Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پرانے صفحات !نئی زندگی! بڑھی ہڈی اور گلٹی ختم کرنے کا آزمودہ عمل! دل کے امراض سے نجات کا فقیری نسخہ!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

بڑھی ہڈی اور گلٹی ختم کرنے کا آزمودہ عمل

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں۔زندگی میں پہلی مرتبہ کوئی تحریر کسی رسالے کیلئے لکھ رہی ہوں‘ میں نےیہ عمل ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ اگر کسی کو بھی رسولی گلٹی ٹیومر ہو تو وہ سورۂ مرسلات 29 پارے کی آخری سورۂ ہے اس کو تین یا ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر اور اپنے اوپر دم کرلیں اور یہ عمل فجر عصر عشاء کی نماز کے بعد کریں‘ گلٹی رسولی ختم ہوجائے گی۔ یہ عمل میں نے کیا‘ میرے سیدھے ہاتھ کی انگلی میں ہڈی بڑھ گئی تھی اور کام کرتے وقت تکلیف ہوتی تھی میں نے یہ پڑھ کر پھونک ماری اور پانی پر دم کرکے پی لیا‘ اللہ کا شکر ہے ہڈی ختم ہوگئی، اس سے پہلے ڈاکٹر کو دکھایا تو ڈاکٹر نے کہا تھا کہ کاٹ کر نکال دینگے لیکن اس عمل کی برکت سے ہڈی ختم ہوگئی۔ ایک دو جگہ میرے گلٹی ہوگئی تھی میں نے سورۂ مرسلات پڑھی‘ دم کیا اور گلٹی بھی ختم ہوگئی۔(شمع امبر)

 دل کے امراض سے نجات کا فقیری نسخہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پچھلے ایک سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں اور آپ کے نسخہ جات بھی استعمال میں لاچکی ہوں‘ جن سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوئے اور آپ کیلئے دل سے دعائیں نکلیں۔عبقری قارئین کیلئے ایک نسخہ بھیج رہی ہوں‘ مخلوق خدا کو اس کا بے انتہا فائدہ ہوگا۔ میرے شوہر کو دل کی تکلیف ہوئی تو ان کے ایک دوست نے ان کو ایک نسخہ دیا جس سے میرے شوہر کو بے حد فائدہ ہوا۔ فقیری نسخہ ہے۔ ھوالشافی: صبح نہار منہ اناردانہ کا قہوہ آدھا کپ روزانہ پئیں۔ ایک کپ پانی پکنے کیلئے رکھیں، ایک چمچ انار دانہ ڈال دیں‘ جب پک کر آدھا کپ رہ جائے تو چھان کر پی لیں۔ کھٹا کھٹا ذائقہ دار قہوہ ہوتا ہے۔ اس سے پیٹ بھی ٹھیک رہتا ہے اور دل کے مسائل میں بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ (مسز تنویر) (عبقری جلد:10)

عبقری کے شمارے! مدفن صندوقوں سے نکلے!

( قیمت فی جلد500روپے علاوہ ڈاک خرچ)

گھریلو ناچاقیوں‘ رزق کی تنگی‘ پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں سے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلددیدہ زیب فائل کی صورت میںدستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات آپ کی نسلوں کیلئے روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 638 reviews.