Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عدالت میں جھوٹی گواہی میرا پیشہ تھا! یہ واقعہ ضرور پڑھیے

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(یوسف اعجاز مغل، کوٹ قیصرانی)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم بہن بھائی عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتے ہیں بہت ہی عمدہ رسالہ ہے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔نانا جان کی جائیداد کے مقدمے کے سلسلے میں بھائی کو اکثر عدالت جانا پڑتا تھا وہاں موجود ایک آدمی نے بھائی کو ایک سچاہ واقعہ سنایا جسے سن کر ہم سب کے ہی رونگٹے کھڑے ہوگئے آپ بھی اسی کی زبانی سنیے۔عدالت کے باہر ہم دو دوست کھڑے رہتے تھے ہمارا فراڈ، دھوکا دہی اور جھوٹی گواہی کے سوا اور کام نہیں تھا۔ لوگ ہمیں کچھ پیسوں کے عوض عدالت میں لے جاتے اور ہم ہر طرح کے کیسوں میں جھوٹی قسم اور قرآن اٹھا کر جھوٹی گواہی دیتے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے یا ظلم ، کوئی بے گناہ ہماری جھوٹی گواہی کی بدولت پھانسی پر لٹک جائے یا جیل میں سڑ جائے ہمیں ذرا پروا نہ ہوتی ہمیں تو بس اپنی حرام کی کمائی سے مطلب تھا یہی ہمارا ذریعہ معاش تھا۔
ایک دن میں اور میرا دوست عدالت کے باہر کھڑے باتیں کررہے تھے کہ کسی زمیندار کے کچھ لوگ ایک کیس کے سلسلے میں جھوٹی گواہی دلوانے کے سلسلے میں ہمارے پاس آئے۔ ہم نے کیس سنا تو معلوم ہوا کہ یتیم بچوں کی جائیداد کو کوئی بڑا زمیندار اپنے نام کروانا چاہتا تھا۔ اس وقت میں نہیں جانتا کہ کیوں میرا دل ان کے ساتھ جانے کو نہ چاہا۔ البتہ میرے دوست نے فوراً حامی بھر لی چند گھنٹوں بعد اسے جھوٹی گواہی دینی تھی زمیندار کے ملازم چلے گئے تو زندگی میں پہلی بار میں نے دوست کو سمجھایا، وہ حیرت سے مجھے دیکھنے لگا پھر کھلکھلا کر ہنسنے لگا، میں بھی خاموش ہوگیا کیونکہ وہ میرے کارنامے بھی جانتا تھا۔ ابھی ہم باتوں میں مصروف تھے کہ دو دس بارہ سال کے معصوم بچے اور ان کا چچا میرے دوست کی منت سماجت کرنے لگا کہ آپ اس معاملے میں نہ پڑیں۔ مگر زمیندار کی بڑی رقم کے سامنے اسے اپنا ایمان بہت سستا لگا۔ تھوڑی دیر بعد عدالتی کارروائی ہوئی۔ میرے دوست نے بڑے دھڑلے سے جھوٹی قسم کھائی پھر بڑے مکارانہ انداز میں زمیندار کے حق میں جھوٹی گواہی دے دی۔ زمین کے کاغذات زمیندار کو مل گئے، کچھ دیر بعد یتیم بچے عدالت سے روتے ہوئے نکلے تو میرا دل غم سے ٹوٹ گیا۔ اچانک روتے روتے ان میں سے ایک نے آسمان کی طرف اپنا چہرہ اٹھایا اور منہ سے کچھ ہلکی آواز میں فریاد کرنے لگا۔ یہ دیکھ کر میرا دل ہل گیا اور مجھ پر جھرجھری سی طاری ہوگئی، اگلے پچھلے تمام گناہ اور جھوٹی قسمیں مجھے یاد آنے لگیں۔

جھوٹ بولا‘ پیسے جیب میں ڈالے اور موت آگئی!

دوسری طرف گواہی دینے کے بعد میرے دوست نے بھاری لفافہ جیب میں ڈالا اور میری طرف دیکھے بغیر خوشی سے تقریباً بھاگتا ہوا سڑک پار کرنے لگا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک ایک طرف سے نکلا اور طوفان کی طرح اسے روندتا ہوا آگے گزر گیا، میرے منہ سے تیز چیخ نکلی۔ میں بے اختیار اسکی طرف بھاگا مگر ایک حیرت انگیز منظر دیکھ کر اچانک رک گیا۔ میں نے دیکھا کہ ڈرائیور بھاگنے کی بجائے ٹرک تیزی سے واپس لارہا ہے جب تک میں ٹرک ڈرائیور کا ارادہ بھانپتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کرتا اس نے ٹرک کو دوبارہ میرے دوست پر چڑھا دیا۔اردگرد سے لوگ بھاگے اور چلائےاس دوران ٹرک تیسری بار بھی دوست کے اوپر سے گزر چکا تھا۔ میں نے ٹرک والے کو پکڑر کر ٹرک سے باہر نکالا اور کہا ’’تم پاگل ہو یا نشہ میں دھت ہوکر ٹرک چلا رہے ہو؟‘‘ میں چلاتے ہوئے بولا۔ ٹرک والا لاش دیکھ کر زور سے ہذیانی انداز میں چلانے لگا یہ ۔۔یہ انسان ہے؟ پھر جو اس نے بتایا وہ ہمارے رونگٹے کھڑے کرنے کے لیے کافی تھا کہنے لگا میں آہستہ رفتار میں ٹرک چلا رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک خنزیر سڑک پر کھڑا ہے میں نے ٹرک کی رفتار تیز کردی تاکہ اس کو مار سکوں، اس طرح میں نے اس کو کچل دیا۔ مجھ سے قسم لے لو میں جھوٹ نہیں بول رہا۔ ٹرک والے نے روتے ہوئے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا ’’میں نے تو اس لیے ایسا کیا کہ یہ جانور شہر میں گھس کر نقصان نہ کردے۔ اسے اپنے ٹرک کے نیچے ہی دے کر مار ڈالوں۔ یہ سن کر وہاں ایک دم سناٹا چھا گیا مگر پھر کچھ لوگوں نے اسے جھوٹ سمجھتے ہوئے ڈرائیور کی طرف ہاتھ بڑھائے تو میں درمیان میں آگیا۔ میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ تھوڑی ہی دور وہ بچے اور ان کے چچا کھڑے تھے میں نے ہجوم کو حقیقت حال بتائی کہ اس مرنے والے نے کچھ دیر قبل کیا کیا تھا۔تفصیل سن کر وہاں پر موجود ہر شخص کی زبان پر استغفار جاری ہوگیا۔ جھوٹی قسم کھانا سخت گناہ ہے ۔ اللہ ہمیں محفوظ رکھے۔ آمین۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 645 reviews.