Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بارش‘ سیلاب سے پریشان یہ لفظ لکھ کر گھر میں لٹکادیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(۱)بارشیں زیادہ ہوں اور لوگ بارشوں سے پریشان ہو جائیں تو ایک کاغذ کے ٹکڑے پر’’و‘‘ ایک سانس میں چالیس بار’’و‘‘ لکھنا ہے زیادہ لکھ جائے تو کاٹ دیں بس چالیس بار ہی لکھا ہونا چاہیے۔ کاغذ کے ٹکڑے کو دھاگے سے باندھ کر صحن میں لٹکا دیں تاکہ اس کو ہوا لگتی رہےتھوڑی دیر بعد تیز بارش ہلکی ہو جائیگی اور پھر اللہ کے فضل سے مطلع صاف ہوجائیگا۔
مرتے دم تک قوت کم نہ ہوگی
(۲)قوت باہ میں اضافہ کے لیے صبح کی نماز کی سنت اور فرض کے درمیان ’’یَامُتَکَبِّرُ‘‘ 99 بار پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ مرتے دم تک قوت باہ کی کمی نہیں ہوگی۔
تین مرتبہ ہلکی سی تالی بجائیں‘ روحانی تالالگائیں
گھر، دوکان یا گاڑی ، موٹر سائیکل لاک کرتے وقت اوّل و آخر تین دفعہ درود شریف پڑھیں اور تین دفعہ آیت الکرسی کو پڑھ کر شہادت کی انگلی پر پھونک مارکر ان چیزوں پر پھونک دیں ان اشیاء کے گرد حلقہ شہادت کی انگلی سے لگا کر تین دفعہ ہلکی سے تالی بجائیں ایسا تالا لگے کہ کوئی کھول نہیں سکے گا۔
اس عمل کے ساتھ وابستہ میرے گھر کا ایک واقعہ ہے۔ ہوا یوں کہ ہم پشاور میں رہتے ہیں اور عید الاضحی پر ہم لوگ گائوں جانے والے تھے چنانچہ ہم نے تمام سامان اپنی گاڑی میں رکھا اچانک میرے چھوٹے بیٹے کو کوئی چیز یاد آگئی چنانچہ وہ گھر گیا اور واپسی پر گھر کا تالہ لگانا بھول گیا۔ ہم گائوں گئے عید منائی پھر ایک ہفتے بعد جب ہم لوگ گھر واپس آئے تو پڑوس میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ مجھے کہنے لگا: آپ کو کوئی ملنے والا آیا تھا‘ میں نے اپنے بیٹے کو آپ کے گھر بھیجا تو گھر کوئی نہیں تھا وہ تمام گھر کے پورشن دیکھ آیا تھا اس نے مجھے بتایا کہ گھر کوئی نہیں ہے‘ میں حیران ہوا جاکر دیکھا تو واقعی گھر کوئی نہیں تھا تو میں نے اپنا تالا لگا دیا۔ یہ بات سن کر مجھے آیۃ الکرسی کا لاک یاد آیا جو میں نے جاتے ہوئے لگایا تھا اس کی برکت سے میرے گھر کی حفاظت ہوئی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 773 reviews.