Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خارش ہے یا زخم بس گھول کر پی لیجئے!شفاء پائیے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(شکیل احمد،شکرگڑھ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو صدا خیر و عافیت عطا فرمائے۔ میں تقریباً آٹھویں یا نویں جماعت میں پڑھتا تھا تو میرے گلے کے نیچے یا آنکھ کے نیچے پھوڑا بن جاتا تھا جس سے بہت تکلیف ہوتی تھی مجھے میری اماں نے کہا کہ دوسرے گائوں میں ایک باباجی ہیں ان کے پاس جاکر آپ دم کروا آئو۔ میں گیا تو باباجی نے کہا کہ ظہر کی نماز کے فوراً بعد آجانا میں گھر آگیا اور ظہر کے بعد باباجی کے پاس واپس گیا تو انہوں نے مجھے ایک کالی ڈوری دم کرکے دی جب وہ دم کررہے تھے تو ڈوری کو گانٹھیں بھی لگاتے جارہے تھے۔ ڈوری پہنی تو پھوڑے پھنسی سب ختم ہو گئے۔ کچھ ماہ بعد پھر نکل آئے اب جو ڈوری میرے پاس تھی وہ گم ہوگئی تھی میں دوبارہ باباجی کے پاس گیا انہوںنے کہا تمہارے پاس جو ڈوری ہے وہی پہن لیتے ۔ میں نے کہا وہ ڈوری گم ہوگئی ہے ۔ پھر انہوں نے نئی ڈوری دم کرکے دی ،پہنی تو دانے پھوڑے پھر ختم ہوگئے میں نے ڈوری اتار کر رکھ دی ۔ تین چار ماہ بعد پھر آنکھ کے نیچے پھوڑا نکل آیا اب میں نے ڈوری بہت تلاش کی وہ نہ ملی پھر بابا جی کے پاس گیا تو انہوں نے کہا تم نے مجھے بہت تنگ کر رکھا ہے ہر بار ڈوری گم کردیتے ہوں۔ اب میں تمہیں ایک ٹوٹکہ بتاتا ہو ںاگر تم وہ کرلو تو تمہاری پھوڑے پھنسیوں سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ جائے گی۔ انہوں نے مجھے ایک واقعہ بھی سنایا کہ میرے پاس ایک مویشی پال آیا اس کے بیل کے زخم میں کیڑے پڑگئے تھے۔ اس نے کافی علاج کروایا لیکن کیڑے ختم نہیں ہو رہے تھے۔ میں نے اس کو انڈین رس گھول کر بیل کے زخم پر ڈالنے کا مشورہ دیا۔ اس نے بیل کے زخم پر انڈین رس ڈالا تو وہ پہلے بہت تڑپا لیکن اس کا زخم چند دنوں میں ٹھیک ہوگیا کیڑے بھی مرگئے۔ باباجی نے مجھے کہا کہ تم انڈین رس پی لو یہ بہت ہی کڑوا ہوتا ہے اگر تم نے پی لیا تو تمہیں کبھی گرمی دانے، پھوڑے پھنسیاں نہیں ہوں گے۔ میں نے باباجی کے کہنے پر انڈین رس پیا جتنی مقدار میں انہوں نے بتایا تھا اتنی تعداد میں تو نہیں پی سکا لیکن مجھے فرق بہت پڑا۔ نسخہ: ایک چھٹانک انڈین رس لے کر اس کے سات حصے کرلیں ایک حصہ مٹی کے برتن میں رات کو بھگو دیں اور صبح نہار منہ اس کو گھول کر پی جائیں یہ بہت کڑوی ہوتی ہے۔ سات دن پینے کے بعد اگلے سات دن چھوڑ کر پھر ایک چھٹانک لے کر اس کے سات حصے کرلیں اور دوبارہ پھر اسی طرح استعمال کریں۔ اس طرح دو ساعتیں استعمال کریں گے تو زندگی بھر کبھی نہ مچھر لڑے گا اور نہ دانے نکلیں گے۔ آج بارہ سال ہوگئے ہیں مجھے نہ ہی کسی مچھر نے کاٹا ہے اور نہ ہی جسم پر پھوڑے ، پھنسی یا دانے نکلے ہیں۔ اصل انڈین رس سیاہ، چمکدار اور ٹھوس ہوتی ہے۔ آج کل زیادہ تر پنساری پاکستانی رس فروخت کررہے ہیں آپ نے وہ نہیں لینی آپ نے انڈین رس لینی ہے۔

 

کسان دوست عبقری کا ساتھ دیں
قارئین!آپ نے کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی جانوروں‘ فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سنا ہو‘یاآپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھرمیں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھا ہے تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں۔ آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا اور آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ اس عمل میں غفلت نہ کریں۔

 جانور شفاء:سالہا سال کے مسلسل تجربات کے بعد عبقری کی جانور شفاء جانوروں کیلئے اور ان کی تمام بیماریوں کیلئےہے۔ جانور کوموٹا تازہ صحت مند ‘ سدا بہار رکھنے کیلئے جانور شفاء مویشی پال حضرات کیلئےبہت ضروری ہے۔ (قیمت 130/-روپے علاوہ ڈاک خرچ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 758 reviews.