Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

بہن کی ٹانگ کا مسئلہ ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بہن جس کی عمر ساٹھ سال کے قریب ہے چار سال پہلے اس کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی مقامی ڈاکٹر سے آپریشن کروایا تو ٹانگ جڑ گئی لیکن کچھ دنوںبعد زخم پھر ہرا ہوگیا، پھر ایک بڑے ہسپتال سے علاج کروایا تو ٹھیک ہو گئی لیکن کبھی کبھی درد دوبارہ شروع ہو جاتا ہے اس کے علاوہ جسم تھکاوٹ کا شکار، زبان میں لکنت، بلڈپریشر ہائی رہنا، کھانا ہضم نہ ہونا، سر بھاری بھاری رہنا شروع ہوگیا ہے ۔ اس کے لیے کوئی مشورہ یا دوائی عنایت فرمائیں۔ (انوار الحق،راولپنڈی)
جواب: جوڑوں کے درد اور ٹوٹی ہڈی کیلئے یہ نسخہ استعمال کیجئے۔اگر کسی کی کمر یا جوڑوں میں درد ہو تو ایک پاؤ سنبھلو کی جڑ اور پانچ کلو خالص دودھ لیں‘ سنبھلوکی جڑ کو کسی ململ کے کپڑے میں باندھ دیں‘ پانچ کلو دودھ کو ابلنے کیلئے چڑھا دیں اور سنبھلو کی جڑ کو کسی ڈنڈی کے ساتھ باندھ کر دودھ میں اس طرح لٹکائیں کے پیندے کے ساتھ نہ لگے۔ جب دودھ کھویا بن جائے تو سنبھلو کی جڑ کی گٹھڑی کو نکال دیں۔ کھوئے میں موٹی پسی ہوئی گندم اور ایک کلو گُڑ شامل کرلیں۔ (گندم کو پیس کر ہلکا سا بھون لیں) تمام آمیزے کو اچھی طرح ملا کر رکھ لیں اور صبح وشام استعمال کریں۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ ہائی بلڈپریشر اورمعدہ کےمسائل کیلئے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’فشاری‘‘ اور ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ لکھی گئی ترکیب سےاستعمال کریں۔
جسم میں درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری کمرکے نچلے حصہ میں ہر وقت درد رہتا ہے ۔ مہروں میں تکلیف ہے اور گھٹنے بھی درد کرتے رہتے ہیں، میں چلنے پھرنے سے قاصر ہوں۔ ڈاکٹری اور ہومیوپیتھک علاج بہت کروایا لیکن کوئی فرق محسوس نہیں ہوا، آپ کوئی دیسی نسخہ یا دوائی تجویز فرما دیں ۔ (خ،ش۔ حیدرآباد)
جواب:ھوالشافی: اسگندھ ناگوری ، بدھارہ، بکھڑا ، سنڈھ، مغزبادام، مغز اخروٹ، مغز ناریل، موویز منقیٰ، ہر ایک 100گرام۔ ترکیب: آپ نہایت باریک کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ دود ھ کے ہمراہ دن میں تین دفعہ یا حسب طبیعت کم و بیش استعمال کر سکتے ہیں۔ مستقل توجہ دھیان سے استعمال کرنے سے انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔
عینک توڑ نسخہ دیجئے !
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بیٹا جس کی عمر پندرہ سال ‘اسکی بینائی بہت تیزی سے کم ہورہی ہے ۔ بائیں آنکھ کی 5 پوائنٹ کم ہوگئی ہے صرف ایک پوائنٹ باقی ہے جبکہ دائیں آنکھ 1.5 پوائنٹ باقی ہے ۔ہم گھر والے بہت پریشان ہیں بڑے بڑے ڈاکٹرز سے چیک اپ بھی کروایا ہے لیکن ان کی سمجھ میں بھی کچھ نہیں آرہا۔ (محمد اقبال، کھاریاں کینٹ)
جواب: ھوالشافی :ہر یڑ کا چھلکا ، جسے پوست ، ہلیلہ زرد کہتے ہیں۔بہڑے کا چھلکا آملہ ، ملٹھی ، کشتہ فولاد ، ہر ایک 50 گرام تمام کو نہایت باریک کوٹ پیس کر کسی باریک کپڑے سے چھانیں یہ بہت ضروری ہے ۔ کسی چھلنی سے نہ چھانیں ۔ اب کسی شیشے کے مر تبان میں محفوظ رکھیں ۔ چائے کی چوتھائی چمچ کے برابر دوائی‘ دیسی گھی کی چو تھائی چمچ اور ایک چھوٹا چمچ خالص شہد کا‘ تینوں آپس میں ملا کر دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔ اسی طرح صبح ناشتے سے قبل اور عصر کے بعد استعمال کریں۔اس نسخے کو طب میںعینک توڑ نسخہ کہا جاتا ہے‘ مزید فوائدخون کی خرابی ، پھنسیاں ، کھجلی ، ٹیومر اور رسولی آنکھوں میں جلن، غرض دن یا رات کو مستقل نظر نہ آنا ، دانت کادرد ، گلے اور کان کا درد، بلکہ مستقل استعمال کرنے سے سفید بال سیاہ ہو نا شروع ہوجاتے ہیں اور قوت حافظہ قابل مثال بن جاتا ہے۔
شرمسار ہوں! کچھ بتائیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 18 سال ہے میں نےنوجوانی میں غلط سوسائٹی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا اب لاتعداد مسائل کا شکار ہوں۔آپ مجھے اچھی سی دوائی تجویز فرما دیں تاکہ میری صحت ٹھیک ہو سکے۔ (افتخار حسین، گھوٹکی)
جواب:آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’نوجوانوں کے روگ کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
والدہ کے جسم میں گلٹیاں اور موٹاپے کا شکار ہیں
میری والدہ کے جسم میں پچھلے چھ سال سے گلٹیاں ہیں پھر تین سال کے بعد چھاتی پر زخم بن گیا اس کا بہت علاج کروایا کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔اس کے علاوہ وہ موٹاپے کا شکار بھی ہورہی ہیں۔ ان مسائل کا حل بتا دیں۔ (ص، جہانیاں)
جواب:آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ اپنی والدہ کو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سےا ستعمال کروائیے‘ اس کے ساتھ ایک وظیفہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سارا گھر پڑھے‘ وہ وظیفہ ہے حمٓ لَایُنْصَرُوْنَ وضو بے وضو پاکی ناپاکی ہر حالت میں پڑھا جاسکتا ہے۔ انتہائی طاقتور عمل ہے‘ ضرور کیجئے گا۔

