Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

والدہ کو شدید کھانسی کی شکایت تھی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ کی عمر تقریباً 75 سال ہے۔ انہیں پچھلے پندرہ دن سے مسلسل کھانسی تھی ۔ کھانسی اتنی شدید ہوتی کہ سانس لینا بہت ہی مشکل ہو جاتا۔ میں کسی کام سے سیالکوٹ آیا ہوا تھا مجھے گھر سے کال آئی کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے کھانسی کے دوران بار بار سانس رک رہا ہے۔ میں بہت پریشان ہوا میں نے گائوں کے ڈاکٹر کو کال کی اور اپنے گھر والدہ کو چیک کرنے بھیجا آدھا گھنٹے بعد ڈاکٹر کی کال آئی اور کہنے لگا کہ مجھے لگتا ہے والدہ صاحبہ کو دمہ ہوگیا ہے ۔ یہ سن کر میں اور بھی ٹینشن میں آگیا۔ میں نے اس کو کہا کہ میں شام کو سیالکوٹ سے گائوں آتا ہوں پھر آپ سے ملاقات کروں گا۔ شام کو جب میں کام سے فارغ ہوکر گھر پہنچا تو والدہ سو رہی تھیں۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد والدہ نے کھانسی شروع کی تو پھر وہی سانس کا مسئلہ ہوگیا ۔ میں نے گائوں کے ڈاکٹر کو کال کی تو اس نے کہا رات گزار لو صبح اس کو شہر میں اچھے سے ڈاکٹر سے چیک کروانا اور ان کے ٹیسٹ لازمی کروانا۔ رات بہت مشکل سے نکلی ۔ صبح سویرے میری خالہ کی کال آگئی تو میں نے ان کو تمام تفصیل سے آگاہ کیا کہ اگر امی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی تو میں ان کو لے کر لاہور آجائوں گا انہوں نے کہا کہ میں تم کو ایک دوائی بتاتی ہوں وہ ان کو دودن میں پانچ سے چھ بار نیم گرم پانی میں ڈال کر دینی ہے۔ میں نے کہا نام بتائیں تو انہوں نے کہا کہ شفاء حیرت سیرپ میں نے پہلی بار اس دوائی کا نام سنا تھا ۔ میں سوچ میں پڑگیا کہ یہ کہاں سے ملے گی؟ تو انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر میں عبقری ایجنسی ہے میں اس کا نمبر سینڈ کررہی ہوں وہاں سے دوبوتل لے آئو اور سارا دن استعمال کروائو اگر رات تک فرق نہ پڑا تو صبح
سویرے لاہور لے آئو۔ میں اسی وقت موٹر سائیکل پر سیالکوٹ آگیا اور ایجنسی سے دو بوتل شفاء حیرت سیرپ لی اور لکھی گئی ہدایت کے مطابق والدہ کو اس کا استعمال کروانا شروع کیا۔ چوبیس گھنٹے کے استعمال کے بعد والدہ کی کھانسی میں کافی افاقہ ہوا۔ خالہ کی دوبارہ کال آئی کہ اب کیسی طبیعت ہے میری باجی کی؟ تو میں نے کہا کہ خالہ جی آگے سے بہت بہتر ہے اور اب انہیں لاہور آنے کی ضرورت نہیں ان شاء اللہ ایک اور بوتل کے استعمال سے والدہ کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔ پھر ویسا ہی ہوا دوسری بوتل کے ختم ہونے پر والدہ بالکل ٹھیک تھی اب تو کھانسی کا نام ونشان نہ تھا میں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ والدہ نے کہا کہ یہ دوائی بہت اچھی ہے کھانسی کے ساتھ ساتھ مجھے اکثر پیٹ میں تکلیف بھی رہتی تھی وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ اب میرے گھر میں شفاء حیرت کے علاوہ بھی عبقری دواخانے کی مختلف ادویات بھی موجود رہتی ہیں کیونکہ عبقری کی دوائی پر میرے تمام گھروالوں کو یقین ہے کہ یہ اصل جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ادویات ہیں۔(محمد فراز،سیالکوٹ)

 
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 781 reviews.