Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کھوئی ہوئی عزت‘ نوکری‘ شہرت پانے کا اسم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

یَامُعِزُّ (اے عزت دینے والے)
اللہ تعالیٰ معز ہے یعنی ہر قسم کی عزت اسی ذات کے ہاتھ میں ہے اور جسے چاہتا ہے عزت سے نواز دیتا ہے۔ اہل دنیا کا دستور ہے کہ جس سے کوئی راضی ہو وہ اسے عزت دیتا ہے جتنا کوئی بڑے اختیارات کا مالک ہو وہ اسے اسی مناسبت سے باعزت کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر کوئی بادشاہ کا دوست ہوتو وہ اسے کوئی انعام و اکرام دے کر باعزت کرے گا اور زیادہ خوش ہو تو اسے کوئی منصب عطا کردے گا۔ غرضیکہ ہر لحاظ سے اسے نوازنے کی کوشش کرے گا تاکہ وہ دوسروں سے ممتاز ہو جائے۔ دوسروں سے ممتاز ہونا ہی دراصل عزت پانا ہے مگر یہ دنیا کی عزت بھی اس کی عطا کے بغیر نہیں ملتی کیونکہ درحقیقت اللہ ہی کسی کے دل میں یہ بات ڈالتا ہے تو پھر ہی دوسرے عزت کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ اصل عزت عطا کرنے والا اللہ ہی ہے اور اس کا اپنے بندوں کو معزز کرنا دراصل اس سے دوستی لگانا ہے کیونکہ اصل عزت اس کی دوستی ہے اور جسے اس کی دوستی کا شرف حاصل ہوجاتا ہے وہی سب سے معزز ہوتا ہے اس لیے عزت پانے کا راز اس اسم کے ورد میں ہے جو اسے معز کہہ کر پکارتا ہے، وہ اسے ہمیشہ کے لیے معزز کر دیتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 117 ہیں۔ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:۔
بہو ہمیشہ باعزت رہے
ایسی بہو جو ایسے گھرمیں جائے جہاں اہل خانہ کے افراد زیادہ ہوں اور اسے بات بات پر بےعزتی کا نشانہ بناتے ہوں۔ خاوند بھی پرواہ نہ کرتا ہوتو اسے چاہیے کہ چالیس دن تک روزانہ دن کے کسی وقت میں 3125 مرتبہ ’’یَامُعِزُّ‘‘ پڑھ کر پانی دم کرکے خود پی لے ان شاء اللہ تمام گھر والے اس کی عزت کرنے لگیں گے ۔
حصول عزت و جاہ
اگر کوئی اپنے خاندان میں ہمیشہ باعزت رہنا چاہتا ہو یا کوئی اکابر زمانہ سے چاہے کہ اسے معاشرے میں بلند مقام حاصل ہو اور شرفِ سعادت ابدی اور دولت سرمدی نصیب ہو اور تمام خواص و عوام لوگ اس کے مطیع و فرمانبردار ہوں اور اس کے حکم کے آگے کوئی سر نہ اٹھائے۔ ہر کوئی اس سے سختی اور متکبرانہ طریقے سے پیش نہ آئے تو اسے چاہیے کہ اسم ’’یَامُعِزُّ‘‘ کو اکتالیس دن 4100 مرتبہ روزانہ پڑھے۔ اس کے بعد اسے روزانہ 117 بار پڑھنے کا معمول بنالے۔ ان شاء اللہ دنیاوی امور میں ہر لحاظ سے عزت پائے گا۔
اچھے خصائل کا پیدا ہونا
جو شخص ’’یَامُعِزُّ‘‘ روزانہ 100 مرتبہ کسی نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنالے۔ ان شاء اللہ اس کے اخلاق و کردار میں اچھے خصائل پیدا ہو جائیں گے۔ ایسا شخص ہمیشہ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے گا۔ اس کے دل میں دوسروں کی عزت کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔ اچھے چال چلن اور کردار کی ہمیشہ نگرانی کرے گا۔
سفر میں عزت برقرار رہنا
جو کوئی سفر میں جاتے وقت ’’یَامُعِزُّ‘‘ ایک ہزارمرتبہ پڑھے اور سفر میں بھی جب یاد آئے اس اسم کا ورد کرے ان شاء اللہ باعزت طور پر واپس آئے گا اور گھر میں ہر طرح کی خیریت رہے گی۔
یَامُعِزُّ کا عمل و نقش
عامل بننے کے لیے ’’یَامُعِزُّ‘‘ کو 14625 مرتبہ روزانہ اکتالیس دن تک پڑھیں۔ زکوٰۃ مکمل ہونے پر اسے روزانہ 117مرتبہ پڑھتے رہیں۔ پھر اس کا تعویذ عزت سے تعلق رکھنے والے معاملات میں استعمال کروائیں اور مندرجہ بالا تمام امور کے لیے تعویذ دیں۔ ان شاء اللہ بہت بہتر کام کریگا۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 756 reviews.