا ب نبی کریم انے ار شاد فرمایا
( ترجمہ ) جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ اس نے مسجد میں عباد ت کے لیے آنے جانے کی عادت بنا لی ہے تو اس کے ایمان کی گواہی دو۔ (کیو نکہ ) اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں بے شک اللہ کی مساجد کو وہی شخص آباد رکھتے ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا ہو۔ ( ترمذی )
اللہ کی خوشی
( ترجمہ ) جو شخص نماز ا اور ذکر اللہ کے لیے مسجد کو اپنا مرکز بنا لے تو اللہ تعالیٰ اس سے ایسے خو ش ہو تے ہیں جیسے غائب رہنے والے شخص کے گھر والے اپنے غائب کے واپس آنے سے خو ش ہو تے ہیں ( ابن ما جہ ،ابن خزیمہ ، ابن حبان ، حاکم)
( حدیث معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ) جنا ب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ار شاد فرمایا :( ترجمہ ) بکریوں کے بھےڑئیے کی طر ح شیطان بھی ایک قسم کا بھےڑیاہے جو دور کی اور ایک طر ف کی بکریوں کا شکار کرتا ہے۔ تم اپنے آپ کو متفرق جماعتوں میںتقسیم نہ کرنا بلکہ ایک ہی جماعت کو اور جس طرف مسلمانوں کی غالب اکثریت ہو اس کواور مسجد کو لا زم پکڑنا ۔ ( مسند احمد )
مسجد کے اوتاد، فرشتوں کے ہم نشین
(حدیث عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ) جنا ب نبی کریم انے ارشاد فرمایا : (ترجمہ) بلا شبہ مسجد کے اوتا د ہیں ( مسجد کے باہر کہیں ) چلے جائیں تو فرشتے ان کو ڈھونڈتے ہیں ، اگر یہ مریض ہوجائیں تو فرشتے ان کی عیا دت کرتے ہیں اگر کسی کام میںمشغول ہو ں تو وہ فرشتے ان کی مدد کرتے ہیں ۔
اوتاد سے مراد وہ مسلمان ہیں جو زیادہ تر اپنا وقت مسجد میں اعتکا ف ، ذکر اللہ، تلا وت قرآن پاک اور نوافل میں گزارتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو اس کی توفیق دے آمین ( مترجم )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 126
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں