Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بدہضمی‘ گیس‘ تبخیراور موٹاپا چٹکیوں میں ختم (شیخ الوظائف کا طبی آّرٹیکل)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

 قارئین! آج آپ کو ایسا ٹوٹکہ اور لازوال نسخہ بتارہا ہوں اور ان رازوں میں سے ایک راز ہے جسے لوگ سوفیصد چھپاتے بھی ہیں اور کسی کو نہیں بتاتے اور وہ یہ راز ہیں جن کا لوگ کبھی بھی کسی کے سامنے اظہار نہیں کرتے۔جب آپ کو فائدہ ہورہا تو آپ کو نسخے کی کیا ضرورت ؟مجھے ایک صاحب ملے جو اپنے نام کے ساتھ امرتسری لکھتے تھے‘ امرتسر سے ہجرت کرکے ان کے بڑے آئے تھے‘ وہ ایک چھوٹی سی پلاسٹک شیشے کی ڈبی بیچتے تھے‘ بس چٹکی دوائی لینی ہوتی تھی‘ ذائقہ بھی کوئی بُرا نہیں تھا اور فوائد بے مثال اور لاجواب تھے‘ اتنے زیادہ کہ لوگ ان کا انتظار کرتے تھے اور یہاں تک دیکھا کہ ہر فرد بعض اوقات دس سے بیس ڈبیاں لے لیتا تھا اور کچھ تو اس سے بھی زیادہ لیتےتھے حالانکہ قیمت اس دور میں بھی مہنگی تھی لیکن اس کی تاثیر سوچ سے کہیں زیادہ شفاء بخش‘ کئی لوگ ان سے یہ نسخہ اور فارمولہ مانگتے تھے لیکن وہ کسی کو دیتے نہیں تھے اور کھلے عام کہتے تھے جب آپ کو فائدہ ہورہا تو آپ کو نسخے کی کیا ضرورت ہے؟ہر انسان کو نفع چاہیے‘ دکھوں سے نجات چاہیےایک دفعہ ایک صاحب نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب آپ مرجائیں گے تو یہ دوا کہاں سے لیں گے؟ ہنستے ہوئے کہنے لگے: تو بھی کوئی حرج نہیں آپ کو یہ دوائی ہمیشہ ملتی رہے گی شاید ان کی بات آج عبقری کے ذریعے پوری ہورہی ہے کہ یہ دوائی ہمیشہ ملتی رہے گی بہرحال یہ ایک راز ہے جو رازوں میں ہے اور ہمیشہ رازوں میں رہے گا۔ اور بہت رازوں میں رہے لیکن ہم نے ہر راز کو افشاں کرنا ہے اور ہر راز کو واضح کرنا ہے اور بہت زیادہ ہم نے اس راز کو کھولنا ہے جہاں مسئلہ انسانیت کا ہو وہاں کسی چیز پر ہم معاہدہ اور سمجھوتہ نہیں کرسکتے‘ انسانیت کے معاملے میں ہمیں ہر جگہ نفع اور فائدہ پہنچانا ہی ہے‘ ہر انسان کو نفع چاہیے‘ دکھوں سے نجات چاہیے‘ مشکلات کا حل چاہیے یہ ٹوٹکہ وہ ہے جو بڑھے ہوئے پیٹ کو ختم کرے‘ گیس ‘بادی‘ تبخیر‘ کھٹے ڈکار‘ بدہضمی‘ کھایا پیا ہضم نہ ہو‘ قے اور دست یا ایسی کیفیت کے انسان کا جی ہر وقت متلاتا رہے ایسے جیسے کہ ابھی قے آئے گی ابھی سب کچھ باہر نکل آئے گا‘ ان ساری کیفیات میں انسانی زندگی صحت مند ہوجاتی ہے اور انسان بہترین اور بے مثال ہوجاتا ہے۔ میں نےکتنے لوگوں کو یہ ٹوٹکہ بتایا انہوں نے آزمایا دل کے امراض کے لیے‘ ہیپاٹائٹس کے لیے‘ جوڑوں کے دردوں کے لیے‘ اعصابی کمزوری کے لیے‘ دل کی دھڑکن تیز ہو‘ طبیعت ہروقت بوجھل بوجھل رہتی ہو‘ اعصاب کھچے رہتے ہوں‘ نیند صحیح نہ آتی ہو‘ کوئی چیز تھوڑی سی کھانے سے معدہ بوجھل ہوجاتا ہو‘ کھٹی ڈکاریں‘ گندہ پانی منہ سے نکلتا ہو‘ تھوک بہت زیادہ اور باربار تھوکتا ہو ایسی تمام حالتوں میں اس دوا کا استعمال بہت ہی زیادہ مؤثر اور مفید ہے۔ اور نہایت ہی صحت مند اور فائدہ مند ہے۔  جس دوا سے لاکھوں کو فائدہ پہنچا وہ میری نہیں میں نے یہ ٹوٹکہ کہاں سے لیا؟ کیسے لیا؟ اس شخص سے کیسے اگلوایا؟ کتنی قیمت دی؟ کتنی منتیں کیں؟ کتنا مال سرمایہ خرچ کیا؟ کتنے چکر لگائے؟ کتنا وقت ضائع کیا؟ کتنے اس شخص پر احسانات کے بعدیہ ٹوٹکہ ملا۔ مجھے تو چاہیے میں اسے اپنا تجارتی راز بناتا لیکن نہیں جس دوا سے سینکڑوں ہزاروں‘  لاکھوں کو فائدہ پہنچا وہ دوا آج میری نہیں آپ کی ہے۔ وہ نسخہ میرا نہیں آپ کا ہے‘ وہ ٹوٹکہ وہ صحت کا راز وہ جوانی کی پڑیا‘ وہ بڑھاپے کا چورن صرف اور صرف آپ کی امانت ہے۔  مرض میں سوفیصد کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا کیا جائے؟آئیے! اس ٹوٹکے اورنسخے کو جو آپ کی امانت اور آپ کا راز ہے آپ کو سنبھالے دیتا ہوں ایک شرط کے ساتھ آپ بھی نہ چھپائیے گا اور انسانیت اورمخلوق کو فائدہ پہنچاتے رہیے گا ہمیشہ صحت و تندرستی پاتے رہیے۔ میں پھر کہوں گا دل کے امراض‘ پٹھوں کے امراض‘ معدہ‘ جگر کے امراض حتیٰ کہ کسی بھی مرض میں سوفیصد کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا کیا جائے؟ اس کی چند خوراکیں استعمال کرکے دیکھیں آپ کو بہت نفع اورفائدہ ہوگا اور آپ کو صحت و تندرستی کا سچا راز ملےگا۔ نسخہ سنبھال لیجئےآئیے! پھر اس راز کو مجھ سے لے لیجئے اور سنبھال لیجئے۔ ھوالشافی:لونگ بیس گرام‘ دارچینی بیس گرام‘ میٹھا سوڈا پچاس گرام‘ مصری دوسوپچاس گرام‘ ست پودینہ بیس گرام تمام چیزوں کو کوٹ پیس کر آپس میں ملا کر کسی بند بوتل اور برتن میں رکھیں اور شیشے کا مرتبان ہو تو زیادہ فائدہ ہوگا دوا بہت زیادہ عرصہ تک محفوظ رہے گی۔ بس جب بھی استعمال کریں چنے کے برابر آپ استعمال کریں دن میں دو بار، چار بار، چھ بار، کھانے سے پہلے یا بعد بچوں کو کالی مرچ سے لے کر آدھی چمچ تک استعمال کروائیں۔ دانتوں کے درد کے لیے لاجواب چیزایک اور انوکھا فائدہ‘ دانتوں کے دردوں کے لیے بہت لاجواب چیز ہے‘ آپ کو دانتوں کا درد‘ دانتوں کی تکلیف ہو تو اس دوا کو منجن کے طور پر خوب اچھی طرح دانتوں پر ملیں‘ ملیںاور خوب ملیں اور پھر تازہ پانی سے کلی کرلیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 762 reviews.