Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماں نے مجھے خودکشی کی دھمکی دیدی!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

حضرت جی! میں نے آپ کے بہت درس سنے ہیں مگر جس درس نے مجھے گناہ کبیرہ سے بچایا وہ درس اس سے پہلے  میں کبھی اس طرح کا درس نہیں سنا جیسے وہ درس میرے لیے ہی ہو۔ میری والدہ سے میں بہت تنگ تھا ہر کام میں رکاوٹ ڈالتی تھیں ان کو میں کہتا کہ گھر فروخت کرنا ہے وہ کہتی اگر گھر فروخت کیا تو میں خودکشی کرلوں گی ہر کام میں کہتی اگر یہ کیا تو خودکشی کرلوں گی میرا بہت دماغ خراب ہوگیا تھا میں نے بہنوں سے کہا کے امی کو سمجھائوورنہ میرا ہاتھ اٹھ جائے گا۔ میں نے امی سے بات بھی کرنا چھوڑ دی تھی اور نہ  ان کے ہاتھ کا کھانا کھاتا دو سے تین دن تک بھوکا بھی رہتا مگر میری امی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں نے امی پر ہاتھ اٹھانے کا پروگرام بنا لیا کہ اب تنگ کیا تو یہ قدم اٹھا دوں گا۔ جمعرات کا درس آپ کا ڈائون لوڈکیا مگر میں سن نہیں سکا وہ درس میں نے تین سے چار دن بعد سنا جب درس سنا تو میرے ہوش اُڑ گئے آپ کا سارا کا سارا درس ماں کے اوپر تھا کہ اس شخص نے ماں کے ساتھ یہ کیا یہ کیا اس نے اپنی ماں کو اس طرح مارا اس نے اپنی ماں کو اس طرح مارا بس یہ سننا تھا کہ میرا ارادہ تبدیل ہوگیا مجھے اس دن محسوس ہوا کہ آپ کی میرے اوپر خاص توجہ ہے میرا دماغ صحیح ہوگیا میں نے سوچا ماں جیسی بھی ہے آخر ماں ہے بس آپ کے درس کی وجہ سے میں اتنے بڑے گناہ سے بچ گیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 726 reviews.