Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سلائی مشین کے تیل سے نہ زخم رہا نہ اس کا نشان!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سلائی مشین کا تیل جو عموماً ہر گھر میں ہوتا ہے ۔ بچپن میں ہمیں جب کبھی چوٹ لگتی تھی یا خون وغیرہ یا کٹ وغیرہ لگا جاتا تھا تو دادی اماں نانی امی وغیرہ ہمیں وہ مشین کا تیل روئی پر لگا کر، چوٹ پر رکھ کر اوپر سے پٹی باندھ دیا کرتی تھیں، تو دوسرے دن زخم ایسا ہوتا تھا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔جب میں بہت چھوٹی تھی میرا ہاتھ سلائی مشین میں آگیا ،میری انگلی میں مشین کی سوئی آرپار ہوگئی، امی نے فوراًمیری انگلی سے سوئی نکالی اس کے بعد روئی پر سلائی مشین کا تیل لگا کر انگلی پر پٹی کردی، تقریباً اسی وقت ہی تکلیف ختم ہوگئی، دوسرے دن نشان تک ختم ہوگیا اور بالکل ٹھیک ہوگئے آج اس انگلی کو دیکھتی ہوں اور لوگوں کو بتاتی ہوں تواکثر لوگ یقین ہی نہیں کرتےکہ آرپار
سوئی نکلی ہوئی ہو اور انگلی پھر بھی ٹھیک ہو جائے ۔یہ میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے اس سے چوبیس گھنٹے میں زخم ٹھیک ہو جاتا ہے۔
انگلی کا زخم گارنٹی سے ختم ہوگیا:اسی حوالہ سے ایک اور مشاہدہ ہے ۔ایک بار میرے بھانجے کا دوست آیااس نے اپنی انگلی کو پٹی کی ہوئی تھی اور وہ بار بار ہنسی مذاق میں ایک دوسرے کو چھیڑ رہے تھے،وہ چیختا کہ میری انگلی کو ہاتھ نہ لگائو میری انگلی کا زخم خراب ہوا ہے، میں نے اس کو کہا بیٹا آپ کو کیا ہوا ہے؟ یہ انگلی کی تکلیف کب سے ہے؟ میں نے آپ کو کئی بار دیکھا ہے آپ پچھلے دس بارہ دن سےانگلی پر پٹی باندھے ہوئے پھر رہے ہوتے ہو، تو کہنے لگا آنٹی میں لکڑی کا کام کرتا ہوں لکڑی کا جو فرنیچر بناتے ہیں میری انگلی پر ہتھوڑی لگ گئی تھی جس کی وجہ سے اس کا زخم بگڑ گیا ہے میں نے بہت بڑے بڑے ڈاکٹروں کو چیک کروایاہے ہر قسم کا ٹوٹکہ وغیرہ کیا ہے لیکن زخم نہیں بھر رہا۔ میں نے اس سے کہا اس کا علاج میں تمہیں بتاتی ہوں، پانچ روپے کا نسخہ ہےوہ ہنسنے لگ گیا اس نے کہا پانچ روپے میں اس کا علاج؟ میں تو بڑے بڑے ڈاکٹروں کے پاس پٹی کروا کر آیا ہوں زخم ہے کہ ٹھیک ہونے کا نام نہیں لیتا، میں نے اس سے کہا تم جائو اور کریانہ کی دوکان سے پانچ روپے کا سلائی مشین کا تیل لائو جو پیلے رنگ کا ہوتا ہے، آج کل ایک غیر ملکی تیل آیا ہے وہ نہیں، اس سے پہلے جو آیا کرتا تھا ہلکے پیلے رنگ کا وہ لے کر آئو، یہ بات سات آٹھ سال پہلے کی ہے تب 
وہ تیل پانچ روپے کا آیا کرتا تھا۔ وہ لے آیا میں نے روئی پر مشین کا تیل اچھی طرح لگایا اور روئی کو زخم پر لگا کر باندھ دیا اور دوسرے دن وہ بہت خوشی خوشی سے آیااور کہنے لگا آنٹی درد میں کمی محسوس ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اگلے دو تین دن بعد اس کی پٹی اُتر گئی اور زخم بھی ٹھیک ہوگیا۔
اینٹ لگنے سے بچی کا سر پھٹ گیا
کافی عرصہ پہلے کی بات ہے ایک بچی اپنے صحن میں کھیل رہی تھی تو چھت پر ان کے جاننے والا کھڑا تھا اس کا پائوں لگا اور ایک اینٹ کا آدھاٹکڑا اوپر سے گرا اور صحن میں کھیلتی ہوئی بچی کے سر پر آلگا تو سر پھٹ گیا، خون نکلنا شروع ہوگیا جس پر وہاں موجود بڑی بوڑھی خواتین نے کہا کوئی بات نہیں فوراً سلائی مشین کا تیل روئی پر لگا کر سر پر دوپٹے سے باندھ دیا تو اگلےروز اس بچی کا زخم ٹھیک ہوگیا۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 662 reviews.