Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ان حالات میں دودھ سخت نقصان دہ ہے! (طب محمد ﷺ وآل محمد سلام اللہ ورضوانہ علیہ)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(انتخاب: علامہ ابوعون حیدر نقوی المعروف کمی احمد پوری)

فرمانِ امام جعفر صادق سلام اللہ و رضوانہ علیہ
ایک شخص نےحضرت امام جعفر صادق سلام اللہ و رضوانہ علیہ سے جسمانی کمزوری کی شکایت کی ۔امام نے فرمایا: دودھ پیا کرو۔اس نےکہا دودھ تو پیتا تھا مگر اُس نے نقصان کیا۔امام ؑنےفرمایا:دودھ نقصان دہ چیز نہیں تم نے دودھ کے ساتھ کوئی چیز کھائی ہوگی اور تمہیں اسی نے نقصان پہنچایا اور تم نے خیال کیا کہ دودھ نے نقصان پہنچایا ہے۔حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
سائنس کی ریسرچ
میڈیکل سائنس کی ریسرچ کے مطابق دودھ ایک مکمل غذا ہے،جسمانی کمزوری دور کرتا ہے اور صحت کیلئے بے ضرر اور انتہائی فائدہ مند ہے،اس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن (اے، کے اور بی 12)، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دودھ کا ایک گلاس روزانہ استعمال کرنے پر جسم کی 44 فیصد حیاتیاتی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔گائے کا دودھ زود ہضم ہے ، جسم کو صحت مند کرتا ہے،چہرے کا رنگ نکھارتا ہے ، دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ یہ مقوی قلب بھی ہے اور مولد خون ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن اسے بعض دوسر ی چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کر نے سےنقصان کا خدشہ ہے۔مثلا! دودھ کو کبھی بھی پیاز، نمکین اشیاء ،کھٹے پھل ، اورنج ، پائن ایپل، لیموں، مولی، گوشت، مچھلی،اور بینگن وغیرہ سے ’’پہلے ،بعد میں، یا ساتھ ‘‘دودھ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔کیونکہ ان کو ملا کر استعمال کرنے سے کئی طرح کے سکن مسائل جیسا کہ سورائسز، اگزیما، سکن الرجی اور سفید یا کالے داغ ،گیس ،پیٹ انفیکشن ،پیٹ میں درد اور پیچش بھی ہو سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 776 reviews.