(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔)
آنکھوں کے سامنے اندھیرا ہو جاتا ہے
ایک دفعہ سورج گرہن ہوا تھا اس کو میں نے ننگی آنکھو ں سے پانچ منٹ تک دیکھا تھا اس کے بعد سر میں شدید درد ہوا تھا اور آنکھو ں کے سامنے اندھیرا چھا گیا تھا ۔ اب آنکھو ں میں ایسی کیفیت ہے کہ ذرا دھو پ میںنکلنے سے آنکھیں چندھیا جاتی ہیں اور آنکھو ں کے سامنے اندھیرا ہو جا تاہے.
آنکھو ں سے پانی بہنے لگتاہے ۔ (فہمیدہ ۔۔۔۔روہڑی )
جواب: کچھ عرصہ سور ج کی روشنی میں نہ آئیں خالص عمدہ عرق گلا ب آنکھو ں میں کم از کم پانچ مر تبہ روزانہ ڈالیں اور رات کو بھی کم روشنی میں رہیں۔ مر چ گرم مصالحے کم استعمال کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 5-6 استعمال کریں ۔
شاید شفاءمیرے نصیب میں نہیں
آج سے پندرہ ماہ پہلے مجھے ڈاکٹروں نے آتشک بتائی تھی جس کا میں نے آج تک علا ج جاری رکھا ہوا ہے لیکن شاید شفاءمیرے نصیب میں نہیں ہے۔ کیو نکہ پندرہ ما ہ تک علاج کروانے کے باوجود رپورٹ پو زیٹو ہے ۔ ( علی ۔سکھر)
جواب: کسی پڑھے لکھے مقامی طبیب سے روبرو مشورہ کر یں خیا ل رہے کہ اشتہار ی معالجو ں کے پا س نہ جائیں ۔ اور چارٹ سے غذا نمبر 5 ضرور استعمال میں رکھیں ۔
پتلی پتلی کلائیاں، سوکھے ہوئے گال
میری عمر 24 سال ہے میں بلا کی کمزور ہو ں میرا وزن بہت ہی کم ہے ۔ پتلی پتلی کلا ئیاں ، سوکھے ہوئے گال ، پتلا سوکھا سڑا بدن ، تمام جسم کی ہڈیا ں نکلی ہوئی ہیں اسی سبب سے میری منگنی ختم ہو گئی ہے ۔ مجھے کوئی آسان سا وظیفہ بتا دیں یا کوئی علا ج بتائیں ۔( شاہانہ ....گوجرانوالہ )
جواب: آپ غذائی قلت کا شکا ر ہیں پوری غذا نہ ملنے سے یہ تمام کمزور یا ں ہوئی ہیں روزے صرف رمضان شریف کے رکھیںرمضان شریف کے فرض روزو ں کے علا وہ دوسرے روزے رکھنے سے آپ میں مزید غذائی قلت ہو سکتی ہے ۔ نفل اور وظائف وغیرہ غذا کا متبادل نہیں ہیں ۔ خالص مکھن اور عمدہ دیسی گھی کو بھی انسانی صحت کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔ جہا ں ضروری ہو وہاں ان کا استعمال ضرور کر نا چاہئے۔ خشکی سے بدن سکڑتا ہے اور تری سے جسم پھیلتا ہے۔ دوا صرف بیماری کے لیے ہے۔ مر ض کے لیے معالج دوا تجویز کرے تو اسے ضرور استعمال کرنا چاہئے مگر جہا ں غذا کی ضرورت ہو وہا ں دوا کا تجویز کرنا لا علمی کی دلیل ہے ۔اور چارٹ کے مطابق آپ غذا نمبر 8 اپنے استعمال میں لائیں ۔
ہتھیلیوں پر دانے نکل آتے ہیں
میری ہتھیلیو ں کے اندر دانے ہو جا تے ہیں ۔ یہ صرف سردی کے مو سم میں ہوتے ہیں ۔ پہلے پسینہ آتا ہے پھر دانے نکل آتے ہیں ۔ ان میںخارش بھی ہو تی ہے ۔ میری ہتھیلیو ں کی جلد بہت ہی نرم ہے اور یہ دانے جلد کے نیچے اندر ہی اندر ہوتے ہیں ۔ یہ صرف دو سال سے ہو رہا ہے ۔اس سے پہلے یہ شکا یت نہیں تھی ۔ ( سمیرا ناز۔ ۔ چونیا ں )
جواب: سات دانے عناب توڑ کر ایک کپ گرم پانی میں بھگو دیں صبح اٹھ کر چھان کر ذرا سی چینی ملا کر پی لیںاور ساتھ غذا نمبر 5 استعمال کریں ۔ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ انشاءاللہ
دل، سبزی اور تندوری روٹی نہیں کھا سکتا
میری حالت بہت خراب ہے۔ میں بیس سال سے اس مرض میں مبتلا ہو ں مجھے بے تحاشہ ڈکا ریں آتی ہیں پانی کاگھونٹ بھی پی لیں تو ڈکا ریں شروع ہو جاتی ہیں اور دال سبزی ،تندوری روٹی کچھ نہیں کھا سکتا ۔چائے سے بھی ڈکا ریں آتی ہیں کوئی مجھ سے ہا تھ ملائے تو بھی ڈکا ریں شروع ہو جاتی ہیں ۔ بچے کو گو د میں لینے سے بھی ڈکا ریں شروع ہو جاتی ہیں ۔ کسی کے مشورے پر انڈیا علا ج کروانے گیا تھا وہاں سے علا ج چھے مہینے کروایا فائدے کے بجا ئے الٹا مرض بڑھ گیا پھر انہو ں نے اپنا علا ج بند کر کے ہو میو دوائیں دینی شروع کر دیں ان سے یہ حالت ہو گئی ۔ تمام ایکسرے خون و پیشاب اسٹول ٹیسٹ نارمل ہیں۔( عباس ....دوبئی )
جواب: سفوف نمک سلیمانی تین گرام غذا کے بعد دونو ں وقت پانی سے پھا نک لیں پندرہ دن کے بعد دوبارہ لکھیں ۔ چارٹ سے غذا نمبر4 کو اپنے استعمال کریں ۔
میری عادتیں لڑکوں کی طرح ہو جائیں
میری عمر 20 سال ہے مجھ میں لڑکیو ں جیسی عا دتیں ہیں جو ں جو ں بڑا ہو تا جا رہا ہوں یہ عادتیں زیادہ ہو تی جارہی ہیں۔ لو گ مذاق بنانے لگے ہیں میں بہت پریشان ہو ں آپ کو ئی ایسی دوا بتائیں جس سے میری عادتیں لڑکو ں کی طر ح ہو جائیں ( سید نا صر .شیخو پورہ )
جواب: آپ چاول اور دودھ سبزیا ں بند کر دیں ۔ گوشت زیا دہ کھا ئیں مر چ گرم مصالحہ مناسب مقدار میں غذا میں شامل کر یں۔ ورزشیں کریں یا د و گھنٹے روزانہ فٹ بال کھیلیں ۔ اور اپنی غذا میں چارٹ سے غذا نمبر 3 استعمال کریں ۔
آواز ایک دم بھاری ہو جاتی ہے
عید کے بعد مجھے نزلہ ہوا پھر وہ نزلہ میرے سینے پر گرنے لگا پھرسینہ پر بلغم جم گیا تو کھانسی شروع ہو گئی میں نے ہائی اینٹی بائیو ٹکس کیپسول کھائے سیرپ بھی بہت پئے پھربھی کچھ افاقہ نہ ہوا۔ اگر نا ک سے بلغم آنا بند ہو جائے تو سینہ پکڑا جاتاہے۔ آواز ایک دم بھاری ہو جاتی ہے اور پھر بند ہو جاتی ہے۔ ہر وقت سینے میں شوں شو ں ہوتی ہے اور کبھی سیٹی کی آوازیں آنے لگتی ہیں پھر حکیم سے علاج کروایا ۔ مگر بلغم نہیں نکلا اب میں کیا کرو ںبلغم نے سینہ جکڑا ہو اہے ۔ (حبیب احمد۔۔ حیدر آباد)
جواب : آپ نے اپنے خط کے چار و ں طر ف قطمیر قطمیر لکھا ہو اہے ۔ قطمیر تو کھجور کی گٹھلی پر جو باریک سی جھلی ہوتی ہے اسے کہتے ہیں ۔ بحق قطمیر سے کوئی مطلب نہیں نکلتا ۔آپ شفائے حیرت ایک چمچ صبح و شام پئیں اور قبض کے لیے انجیر دو عدد رات کو پا نی میں بھگو کرصبح کھا ئیں ۔اور چارٹ سے غذا نمبر 2-3 کو استعمال کریں ۔ انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔
معدہ میں درد کا مسئلہ ہے
میری عمر 19 سال ہے مجھے کئی تکلیفیں ہیں ۔ سب سے بڑا مسئلہ معدہ میں درد کا ہے میں نے بہت علا ج کروائے ، بہت ہی پرہیز کئے، فائدہ نہیں ہوا ۔ ذرا سی بد پرہیزی سے قے شروع ہوجاتی ہے حلق سخت کڑوا ہو جا تاہے ۔
( شبنم چوہدری .... لاہور )
جواب: سفوف نمک سلیمانی غذاکے بعد دوپہر رات کو آدھی چائے کی چمچی سے قدرے کم پانی سے پھانک لیاکریں ۔
ہونٹ اور زبان پاک جاتے ہیں
اکیس سال عمر ہے ۔عرصہ پانچ سال سے میرے ہونٹ اور زبان پک جا تے ہیں ، جب علاج کر تا ہو ں تو فائدہ ہو جاتاہے مگر علاج چھوڑتے ہی پھر پک جاتے ہیں ۔ (رمضان ساغر ....بنو ں)
جواب: جوارش شاہی غذا کے بعد چائے کی چمچی کھا لیا کریں ۔منہ میں کتھا سفید چھوٹی الائچی کے دانے ہم وزن پیس کر دن میں دو یا تین بار چھڑکیں ۔ چارٹ سے غذا نمبر 5 اور 6 کو استعمال کریں ۔
چہرے پر دانے ہیں
میرے چہرے پر دانے ہیں ۔ یہ دانے ہلکے ہلکے سرخ رنگ کے ہیں ان کی وجہ سے چہرے پر داغ پڑگئے ہیں ، قبض کی بھی شکا یت ہے ۔ ( سونیا نا ز ........پشاور )
جواب: چہرے کو دھو پ سے بچائیں ،چھتری وغیرہ استعمال کریں ، شربت نیلو فر صبح و شام پانی میں ملا کر پئیں۔ امید ہے کہ فائدہ ہو گا ۔اور چار ٹ سے غذا نمبر 5-6 استعمال کریں ۔ انشاءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
تین سال سے خارش ہے
میرے جسم میں خارش ہے ، کم از کم تین برس سے یہ خارش ہے ۔ کا فی علا ج کرایا آرام نہیں آیا ۔ اسلام آباد سے ویکسین کا بھی کو رس کیا فائدہ بالکل نہیں ہوا ۔ خارش شدید ہو تی ہے ۔ سار ا جسم سرخ ہو جا تاہے مگر دانے وغیرہ کوئی نہیں ہیں۔ ( زاہد خان آفریدی ........اسلام آباد)
جواب: عرق منڈی عمدہ سا آتشہ چمچہ بھر دن میں تین بار پئیں ۔ ہلکے پیٹ پئیں ۔ گرم اور کھٹی بادی اور ثقیل چیزو ں سے زیادہ مرچ گرم مصالحوں سے پرہیز بھی رکھیں ، کپڑے سفید کا ٹن کے پہنیں ۔ چار ٹ سے غذا نمبر 5 اور 6 کو استعمال کریں۔ انشاءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 128
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں