Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ شفائیہ نقش دھو کر پی لیجئے!دل‘شوگر‘ کینسر‘بلڈپریشر کےمریض شفاء یاب

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دنیا کی کوئی بیماری ہو بس اس کا آخری علاج ہے‘ عمل لکھنے سے پہلے اس کے تجربات مختصر طور پر عرض کرتا ہوں میری بہن کالج میں پڑھتی تھی تو اس کی ایک کلاس فیلو کے ابو کو ہارٹ اٹیک ہوگیا‘ ای سی جی کرائی تو پتہ چلا کہ ایک والو بند ہوگیا ہے اور دل کا آپریشن ہوگا‘ باجی نے کہا ایک نسخہ ہے اگر وہ استعمال کرو تو ممکن ہے آپریشن نہ ہو‘ انہوں نے چالیس دن یہ نسخہ استعمال کرایا تو چالیس دن کے بعد ای سی جی کروائی تو رپورٹ بالکل کلیئر آئی۔اس سے پہلے میرے ماموں کو بھی ہارٹ اٹیک ہوا تھا انہیں بھی یہ استعمال کرایا تو اللہ نے صحت دی اوررپورٹ کلیئر آئی بس پھرکیا تھا پورا شہر دیوانہ ہوگیا‘ میرے پاس ایک محلے والی بچی آئی اس کو نظر لگ گئی تھی اور کافی بیمار تھی اسے میں نے دم بھی کیا اور یہ بھی نسخہ دیا اور بھی اس کے کافی تجربات ہیں۔ عمل یہ ہے: قرآن پاک کی چھ آیات جن میں شفاء کا تذکرہ ہے دم کرنے‘ تعویذ بنا کر پلانے‘ تعویذ بنا کر باندھنے پانی پر دم کرکے پلانے اور بطور ورد بتانے الغرض ہر طریقے سے ہر بیماری کے لیے نفع مند ہیں‘ تعویذ بنانے کی صورت میں پہلے سورۂ فاتحہ اور آخر میں درود شریف بھی لکھ لیا جائے وہ چھ آیات درج ذیل ہیں:۔
(1وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ{ توبہ،آیت ۱۴}
(2وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ {سورۃ یونس،آیت۵۷}
(3یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوٰنُہٗ فِیْہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ {سورۃنحل،آیت ۶۹}
(4وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ{سورۃ بنی اسرائیل،آیت ۸۲}
(5وَ اِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ{ الشعراء،آیت ۸۰}
(6 قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَّ شِفَآءٌ{سورۃ حم سجدہ،آیت۴۴}
ان آیات کو استعمال کرنے کے درج ذیل طریقے مفید و مجرب ہیں:۔مریض خود ان آیات کو پڑھے‘ خود پر دم کرے۔ کوئی مریض پر پڑھ کر دم کرے۔ پانی پر دم کرکے مریض کوسات دن پلائیں۔ تعویذ بنا کر دیں کہ اس کو پانی میں ڈال کر مریض سات دن تک پیے‘کم ہونے کی صورت میں اس میں مزید پانی ملاتے رہیں۔ سخت ضرورت کے تحت چند دن تعویذ بنا کر باندھیں۔ بڑے امراض کینسر‘ شوگر‘ ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کیلئے چینی کی پلیٹ پر مشک زعفران سے مع فاتحہ درود شریف لکھیں مریض علی الصبح یہ پلیٹ دھو کر پی لے‘ یہ عمل اکیس دن تک کریں‘ ان شاء اللہ عجب تاثیر دیکھیں گے۔ (بحوالہ لطف اللطیف صفحہ نمبر93)

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 637 reviews.