Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پریشان اور بدحال گھرانوں کے اُلجھے خطوط اور سلجھے جواب

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

تنہا رہنا اچھا لگتا ہے
کبھی کبھار مجھ پر ایسی کیفیت طاری ہو جاتی ہے جو بیان کرنی مشکل ہے،مثلاً غصہ بےحد آتا ہے، دل چاہتاہےجو کوئی بھی آس پاس ہے اس کو نقصان پہنچا دوں یا خود کو تکلیف دوں لیکن میں ایسا کرتا نہیں ہوں کیونکہ بعد میں مجھے ہی پچھتانا پڑے گا۔ جب میں غصہ میں آتا ہوں تو اس وقت کوئی کتنے بھی اچھے لہجے میں بات کرے اس کو غصے میں ہی جواب دیتا ہوں۔ اس دوران تنہا رہنا اچھا لگتا ہے۔ (کامران،اوکاڑہ)
مشورہ:یہ بہت اچھی بات ہے کہ صورتحال آپ کے قابو میں ہے اور اس بات پر فکر مند بھی ہیں۔ برداشت سے باہر غصہ، کسی کی ہمدردی اور نرمی سے کی گئی گفتگو کا بے اثر ہونا، اس کے علاوہ تنہائی پسندی سے ظاہر ہورہا ہے کہ ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ غصہ شدید ذہنی امراض کی علامات میں اہم علامت ہے۔ اس سے پہلے کہ معمولات زندگی کی انجام دہی میں دشواری کا سامنا ہو، پیشہ ورانہ رہنمائی حاصل کریں، کیونکہ یہ بات ایک کیفیت سے شروع ہورہی ہے۔ اسے غصے کا دورہ بھی کہا جاسکتا ہے۔
دماغ اچانک غائب
ایک کے بعد ایک نیا خیال، نئی سوچ، نئی پریشانی میرے دماغ میں بغیر رکے سلسلے کے ساتھ چلتی رہتی ہے۔ آفس میں میرا کام کمپیوٹر ٹائپنگ کا ہے جس میں مجھ سے بہت سی غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میرا دماغ اکثر ڈیڈ رہتا ہے یا پھر ہر وقت خیالات موجود رہتے ہیں۔ (کاشف‘ بہاولپور )
مشورہ:دماغ قدرت کا بہت بڑا عطیہ ہے اس کے بارے میں منفی الفاظ استعمال کرکے ہم اپنی صلاحیتوں کو قبول نہ کرنے والی غلطی کرتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ ہر وقت خیالات کی یلغار موجود ہو اور کوئی کام کی بات سوچنے سمجھنے میں دشواری محسوس ہوتی رہے۔ دماغ میں آنے والا نیا خیال اور نئی سوچ کو اچھا بنائیں، البتہ پریشانی کو جگہ نہ دیں، کام کے دوران خود سے کہیں اس وقت مجھے صرف اپنے کام پر توجہ رکھنی ہے، آج میرا کام پہلے سے بہتر ہوگا کیونکہ میں حاضر دماغ ہوں۔
کوئی آرزو پوری نہیں ہوتی
میں جو کام کرنا چاہتا ہوں وہ الٹا ہو جاتا ہے، کوئی آرزو پوری نہیں ہوتی۔ محنت اور کوشش کے باوجود خواہشات ادھوری رہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے اپنی زندگی سے تنگ آگیا ہوں۔ سکون ڈھونڈتا ہوں مگر کانٹوں کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ مسائل بہت ہیں، وسائل کم ہیں۔ (زاہد‘ لاہور)
مشورہ:اس دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو جس کی خواہشات ادھوری نہ رہتی ہوں، سکون، خواہشات کی تکمیل میں نہیں ہے۔ سکون تو شکر کے بعد کی کیفیت ہے جو ذہن کے اندر پیدا ہوتی ہے۔ اسے ہم باہر کی چیزوں میں تلاش کرکے مایوس ہوتے رہتے ہیں اپنے وسائل کا اچھا استعمال زندگی کو بہتر بنانے میں اہم ہے یقیناً آپ نے محنت اور کوشش کی مگر جو کچھ حاصل کیا اس پر خوش نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ مایوسی بڑھتی رہی، کانٹوں کے ساتھ پھول بھی ہوتے ہیں، ان کی نرمی کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
بارش کی وجہ سے نفسیاتی مریض
تین سال پہلے شدید بارش ہوئی، جس میں ہم لوگوں کا بہت نقصان ہوا۔ تب سے مجھے بارش سے ڈر لگنے لگا اور اب تو نفسیاتی مریض بن چکا ہوں۔ (نجیب، ملتان)
مشورہ:سابقہ تجربات کا زندگی پر اثر انداز ہونا فطری بات ہے۔ یہاں پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ شدید بارش نقصان کا سبب بنی۔ اگر آپ بارش کو پہلے کی طرح شدید نہ سمجھیں گے تو خوف پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور کبھی شدید بارش کی پیشن گوئی ہوتو اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ نفسیاتی مریض کہلانے کے لیے صرف بارش کا ڈر کافی نہیں ہوتا اور بھی علامات ہیں 

غیرخاندان میں منگنی کرکے پریشان بیٹھا ہوں!
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے غیر خاندان میں منگنی کی ہے۔ لڑکی والے اور میرے گھروالے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، مگر لوگ کہتے ہیں ہم دونوں خاندانوں کے رسم و رواج مختلف ہیں، زبان کا بھی تھوڑا سا فرق ہے۔ میں بہت نرم مزاج اور برداشت رکھنے والا ہوں، پھر بھی فکر ہو جاتی ہے کہ کہیں ہمارا رشتہ ناکام نہ ہو جائے۔ (ا، خان۔ پشاور)
مشورہ:دو خاندان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو ان میں رسم اور رواج کی اہمیت نہیں رہتی۔ کیونکہ رسم و رواج کی حیثیت ثانوی ہو جاتی ہے۔ رشتے کی کامیابی کا دارومدار اپنے فرائض کو سمجھنے اور حقوق کی ادائیگی میں ہے۔ اپنے بارے میں آپ کی رائے اچھی ہے۔ اس کی حقیقت اس وقت ثابت ہوگی جب ساتھ رہنے والے اور رشتہ نبھانے والے بھی یہی رائے رکھتے ہوں۔ لڑکی کو پسند کرلیا ہے اب لوگوں سے اس معاملے پر تبادلہ خیالات نہ کریں۔
خاندان میں سب سے زیادہ لائق تھی اب زندگی تباہ ہوگئی
ایک سال پہلے مجھے ڈپریشن ہوا، علاج بھی کروایا۔ اس حالت میں منگیتر نے ساتھ چھوڑ دیا۔ طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد اس نے بات کی تو میں نے یہ کہہ کر خاموشی اختیار کرلی کہ مشکل وقت میں تم نے ساتھ نہیں دیا۔ ہماری منگنی بچپن سے طے ہے ۔ وہ کہتا ہے صرف تم سے شادی کروں گا ورنہ نہیں کروں گا۔ خاندان میں سب سے زیادہ لائق تھی اب زندگی تباہ ہوگئی ہے۔ ایک بار خودکشی کی کوشش کرچکی ہوں۔ (ش۔ گجرات)
مشورہ:یہ بات آپ کے تجربے میں آئی کہ ڈپریشن ہوا اور علاج کے بعد طبیعت ٹھیک ہوگئی۔اب اگر خودکشی کی نوبت آرہی ہے اور زندگی کے بارے میں منفی خیالات بھی آنے لگے ہیں تو دوبارہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

الٹے خیالوں میں گم
میں سب کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی اکیلا پن محسوس کرتی ہوں۔ انٹر کاامتحان دے کر فارغ ہوئی تو الٹے سیدھے خیالوں میں گم ہوگئی۔ اب ان خیالات سے جان چھڑانی مشکل لگتی ہے۔ (مہر، پوشیدہ)
مشورہ:اگر آپ یہ خواہش کریں کہ کسی طرح کا خیال ہی نہ آئے تو یہ ممکن نہیں۔ خیالات آنےفطری ہیں۔ البتہ وہ خیالات جو اذیت دیں یا بے سکون کرنے کا سبب ہوں ان سے چھٹکارا پانے کے لیے انہیں دماغ میں آنے سے روکنا ضروری ہوتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیں دماغ جتنا زیادہ فعال ہوگا اتنا ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرےگا۔ اگر آپ صبح و شام کام میں مصروف رہنے کی عادی ہیں تو زندگی کا کوئی مسئلہ آپ کے لیے ناقابل حل نہیں لیکن اگر محنت کی عادت نہیں تو دماغ کو الٹے سیدھے خیالات کی آماجگاہ بننے سے روکنا بے حد مشکل ہے۔ فضول خیالات سے جان چھڑانے کے لیے فراغت ترک کرکے مصروفیت اپنانی ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 764 reviews.