Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گریپ فروٹ کا نام سن کر منہ نہ بنائیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

پاپیتے کی طر ح اکثر افراد گریپ فروٹ کا نام سن کر منہ بنا لیتے ہیں ۔ ان کی نظرمیں ان دونو ں پھلو ں میں ذائقہ نہیں ہوتا، لیکن وہ یہ حقیقت بھول جاتے ہیں کہ اصل ذائقہ اچھی صحت کا ہوتا ہے اور اسے قائم و برقرار رکھنے کے لیے دونو ں کا استعمال ضروری ہوتا ہے ۔ پاپیتے کی کم مٹھا س اور گریپ فروٹ کی تلخی ترشی پر نہ جائیے۔ ان سے صحت کو پہنچنے والے فائدوں پر نظر رکھیے اور انھیںنوشِ جاںکر کے اپنی صحت بنائیے ۔ روزانہ گریپ فروٹ کھا نے والے بڑے فائدے میں رہتے ہیں ، کیو ں کہ قدرت کا تحفہ یہ پھل ، کولیسٹرول کم کرنے کی بڑی صلا حیت رکھتا ہے۔ ہر پھل میں حل ہونے والا ریشہ ، پیک ٹین ہوتا ہے ۔ اس ریشے میں کو لیسٹرول کو گھلانے اور خو ن سے سمیٹ کر اسے خارج کرنے کی بڑی صلاحیت ہو تی ہے۔ گریپ فروٹ میں چو ں کہ ریشہ بہت ہوتا ہے ، اس لیے اس میں یہ صلاحیت بھی زیادہ ہو تی ہے ۔ اسے مسلسل چا ر ماہ تک استعمال کرنے سے کو لیسٹرول کی سطح میں اوسطاً6-7 فی صد کمی ہوجاتی ہے ۔ گریپ فروٹ کے پیکٹ ٹین سے قلب و صحت کے لیے مضر اور خرا ب کو لیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح میں ۰۱ فی صد تک کمی ہو سکتی ہے ۔ گریپ فروٹ کا تعلق بھی لیمو ں کے خاندان سے ہے ، یعنی مسمی ، مالٹا، سنترہ ، کینو ، چکوترہ وغیرہ سب اسی کے بھائی بند ہیں ، لیکن خاص طور پر گریپ فروٹ میں دےگر ترش پھلوں کے مقابلے میں ” لیمو نین “ نامی ترش روغن زیادہ ہو تاہے ۔ اس کے تیل یا روغن میں لیبا رٹری کی چوہیو ں کی چھا تیو ں کی رسولیاں کم کرنے کی بڑی صلاحیت کا انکشا ف بھی ہوا ہے ۔ یہ بات آپ کے علم میں ہو گی کہ اس وقت دنیا کے مختلف ملکو ں میںسرطان پرمسلسل تحقیق ہو رہی ہے ۔ ان میں امریکا کا نیشنل کینسر انسٹی ٹیو ٹ سر فہرست ہے ۔ یہ ادارہ دےگر مانع سرطان اجزا کے علا وہ لیمو نین اور تر شادہ پھلو ں کی سرطان سے مقابلہ کرنے کی صلا حیت پر بھی کروڑوں ڈالر خرچ کررہا ہے ، کیوں کہ گریپ فروٹ اور ان پھلو ں میں سرطان روکنے کی بڑی صلا حیت پائی جاتی ہے۔ ترش پھلو ں میں دراصل فلیو نا ئڈز کے علاوہ فینو لکس ( کا ربولک ایسڈ) جیسے موثر مانع تعفن (اینٹی سیپٹک ) اجزا ہو تے ہیں ۔ سبز چائے میں پائے جانے والے فلیونائڈز کی طر ح گریپ فروٹ میں شامل مو جو د فلیونائڈزاور فینو لکس چو نکہ بڑے موثر مانع تکسید ( اینٹی اوگزیڈنٹ ) ہو تے ہیں ، یہ جسم میں ایسے اجزا تیار کرتے ہیں جو رسولیا ں بنانے والے اجزا کا خاتمہ کر دیتے ہیں ۔ تر شاوہ پھل ہونے کی وجہ سے گریپ فروٹ میں حیا تین ج ( وٹامن سی ) بھی خوب ہوتا ہے۔ ایک گریپ فروٹ میں 41 ملی گرام وٹامن سی ہو تا ہے ۔ یہ مقدار روزانہ درکا ر حیاتین ج کی دو تہائی مقدار کے برابر ہوتی ہے ۔ اس حیاتین کا جسم کی امراض سے لڑنے کی صلاحیت سے بڑا گہرا تعلق ہوتاہے ، یعنی اس سے جسم کی قوت مدافعت مستحکم رہتی ہے۔ پاکستان میں دو طر ح کے گریپ فروٹ عام ہیں ،ایک سفید اور دوسرا سرخ ۔ سرخ گریپ فروٹ ، ریڈبلڈ مالٹے کی طر ح زیادہ مفید ہوتا ہے ، کیو ں کہ اس میں لائکو پین نامی کیروٹین زیادہ ہوتا ہے ۔ کیروٹین بھی مانع سرطان جز ہے ۔یہ خاص طور پرز خم، رحم ، مثانے اور لبلبے کے سر طان سے محفوظ رکھتا ہے ۔ جیسا کہ بتایا جا چکا ہے، گریپ فروٹ کے پھوک میں مو جود پیک ٹین سے خو ن میں کو لیسٹرول کی سطح کم رہتی ہے، گویا اس طر ح قلب اور فالج کے حملے کا خطرہ بھی بہت کم ہو جا تا ہے ۔ لائکو پین اور لیمو نین جیسے اجزا جسم کو کئی طرح کے سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں تو اس میں مو جو د حیاتین ج جسم میں مضر سالمو ں ، فری ریڈیکلز کے حملوںسے جسم کے خلیا ت کو محفوظ رکھتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح کم رہنے سے شر یا نیں کھلی اور صاف رہتی ہیں اور ان میں چربی کی تہ جمنے نہیں پاتی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 127 reviews.