قبض سے نجات کے حیران کن چندٹوٹکے

میری عمر 70 سال ہے عرصہ تین سال سے قبض کشا گولیاں استعمال کررہا ہوںگولیاں کھاتا رہا ہوں تو ٹھیک رہتا ہوں چھوڑ دوں تو پھر قبض ہو جاتی ہے ۔(پوشیدہ، لاہور)
ھوالشافی: ایک گلاس نیم گرم دودھ میں گلقند دو چمچ اور سونف ایک چمچ ڈال کر مکس کریں اور پی لیں‘ یا سونف اورگلقند مکس کرکے کھالیں۔ بہتر ہے کہ پہلے سونف کو دودھ میں ڈال کر ابال لیں تاکہ سونف کا عرق نکل جائے اگر چبا سکتے ہیں تو پھر ایسے ڈال لیں‘ بہت کارآمد نسخہ ہے۔ 2۔پکے ہوئے امرود‘ کیلے دن میں ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں۔ پپیتا ایک وقت میں ایک یا دو پھانک سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ تربوز‘ خربوزہ موسم کے لحاظ سے خوب استعمال کریں۔ املی اور آلوبخارہ کا شربت‘ یہ نہایت مفید اور مزیدار ہے‘ گرمیوں میں پانی کی کمی اور ضروریات کو پورا کرتا ہے، ضرور پئیں۔ روغن بادام کے دس قطرے نیم گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کریں۔ قبض کا حیران کن علاج ہے۔

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟

 اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ 

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 745 reviews.