Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کوئی آپ سےجلن رکھتا ہے تو آپ بھی یہ عمل کیجئے

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(نازیہ، پوشیدہ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ پرآپ کی اولاد پر تسبیح خانہ پر پوری عبقری ٹیم پر ہر وقت لاکھوں کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔ جب سے عبقری سے تعلق جڑا ہے پنج گانہ نماز پڑھنا شروع ہوگئی ہوں‘ پہلے فجر کی نماز رہ جاتی تھی لیکن اب ناغہ نہیں ہوتا۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ ہم میاں بیوی کا بہت جھگڑا رہتا تھا‘ شوہر ہر بات پر کہتے تھا کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا لیکن جب سے عبقری اور تسبیح خانہ سے نسبت بنی‘ بہت امن وسکون آگیا‘ میرا گھر اُجڑتے اُجڑتے بس گیا۔ سب سے پہلے میں نے جو عمل شروع کیا وہ یاقہار تھا‘ میں نے مسلسل صبح و شام پڑھا۔ میرے خواب میں بھینس آتی تھی جو مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی تھی لیکن اس عمل سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا تھا۔
پھر آپ نے مجھے سورئہ فلق بتائی جو میں نے پانچ مہینے تک کھلی پڑھی سارا دن چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے‘ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ جو رشتے دار میرے لیے حسد، جلن اور سازشیں کرتے تھے باز آگئے۔ پھر میں نے یَامَانِعُ پڑھنا شروع کیا‘ صبح و شام ایک ایک تسبیح اس کی برکت سے مجھ میں جو بری عادات تھیں وہ ختم ہوگئیں۔ میرے ابو کا لالہ موسیٰ میں اپنا گھر تھا جس کو لے کر بھائیوں میں کافی جھگڑا رہتا تھا‘ اس مسئلہ کے حل کے لیے میں نے ابو کو احمد پور شرقیہ بھیجا جہاں آپ نے تعویذ دیا جس کی برکت سے ابو کے مکان کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ میں آپ کا درس یوٹیوب پر سنتی ہوں جس سے روحانی سکون ملتا ہے۔ میرے دل میں کوئی بھی مسئلہ ہو جب بھی آپ کا درس سنتی ہوں اس مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔ میری دعا ہے اللہ پاک سے کہ وہ ہمیشہ مجھے عبقری سے جوڑے رکھے۔
آمین۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 709 reviews.